اشاعتیں

نومبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جس ادارے میں امیر و غریب کا فرق ہو اس کا حکم ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  علماء کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ جو بڑے بڑے دارالعلوم چلتے ہیں ان کے صدر کا یہ رویہ درست ہے کہ جب کسی امیر کے بچے کا داخلہ کرانا ہوتا ہے تو فوراً ہو جاتا ہے تب انھیں کوئی اصول کی خلاف ورزی یاد نہیں آتی مگر جب کسی غریب کے بچے کا داخلہ کرانا ہوتا ہے تو کہہ دیتے ہیں کہ ابھی جگہ خالی نہیں ہے لیکن جب کسی امیر شخص سے فون کروایا جائے تو یہ ہی صدر صاحب بلا کچھ بولے فوراً کہہ دیتے ہیں کہ بھیج دوں بچے کو داخلہ ہو جائے گا ہم علماء کرام سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اسلام میں امیر اور غریب میں امتیاز کب سے ہے کیا امیر چندہ دیتا ہے تو غریب بھی تو دیتا ہے ایسے ادارے کے بارے میں حکم شرع بیان فرما کر ہماری رہنمائی فرمائیں کہ ان اداروں کو چندہ دینا کیسا؟  سائل رضوان بھائی پالی راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں سوال میں ذکر جو باتیں ہیں وہ درست ہے تو صدر کا یہ رویہ بلکل غلط ہے ہے اسلام میں غریب امیر سب برابر ہیں علامہ اقبال نے کیا خوب کہا ہے  ایک ہی صف میں ...

فرض کی تیسری رکعت میں سورت ملا دی تو؟

جی مفتیان کرام مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے فرض کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ ساتھ کوئی سورت ملا لی تو نماز ہو جائے گی یا نہیں سجدہ سہو کرنا پڑے گا یا نہیں الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں  صحیح مسئلہ یوں ہے کہ فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں  صرف سورہ  فاتحہ پڑھنا سنت ہے، اور سورہ فاتحہ کے بعد سورت نہ ملانا سنت ہے، البتہ اگر سورت ملادی تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا اور نماز ہو جائے گی  (کتب فقہ ) واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

فرض کی آخری رکعت میں سورت ملا دی ؟

جی مفتیان کرام مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے فرض کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ ساتھ کوئی سورت ملا لی تو نماز ہو جائے گی یا نہیں سجدہ سہو کرنا پڑے گا یا نہیں الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں صحیح مسئلہ یوں ہے کہ فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں  صرف سورہ  فاتحہ پڑھنا سنت ہے، اور سورہ فاتحہ کے بعد سورت نہ ملانا سنت ہے، البتہ اگر سورت ملادی تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا اور نماز ہو جائے گی (کتب فقہ ) واللہ اعلم و رسولہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

مسجد بنانے کے فضائل

تبیان القرآن مفسر: مولانا غلام رسول سعیدی سورۃ نمبر 9 التوبة آیت نمبر 18 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَاَ قَامَ الصَّلٰوةَ وَاٰتَى الزَّكٰوةَ وَلَمۡ يَخۡشَ اِلَّا اللّٰهَ‌ فَعَسٰٓى اُولٰۤئِكَ اَنۡ يَّكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُهۡتَدِيۡنَ ۞ ترجمہ: اللہ کی مساجد صرف وہی لوگ تعمیر کرسکتے ہیں، جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان لائے اور انہوں نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ اد ا کی اور اللہ کے سوا وہ کسی سے نہیں ڈرے اور عنقریب یہی لوگ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے تفسیر: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اللہ کی مساجد صرف وہی لوگ تعمیر کرسکتے ہیں، جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان لائے اور انہوں نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اللہ کے سوا وہ کسی سے نہیں ڈرے اور عنقریب یہی لوگ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے (التوبہ : ١٨) مسجد بنانے کا جواز اور استحقاق کن امور پر موقوف ہے : اللہ تعالیٰ نے تعمیر مساجد کا جواز پانچ چیزوں میں منحصر فرمایا ہے : (١) اللہ پر ایمان (٢) قیامت پر ...

ہاف آستین میں نماز پڑھنا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں ک ہ ہاف آستین میں نماز پڑھنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  ہاف آستین کے شرٹ میں نماز پڑھنے کا حکم؟   آدھی آستین والا کرتا یا قمیص پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے جبکہ اس کے پاس دوسرے کپڑے موجود ہوں حضور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں جس کے پاس کپڑے موجود ہوں اور صرف نیم آستین یعنی آدھی آستین یا بنیان پہن کر نماز پڑھتا ہے تو کراہت تنزیہی ہے اور کپڑے موجود نہیں تو کراہت بھی نہیں معاف ہے اگر کرتے یا اچکن آستین چڑھا کر نماز پڑھتا ہے تو نماز مکروہ تحریمی ہے جیسا کہ درالمختار میں ہے کہ وکرہ کفہ ای رفعہ ولو لتراب کمشر کم او ذیل وصلاہۃ فی شیاب بنلتہ یلبسھا فی بیت ومنھنتہ ای خدمتہ ان لہ غیرھا والا لا(فتاویٰ امجدیہ حصہ 1 صفحہ 193)

والدین کے حقوق ؟

الحمدللہ رب العالمین الصلاة والسلام علی سید المرسلین والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم اللہ تَعَالٰی نے دیا ہے اللہ تَعَالٰی فرماتا ہے وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا(۲۳)  ترجمۂ کنز العرفان  اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر تیرے سامنے ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اُف تک نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے خوبصورت ، نرم بات کہنا۔  تفسیر صراط الجنان  {وَ قَضٰى رَبُّكَ: اور تمہارے رب نے حکم فرمایا ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی 16 آیات میں اللّٰہ تعالیٰ نے تقریباً 25کاموں کا حکم دیا ہے ۔ آیت کے ابتدائی حصے کا معنی یہ ہے کہ تمہارے رب عَزَّوَجَلَّنے حکم فرمایا کہ تم اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت میں اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ ٹھہراؤ اور تمہیں جو کام کرنے کااللّٰہ تعالیٰ نے حکم...

یزید کے متعلق ایک غلط روایت؟ جنتی کے کندھے پر؟

کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ زید نے اپنی تقریر کے دوران یہ کہا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے کندھے پر یزید کو بیٹھے ہوئے دیکھا تو حضور اکرم صَلَّی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنتی کے کاندھے پر جہنمی کو دیکھ رہا ہوں کیا یہ بات درست ہے الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق یہ روایت موجوع ہے (منگڑھت ) جھوٹ ہے جیسا مفتی شریف الحق امجدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں ہے کہ یہ روایت منگڑھت، جھوٹ ہے حضور اقدس صَلَّی اللّٰہ علیہ وسلم کی حیات ظاہری میں یزید پیدا ہی نہیں ہوا تھا حضور اقدس صَلَّی اللّٰہ علیہ وسلم کے وصال کے پندرہ سولہ سال کے بعد پیدا ہوا اعلی اختلاف روایت یزید کی پیدائش 25 ھ یا 26 یا 27 میں ہوئی ہے جس نے مذکورہ بالا جملہ کہا اس نے حضور صَلَّی اللّٰہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کی وجہ سے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا یا بخاری وغیرہ کتب میں ہے جو مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنائے (فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ 34 ) واللہ اعلم ورسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری ق...

صدقہ دے کر واپس لینا؟

السلامُ علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ سوال یہ ہے"کہ کسی کی بکری بیمار ھو گئی تو مالک کہتا ہے یہ بکری میں نے مسجد میں دی تو پھر بکری ٹھیک ہو گئی تو اب وہ مسجد میں نہیں دے رہا ہے " اس بارے میں کیا حکم ہے کہ بکری مسجد میں دے یہ نہ دے" رہنمائی فرمائیں عبد المصطفیٰ، پنجاب، پاکستان *وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* مسجد میں کوئی بھی چیز دینے سے وقف ہو جاتی ہے اور وقف میں خود واقف بھی تصرف نہیں کر سکتا جیسا کہ مفتی امجد علی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں وقف کا حکم یہ ہے کہ نہ خود وقف کرنے والا اس کا مالک ہے نہ دوسرے کو اس کا مالک بنا سکتا نہ اس کو بیع کر سکتا الخ *بہار شریعت حصہ دہم صفحہ 537* اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اپنا صدقہ واپس نہ لو خواہ وہ تمھیں ایک درہم میں ہی کیوں نہ دے کیونکہ دیا ہوا صدقہ واپس لینے والے کی مثال قے کر کے چاٹنے والے کی سی ہے *صحیح بخاری کتاب زکوۃ صفحہ 1490* ایک اور حدیث میں ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول ...

انٹرنیٹ کے ذریعے نکاح کا حکم؟

  کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نیٹ یاٹیلی فون کے ذریعے نکاح کرنے کی شریعت میں کیاحیثیت ہے؟ سائل:مولانامحمدعبداللہ عطاری(علی گارڈن،فیصل آباد) *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* حضرت *مفتی محمد قاسم صاحب عطاری* فرماتے ہیں     نکاح صحیح ہونے کے لئے چندشرائط کاپایاجاناضروری ہے جن میں سے ایجاب وقبول کاایک مجلس میں ہونابھی ضروری ہے ۔ لہٰذانیٹرنیٹ یاٹیلی فون پرنکاح درست نہیں کہ ایجاب وقبول کی مجلس مختلف ہےہاں اگرنیٹ یاٹیلی فون پرکسی کووکیل بنادیاجائے اوروہ وکیل گواہوں کی موجودگی میں اپنے مؤکل کانکاح پڑھادے توشرyعاًجائزہوگا۔ *(دارالافتاء اہلسنت )* محقق جدید حضرت *مفتی نظام الدین صاحب* رضوی فرماتے ہیں لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ پر اگرچہ قاضی شاہدین کی صورت نظر آئے مگر اس پر لی گئی شہادت حقیقت میں شہادت نہیں ہے شہادت کا لغوی معنی ہے حضور، ،اور شاہد کا معنی ہے، ،حاضر، ،یہاں شاہد مجلس قضا میں حاضر نہیں بلکہ وہاں سے بہت دور اور غائب ہے یہ الگ بات ہے کہ مشین کی وجہ سے اس کا عکس نظر آرہا ہے، یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ شاہد، شخص ...

مروجہ تعزیہ داری

السلامعلیکم و رحمت اللہ و برکاتہ تعزیہ بنانا یا بناکر گھر میں رکھنا یا روڈ پر گھمانا عند الشرع کیسا ہے عبد المصطفی، پنجاب، پاکستان *🔸وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ🔸* الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* *مروجہ تعزیہ داری ناجائز وحرام ہے کہ اس میں بہت باتیں ایسی ہیں جن کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں مثلاً تعزیہ کا جلوس آگے پیچھے ڈھول تاشے باجے فلمی گیت عورتوں کا ہجوم اور اسی طرح کے اور خرافات جو آجکل کے تعزیہ داری میں کئے جاتے ہیں یہ ناجائز وحرام ہے لوگ ان بیہودہ باتوں کا اہتمام کرتے ہیں اور جو لوگ اسکی تائید کرتے ہیں سب گنہگار ہیں*  *اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ*  *تعزیہ کی اصل اس قدر* *تھی کہ روضہ امام حسین کی صحیح نقل بناکر بنیت تبرک مکان میں رکھنا اس میں کوئی خرابی نہ تھی جہاں بے خرد نے اس اصل جائز کو نیست ونابود کرکے صدہا خرافات تراشیں کے شریعت مطہرہ سے الاماں الاماں کی صدائیں آنے لگی*  *اول تو نفس تعزیہ میں روضہ مبارک کی نقل ملحوظ نہ رہی ہر جگہ نئی تراش کہیں علاقانہ نسبت وغیرہ پھر کوچہ بکوچہ گلی گ...

مسجد کے بھنڈاری کی جھولی مسجد میں پھیرا نا؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام مسٸلہ ذیل کے بارے میں شہر بھینمال کے اند چار جگہ جمعہ کی نماز قاٸم ہے کافی سالوں سے مسجد کی صفاٸی کا کام شہر غریب فقرا جسے قوم فقیر کہتے ہیں وہی قوم صفائی کرتی ہے جمعہ کے روز مسجد کے اندر مسجد کی جھولی پھرتی ہے اسکے ساتھ ساتھ مسجد میں صفائی کرنے والا ساٸیں وہ بھی پیٹی گھوماتا ہے یہ سلسلہ پشتینی چل رہا ہے صفائی کرنے والوں کو قوم کوٸی تنخواہ یا نذرانہ لگ سے نہیں دے رہی ہے اور نہ ہی ایسا کوٸی فنڈ ہےجس سے قوم انکو الگ سے تنخواہ دے سکے فی الوقت رمضان کے آخری جمعہ میں عیدگاہ مسجد میں بھینمال شہر کے مولانا ریاض پاشا صاحب نے ساٸیں کی گھومتی ہوٸی پیٹی کو روک دیا جو ساٸیں خود پھیرتا ہے مولانا نے اعلان کرکے قوم کو کہا کی ساٸیں فقیر کو دینا حرام ہے اس کو بند کرو اس سے کافی نمازی مسجد کے اندر ہا ہو ہوا اس کے بعد امام صاحب سے لوگوں نے سوال کیا کیا یہ صحیح ہے تو مولانا صاحب نے حرام کا فتوی دیا ایسے کاموں سے بچے رہو پیٹ میں پیسہ ڈالنا حرام ہے کیا یہ مولانا صاحب کا کہنا صحیح ہے آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب ع...

قربانی میں بدمذہب شامل ہو تو

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کے حصوں میں ایک حصہ اہل تشیع کا ہے تو اہل سنت کی قربانی ان کے ساتھ جائز ہے یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں سائل عبدالشکور حیدرآباد پاکستان *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں جس قربانی میں اہل تشیع (رافضی ) شریک ہو تو کسی کی قربانی نہیں ہوگی کہ رافضی کہیں وجہ سے سے کافر ومرتد ہیں جس کی تفصیل تحفہ اثنا عشریہ میں موجود ہے *فتاوی مرکزی تربیت افتاء جلد دوم صفحہ 329* مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ شرکاء میں سے ایک کافر ہے تو یاان میں سے ایک شخص کا مقصد قربانی نہیں ہے بلکہ گوشت حاصل کرنا ہے تو کسی کی قربانی نہ ہوئی *بہارشریعت حصہ 15 صفحہ 345 ایپس* اہل تشیع اگرچہ سب مرتد نہیں ہوتے مگر گمراہ ضرور ہوتے ہیں اور گمراہ کو بھی قربانی میں شریک کرنا منع ہے جیسا کہ حضرت بحر العلوم مفتی عبد المنان اعظمی رحمۃاللہ علیہ فرماتے گمراہی حد کفر کو نہ پہنچی تب بھی ان کو شریک نہ بنانے میں ہی احتیاط ہے *فتاوی بحر العلوم جلد 5 صفحہ 180* *واللہ اعلم و رسولہ...

عالم کا ایک گناہ اور جاہل کا دو گناہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا کہنا ہے کہ عالم کا ایک گناہ جاہل کا دوگناہ ہے جواب عنایت فرمائیں سائل مولانا یوسف اکبری آسپور ضلع ڈوگر پور راجستھان الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عالم کا ایک گناہ اور جاہل کا گناہ دوگناہ کسی نے عرض کیا کسی لئے *؟* فرمایا عالم پر وبال اسی کا ہے کہ گناہ کیوں کیا، اور جاہل پر ایک عذاب گناہ اور دوسرا نہ سیکھنے کا ( *فیضان فتاوی رضویہ صفحہ 226 )* واللہ اعلم و رسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری

جنازہ کو کاندھا دینے سے چالیس گناہ کبیرہ؟

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ماسٹر انیس صاحب رضوی نے دوران تقریر یہ گفتگو کی کہ جو آدمی جنازہ کو کاندھا لگاۓ گا اور چالیس قدم چلے گا اسکے چالیس گناہ کبیرہ معاف ہوتے ہیں تو وہ چالیس گناہ کبیرہ کون ہیں جو معاف ہوتے ہیں علماء کرام تقریروں میں بیان فرماتے ہیں کہ جو حج کر لیتا ہے اسکے بھی سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں وہ گناہوں سے ایسے پاک ہو جاتا ہے جیسے ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے جواب طلب یہ ہیکہ حاجی کا کون سا گناہ معاف ہوتا ہے قرض کا جائداد غصب کرنے کا چوری کا زنا کا غیبت کا یا اورکوئ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں العارض امتیاز اختر حیدر نگر پلاموں *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* جنازہ کو کاندھا لگانے والے کے بارے میں حدیث مطلق ہے اس سے کون سا گناہ کبیرہ مراد ہے اس کی تصریح فقیر کی نظر سے نہیں گزری چالیس نہیں بلکہ تمام گناہ اللہ تعالی چاہے تو معاف فرما دیں یہ محض فضل الٰہی ہے اور اسی طرح حج کے متعلق یا اور بھی نیک اعمال کے متعلق حدیثیں ...

فلمی اداکار کے لیے دعائے مغفرت کرنا کیسا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں۔ اگر کوئی مسلمان ہیرو (filmi actor) انتقال ہو جائے تو اس کے لئے دعائے مغفرت کرنا کیسا ؟ شاد قادری احمد آباد گجرات وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* یہ لوگ صرف نام کے مسلمان ہوتے ہیں باقی مال کمانے کے لیے یہ لوگ شرک سے بھی نہیں بچتے مسلمان کو اتنا تو معلوم ہونا فرض ہے کہ وہ جانے، کہ شرک بہت بڑا گناہ ہے اس گناہ سے آدمی اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اللہ تعالی فرماتا ہے، اے ایمان والو! اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤں اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بیشک وہ تمھارا کھلا دشمن ہے، ؛ *سورتہ 2 آیت 208* اور یہ زندگی بھر فلموں میں شرک کرتے رہے ہیں اور شرک کرنے والا کافر ہے کافر کے لیے مغفرت کی دعا کرنا حرام ہے بلکہ بعض صورتوں میں کفر ہے اللہ تعالی فرماتا، نبی اور ایمان والوں کے لائق نہیں کہ مشرکوں کے لئے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہوں جبکہ ان کے لئے واضح ہو چکا ہے کہ وہ دوزخی ہیں! *سورتہ 9 آیت 113* اس آیت...

امام کا محراب میں کھڑا کر نماز؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسٸلہ کے بارے میں اما م کو محراب کے اندر کڑھے ہوکر نماز پڑھا نا کیسا ہے اور اس کے کھڑھے ہو نے کی حد کہا تک ہے نیز کیامحرا ب مسجد ہی میں شمار کیا جا تا ہے ساٸل محمد سخی نقشبندی مجددی باڑمیر راجستھان *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* امام کا بے ضرورت محراب میں کھڑا ہونا کہ پاؤں محراب کے اندر ہو مکروہ ہے (ہاں پاؤں باہر ہو اور سجدہ محراب کے اندر ہو تو کراہت نہیں ) (فتاوی رضویہ جلد 5 صفحہ 131 ) ہاں جگہ میں تنگی ہو تو امام محراب میں کھڑا تو مکروہ نہیں بشرطیکہ پاؤں باہر ہو اور سجدہ محراب کے اندر تو اس میں کراہت نہیں کیونکہ اعتبار قدموں کا ہے (فیضان فتاوی رضویہ صفحہ 134 ) البتہ پیچھے والے نمازیوں کے لیے مسجد تنگ نہ ہو تو امام کو محراب میں قیام نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ دو جگہوں کے الگ الگ ہونے کا شبہ پیدا کرے گا محراب اگرچہ مسجد ہی سے ہے مگر محراب کی صورت اور ہیبت اختلاف مکان کا شبہ پیدا کرتی ہے *واللہ اعلم و رسولہ* ...

کافر کے پیسے مدرسہ میں لگانا کیسا؟

السلام عليكم ورحمتہ الله وبرکاتہ کیافرماتےہیں علماء کرام ومفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کافر اگر مدرسے کے تعمیری کام میں روپے دیں تو کیا کافرکا روپیہ مدرسے میں لگاسکتے ہیں کی نہیں عند شرع جواب مطلوب ہے ۔25/6/2021 سائل محمد ادریس رضوی گجرات پاٹن شہر رادھنپو وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* کافر اگر اپنی خوشی سے دیتا ہے تو جائز ہے مگر نہ لینا بہتر ہے فتاوی جاویدیہ میں بحوالہ فتاوی برکاتہ سے ہے کفار کا روپیہ مسجد میں لگانا جائز ہے مگر نہ لینا بہتر ہے *فتاوی جاویدیہ جلد اول صفحہ 192* جائز تو ہے مگر کافر سے نہ لینے میں ہی عافیت ہے، کفار کی تعمیر سے مسلمانوں پر ان کا احسان ہوگا اور کفار سے مسلمانوں پر احسان کرانا جائز نہیں ہے *شرح صحیح مسلم جلد دوم صفحہ 35* کفار سے چندہ لینے میں کہی خرابیاں ہے اگرچہ وہ اپنی خوشی سے دیتا ہے نمبر 1 کفار کا احسان نمبر 2 ان کی تعظیم جو کسی طرح جائز نہیں، علامہ غلام رسول سعیدی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں یہ دنیا کی نگاہوں میں اسلام کے وقار کو کم کرنا ہے *شرح ص...

بیوا عورت عدت میں گھر سے باہر جا سکتی ہیں؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے جواب میں کہ ایک بیوہ خاتون جو کہ عدت میں ہے کیا وہ چار ماہ دس دن سے پہلے اپنے گھر سے بہار نکل سکتی ہے کیا اپنے رشتے داروں کے حالات معلوم کرنے یا بیمار کی عیادت کرنے جا سکتی ہے یا نہیں اور ہاں عورت جوان نہیں ہے بلکہ ضعیف ہے قرآن حدیث کی روشنی میں جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں محمد جمال الدین اکبری کوٹھی وانکانیر *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* عورت جوان ہو یا بوڑھی عدت طلاق ہو یا وفات، اس پر عدت واجب ہے اور بغیر عذر شرعی کے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، جیسا عالمگیری میں ہے کہ عورت مطلق حرہ بالغہ عاقلہ مسلمہ ہے اور حالت اختیاری ہے تو یہ عورت نہ رات میں باہر نکلے گی نہ دن میں (البتہ عدت وفات ) میں وہ (ضرورت سے) دن میں نکل سکتی ہے اور کچھ رات تک مگر اپنی منزل کے سوائے دوسری جگہ رات بسر نہیں کرے گی (فتاوی عالمگیری جلد دوم صفحہ 545 ) اور بیوا عورت کو جو دن کے کچھ حصے میں نکلنے کی اجازت ہے وہ ضرورت کی وجہ سے ہے جیسا مفتی ...

قربانی کا جانور فروخت کر دیا ۔

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بندے نے پیچھلی قربانی پر خود کے پالتو بکرے کو قربانی کے لیئے رکھا لیکن قربانی آتے آتے وہ بکرا جسمانی اعتبار سے تندرست نہیں ہوا کمزور رہا تو کسی دوسرے کام میں لے لیا اب کیا حکم ہے دوسرا بکرا لیکر قربانی کرنا ضروری ہے جب کہ خود مالی اعتبار سے خریدنے کی طاقت نہ رکھتا ہوتو شکرالدین اکبری آڈیسر گجرات وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* شخص مذکور صاحب نصاب نہیں ہے تو اب اس پر قربانی واجب نہیں جیسا کہ اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ فقیر بہ نیت قربانی خریدے اس پر خاص اسی جانور کی قربانی واجب ہو جاتی ہے اور اگر جانور اس کی ملک میں تھا اور قربانی کی نیت کر لی یا خریدا مگر خرید تے وقت نیت قربانی نہ تھی تو اس پر واجب نہ ہوگا *فتاوی فیضان رضویہ صفحہ 61* اور مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں بکری کا مالک تھا اور اس کی قربانی کی نیت کر لی یا خریدنے کے وقت قربانی کی نیت نہ تھی بعد میں نیت کر لی تو اس نیت ...

سجدہ سہو اور حدیث

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں صحیح بخاری کی یہ حدیث نمبر: 6051 میں ہے کہ نماز پڑھنے کے بعد حضور سے صحابہ کرام نے عرض کیا کہ نماز میں کمی ہے پھر حضور نے کلام کرنے کے بعد نماز کو مکمل کیا پھر سجدہ سہو کیا، دریافت طلب امر یہ ہے کہ بہار شریعت حصہ چہارم میں یہ مسئلہ اس طرح ہے کہ جو چیز مانع نماز مثلاً کلام وغیرہ منافی نماز، اگر سلام کے بعد پائی گئی تو اب سجدہ سہو نہیں ہو سکتا، تو حدیث اور بہارشریعت میں سے کس مسئلہ پر عمل کیا جائے گا اور غیر مقلد اس طرح کے مسئلے پر حنفیوں کو کہتے ہیں کہ یہ حدیث کو چھوڑ کر اپنے امام کی تقلید کرتے ہے لہٰذا حنفی گمراہ ہے مفتیان کرام سے مودبانہ عرض ہے کہ اس کا تفصیلی جواب بحوالہ عنایت فرمائیں *سائل مولانا یوسف اکبری انجار کچھ* ہم سے حفص بن عمر حوضی نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن سیرین نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیں ظہر کی نماز دو رکعت پڑھائی اور سلام پھیر دیا اس کے بعد آپ مسجد کے آگے کے حصہ یعنی دالان میں ایک لکڑی پر ...

مسلمان جانور ذبح کرے اور غیر مسلم فروخت کرے تو؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ مسلمان جانور ذبح کر کے چلا جاتا ہے باقی گوشت کو غیر مسلم فروخت کرتے ہیں اس کا کیا حکم ہے سائل احسان اللہ خان باڑمیر راجستھان وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حرام ہے کہ کافر کا یہ کہنا کہ وہی بکرا ہے جو مسلمان نے ذبح کیا تھا مسموع نہیں ہاں اگر وقت ذبح سے وقت خریداری تک مسلمان کی نگاہ سے غائب نہ ہوا ہو کوئی نہ کوئی مسلمان جب سے اب تک دیکھتا رہا ہو جس سے اس پر اطمینان ہے کہ یہ وہی جانور ہے جو مسلمان نے ذبح کیا تھا تو خریداری جائز ہے احکام شریعت صفحہ 140 واللہ اعلم و رسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری تاریخ 21 جون 2021

نکاح کے بعد رخصتی میں دیر کرنا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علماء کرام کی بارگاہ میں سوال عرضِ ہے کہ نکاح کے بعد رخصتی میں تاخیر کرنا کیسا کیا جب طلاق واقع ہو جاتی ہے اور کیا ہمبستری کرنا ضروری ہے نکاح کے بعد ۔۔قران و سنت کی روشنی میں تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔۔۔ نوید احمد رضا حیدر آباد پاکستان *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسئولہ میں رخصتی کے درمیان وقفہ کی شرعاً کوئی تحدید مقرر نہیں ہے البتہ اگر عذر نہ ہو تو رخصتی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے عذر کے وقت مناسب تاخیر کر سکتے ہیں مثلاً کہ لڑکی چھوٹی ہو تو کچھ وقت توقف کیا جا سکتا ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے نکاح اور رخصتی میں تین سال کا وقفہ تھا اگر بلا عذر شرعی تاخیر کرتے ہیں تو لڑکی کے والدین گنہگار ہونگے حدیث پاک میں ہے رسول اکرم صَلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کے بچہ پیدا ہو تو اس کا اچھا نام رکھے اور اسے اچھی تعلیم دے پھر جب وہ بالغ ہو جائے تو اس کا نکاح کر دے اگر بچہ بالغ ہو گیا اور اس کا نکاح نہ کیا تو اس نے کوئی گناہ کیا تو اس کا گناہ اس کے ب...

بھوسے کا عشر؟

ألسلام علیکم کیا فرما تے ہیں علمائے کرام کہ گندم کے عشر میں بھوسے کیا حکم ہے یعنی کیا بھوسے کا عشر ہو گا یا عشر نہیں ھو گا ۔ حافظ شکیل احمد ضلع اٹک پاکستان *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* گندم کی فصل میں چونکہ دانے مقصود ہوتے ہیں بھوسہ مقصود نہیں ہوتا اس لیے صرف گندم کے دانوں پر عشر ہے بھوسہ پر نہیں *فتاوی اہلسنت صفحہ 609* 📗 *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*

مسجد کے بھنڈاری کی جھولی مسجد میں پھیرا نا؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام مسٸلہ ذیل کے بارے میں شہر بھینمال کے اند چار جگہ جمعہ کی نماز قاٸم ہے کافی سالوں سے مسجد کی صفاٸی کا کام شہر غریب فقرا جسے قوم فقیر کہتے ہیں وہی قوم صفائی کرتی ہے جمعہ کے روز مسجد کے اندر مسجد کی جھولی پھرتی ہے اسکے ساتھ ساتھ مسجد میں صفائی کرنے والا ساٸیں وہ بھی پیٹی گھوماتا ہے یہ سلسلہ پشتینی چل رہا ہے صفائی کرنے والوں کو قوم کوٸی تنخواہ یا نذرانہ لگ سے نہیں دے رہی ہے اور نہ ہی ایسا کوٸی فنڈ ہےجس سے قوم انکو الگ سے تنخواہ دے سکے فی الوقت رمضان کے آخری جمعہ میں عیدگاہ مسجد میں بھینمال شہر کے مولانا ریاض پاشا صاحب نے ساٸیں کی گھومتی ہوٸی پیٹی کو روک دیا جو ساٸیں خود پھیرتا ہے مولانا نے اعلان کرکے قوم کو کہا کی ساٸیں فقیر کو دینا حرام ہے اس کو بند کرو اس سے کافی نمازی مسجد کے اندر ہا ہو ہوا اس کے بعد امام صاحب سے لوگوں نے سوال کیا کیا یہ صحیح ہے تو مولانا صاحب نے حرام کا فتوی دیا ایسے کاموں سے بچے رہو پیٹ میں پیسہ ڈالنا حرام ہے کیا یہ مولانا صاحب کا کہنا صحیح ہے آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب ع...

دودھ میں پانی ملا کر فروخت کرنا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کسی شخص کو دھوکہ دینا کیسا خود کا ہو یا سرکاری ہو تو اس دودھ میں پانی ملا سکتے ہیں برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرمائے سائل *محمد امتیاز ۔۔وانکانیر* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* دودھ میں پانی ملانے سے متعلق اصولی بات یہ ہے کہ دودھ میں پانی ملا کر فروخت کرنے کی ممانعت اس وقت ہے جب کہ پانی ملے ہوئے دودھ کو خالص دودھ کہہ کر فروخت کیا جائے اگر پہلے سے بتا دیں کہ اس میں پانی ملا ہوا ہے اور وہ بخوشی خریدے تو اس میں کوئی حرج نہیں اور جہاں عرف ہے اتنا پانی ملایا جاتا ہے اس میں بھی حرج نہیں مگر دودھ کو خالص دودھ کہہ کر فروخت کرتا ہے تو یہ دھوکہ ہے اور دھوکہ دینا ناجائز ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دھوکہ سے منع فرمایا *صحیح بخاری رقم الحدیث 2142* 📙 قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر دھوکہ دینے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس سے کے ذریعے وہ پہچانا جائے گا *صحیح بخاری رقم الحدیث 6966*📙 قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس نے دھوکہ دیا وہ مجھ سے نہیں *صحیح مس...

مہر کم از کم کتنی ہے؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ بعد سلام علما ٕ کرام کی بارگاہ میں عرض ہیکہ آجکل نکاح کی مھر ہے اسکی کم سے کم کیا مقدارہے اگر بھارتیہ روپیہ کے حصاب سے جواب دیکر سمجھا ٸیں تو آپ کی نوازش ہوگی ساٸل بشیر احمد اکبری پاٹن گجرات *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* مہر کی کم از کم مقدار دس درہم چاندی ہے *فتاوی عالمگیری جلد 2 باب مہر* 📕 یعنی دو تولہ اور ساڑھے سات ماشہ چاندی یا اس کی قیمت *فتاوی برکاتہ صفحہ 148* خلاصہ ڈھائی تولہ اور بارہ رتی یعنی آج کے حساب سے 32 گرام اور 659 ملی گرام چاندی ہے یا اس کی قیمت معلوم کر کے مہر تیہ کرنا چاہیے *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* تاریخ 20 مئی 2021 بروز جمعرات

مسجد کی چیزیں عیدگاہ میں لے جانا منع ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسٔلہ میں عید نماز پڑھنے کے لئے کوئی کپڑا یا دریاں نہیں ہیں تو کیا مسجد کی دریاں عید گاہ میں نماز کے لئے لے جا سکتے ہیں شفیع محمد باڑمیر سالاریہ *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* مسجد کا مال عیدگاہ میں نہیں لے جا سکتے، سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان عليہ رحمان فرماتے ہیں کہ مسجد کا مال عیدگاہ میں لے جانا ممنوع ہے *فتاوی رضویہ جلد 8 صفحہ 580 ایپس* *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* *تاریخ 11 مئی 2021 بروز منگل*

کورانا وائرس کی میت کی نماز جنازہ کا حکم؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک شخص کی کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی اور ہسپتال والوں نے میت کو پلاسٹک میں پیک کرکے دیا ہے اور ہسپتال کے اسٹاف میں سے 2 لوگ ساتھمیں آئے ہیں تاکہ کوئی میت کو پلاسٹک میں سے باہر نہ نکالے سوال یہ ہے کہ میت کی پلاسٹک ہم کھول نہیں سکتے اسٹاف والے کھولنے نہیں دینگے تو اب ہم میت کو غسل کیسے دے اور نماز کیسے پڑھیں؟ سائل: سید عرفان شاہ اکبری *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں میت پر ایک بار پانی بہا لے اگر یہ بھی ممکن نہیں تو مسح کر دے اور یہ بھی ممکن نہیں تو اب مجبوری ہے میت کو دفن کر دیں پھر اس پر نماز پڑھیں جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بغیر غسل نماز جنازہ پڑھی گئی نہ ہوئی اسے غسل دے کر پھر پڑھیں اور اگر قبر میں رکھ چکے مگر مٹی ابھی نہیں ڈالی تو قبر سے نکال کر اور غسل دے کر نماز پڑھیں اور مٹی دے چکے تو اب نہیں نکال سکتے لہٰذا اب اس کی قبر پر نماز پڑھیں کہ پہلی نماز نہ ہوئی تھی کہ بغیر غسل ہوئی تھی اور اب...

عید کی نماز مدرسے میں پڑھنا کیسا؟

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسلہ ذیل میں۔ کہ ایک گاؤں ہے جس کا شمار فناے مصر میں ہوتا ہے جس میں دو مسجدیں ہیں اور ٣ مدارس جو تقریباً ایک ایک میل کے فاصلے پر ہیں حالات حاضرہ کے حساب سے حکومت کے پریشر سے کچھ لوگ مدرسے میں عید کی نماز ادا کرنا چاہتے ہیں اسکا کیا مسلہ ہے کیا نماز عید ادا کر سکتے ہیں؟?? عباس علی *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* عید کی نماز کے وہی شرائط ہے جو جمعہ کے ہے اور جہاں جمعہ کی شرائط پائیں جائے وہاں متعدد جگہ جمعہ پڑھنے کی اجازت ہے جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے شہر میں متعدد جگہ جمعہ ہو سکتا ہے خواہ وہ شہر چھوٹا ہو یا بڑا الخ *بہارشریعت حصہ چہارم باب جمعہ صفحہ 767 ایپس* لہٰذا جہاں جمعہ جائز ہے وہاں عید بھی جائز ہے اور حالات کے مدنظر عید مدرسہ میں پڑھ سکتے ہیں واللہ اعلم و رسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری

امام کا مقتدی کی نیت نہ کرنا؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ امام مسجد سے زید کو مناقشہ ہے کہ زید بلا وجہ امام کی عیب جوئی میں لگا رہتا ہے جس بنا پر اما کا کہنا ہے کہ میں زید کی امامت کی نیت نہیں کرتا تو کیا زید کا اقتدا کرنا درست ہے؟ کیا زید کو جماعت کا ثواب ملے گا؟ محمد عباس نوازی انجار كچھ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں زید کا امام کی اعیب جوئی میں لگا رہتا گناہ ہے مگر اس امام کی اقتداء درست ہے جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں مقتدی کو اقتداء کی نیت بھی ضروری ہے اور امام کو نیت امامت مقتدی کی نماز صحیح ہونے کے ليے ضروری نہیں یہاں تک کہ امام نے قصد کر لیا کہ میں فلاں کا امام نہیں ہوں اور اس نے اس کی اقتداء کی نماز ہو گئی *بہار شریعت حصہ جلد 1 صفحہ 497* *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* تاریخ 10 مئی 2021 بروز پیر

صدقہ فطرہ ایک ہی آدمی کو دینا؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ صدقہ فطر ایک ہی ادمی کو دیا جائے گا یا کئی ادمی کو دیا جا سکتا ہے اگر مجھے 40 روپیہ ادا کرنا ہےتو ایک ہی فقیر کو دینا ہوگا یا دس دس روپے کر کے 4 افراد کو ادا کیا جا سکتا ہے محمد عباس رضوی *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صدقہ فطرا ایک ہی شخص کو جو غریب شرعی ہو اس کو دینا بہتر ہے اور الگ الگ بھی دے سکتے ہیں مگر بھیک مانگنے والوں کو صدقہ فطر اور زکوۃ دینے سے ادا نہیں ہوتے اکثریت بھیک مانگنے والے غنی ہوتے ہیں اس لیے صدقہ فطر یا زکوۃ یا عشر دینے سے پہلے تحقیق کر کے دیکھیں لے کہ یہ مستحق ہیں یا نہیں *کتب عام فقہ* *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*

کیا رمضان المبارک کے اعتکاف میں روزہ؟

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ سوال کیا رمضان المبارک کے اعتکاف کےلئے روزہ شرط ہے؟ اگر کسی معتکف نے شدید بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا تو اس کے لئے کیا حکم ہے اور اگر کسی وجہ سے اعتکاف ٹوٹ جائے تو کیا پھر سے پورے دس دن اعتکاف کریں گے یا جتنے دن باقی تھے اتنے دن ؟ جمال الدین اکبری کھو کھا راجستھان === *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*== *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں مریض نے اعتکاف کیا مگر روزہ نہ رکھا تو یہ اعتکاف سنت نہیں بلکہ نفل ہوگا، اور اعتکاف جتنے دنوں کا فاسد ہوا ہے اتنے ہی دن کا کرنا ہوگا مثلاً ایک دن کا اعتکاف فاسد ہوا تو اب ایک دن کے اعتکاف کی قضا لازم *بہار شریعت باب اعتکاف* *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*

تجدید نکاح میں کیا مہر ضروری ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلہ کے بارے میں کہ تجدیدِ نکاح میں کیا مہر شرط ہے جواب عنایت فرمائیں ساءل: محمد ذکی عطاری از زیناباد سریندر گجرات *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* مہر کسی بھی نکاح میں شرط نہیں بلکہ مہر واجب ہوتا ہے اور۔۔۔ نکاح تجدید میں بھی مہر واجب ہے ،،،تجدید نکاح کی معنی ہے نئے مہر سے نکاح کرنا اس کے لیے لوگوں کو اکٹھا کر نا ضروری نہیں نکاح نام ہے ایجاب و قبول کا ہاں بوقت نکاح بطور گواہ کم از کم دو مسلمان مرد یا ایک مسلمان مرد اور دو مسلمان عورتوں کا حاضر ہونا لازمی ہے خطبہ نکاح شرط نہیں بلکہ مستحب ہے *تجدید ایمان و تجدید نکاح صفحہ 6* احتیاطی تجدید نکاح میں مہر لازم نہیں یہ بلکل مفت ہے *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* تاریخ 6 مئی 2021 بروز جمعرات

بھتیجی کو زکوۃ دینا کیسا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اسلام اس مسلہ کے جواب میں کہ کیا اپنی حقیقی بہن اور بھتیجوں کو زکوٰۃ دینا جائز ہے یا نہیں مکمل ومدلل جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں محمد جمال الدین اکبری کوٹھی وانکانیر ____ *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*__ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ رشتہ داروں میں سے کوئی حاجت مند ہو تو اور شرعی فقیر (غریب ) ہو تو اس کو زکوۃ دینا افضل ہے مگر ان کو دینے میں چند شرائط ہے *1* سید ہاشمی نہ ہو *2* والدین *3* یا اپنی اولاد میں سے نہ ہوں *4* میاں بیوی نہ ہوں *5* ایسا نابالغ نہ ہو جس کا والد غنی ہو (مالک نصاب ) ان کے علاوہ بھائی بہن ساس سسر بہو داماد خالہ پھوپھی چچا ماموں ان سب کو زکوٰۃ دینا جائز ہے بشرطیکہ مستحق ہوں 📗 *فتاوی اہلسنت صفحہ 399* 📗 حضرت مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں زکوٰۃ وغیرہ صدقات میں افضل یہ ہے کہ اولاد اپنے بھائی بہنوں کو دے پھر ان کی اولاد کو پھر چچا پھوپھیوں کو پھر ان کی اولاد کو پھر ماموں اور خالہ کو پھر...

رات کو میت دفن کرنا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے بارے میں کہ لوگوں میں مشہور ہیں کہ رات کے بارہ بجے کے بعد میت دفن نہیں کر سکتے اور خاص کر مرد کی میت کو یہ کہا تک درست ہے جواب عنایت فرمائیں ساءل : محمد ذکی عطاری از :زیناباد سریندر نگر۔ گجرات *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* لوگوں کی بات غلط ہے، میت کو جتنا جلد ہو سکے اس کی تدفین کر دی جائے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، *جنازہ کو جلدی لے چلو پس اگر وہ نیک ہے تو اس کی خیر کی طرف جلدی پہنچا اور اگر اس کے علاوہ بد ہے تو تم اس کو اپنی گردنوں سے اتار دوں 📕 *صحیح مسلم رقم الحدیث 2186* میت کو جلد دفن کرنے کے متعلق ایک حدیث میں ہے کہ حضرت طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ بیمار ہو ئے تو نبی کریم صَلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی بیمار پرسی کے لیے تشریف لائے پھر ارشاد فرمایا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ طلحہ کی موت کا وقت قریب آ گیا ہے موت کے بعد مجھے اس کی خبر دینا اور تہجیز و تکفین وغیرہ میں جلدی کرنا کیونکہ کسی مسلمان کی میت کے لیے من...

کیا بکری رکھنا سنت ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ کیا ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے بکری رکھنا ثابت ہے؟ اور کیا اس طرح کی کوئی روایت ہیں کہ بکری جنتی جانور ہے اس پر مٹی جھاڑو آپ زیرے مطالعہ جتنی بھی روایت ہو بکری سے متعلق ارشاد فرمانے کی گزارش ہے اور اگر کوئی شخص بکریاں چراتے ہوئے سنت پر عمل کی نیت کرے تو کیا اس پر ثواب پاءے گا؟ سائل عارف خان عطاری از: کاریلا، سریندر نگر ، گجرات ==== *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*___ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* حدیث میں ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ان (بکریوں )کو صاف ستھرا کرنا ان کی آرام گاہ کو اچھا بنانا اور ان کی آرام گاہ کے پاس نماز پڑھنا کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہے نیز ان کو مدینہ کی سرزمین سے دور رکھنا کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے یہ سرزمین کم بارش والی ہے *مسند امام احمد رقم الحدیث 5752* ہر نیک کام کرنے میں ثواب ہے تو بدرجہ سنت کا ثواب زیادہ ہے روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی کری...

نماز میں اعراب کی غلطیاں

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ اگر کوئی شخص نماز میں *سمع اللہ لمن حمدہ* کی جگاہ *سمیَ اللہ لمن حمدہ* یا *سماَ اللہ لمن حمدہ* پڑھے تو کیا نماز فاسد ہو جائیگی ؟ اسی طرح اگر سورۂ نشرح میں *صَدْرک* کی جگہ قلقلہ کرنے کی وجہ سے *صَدَرک* پڑھا , سورۂ رحمان میں *لا یَبْغیان کو لا یَبَغیان* پڑھا تو کیا حکم ہے ؟ اسی طرح سورۂ فاتحہ میں *صراط* کو *سرات* پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہے ؟ اور معنی بدل کر کیا ہوتے ہیں یہ بھی ارشاد فرماءے *اور اگر(معنی بدل جانے کی صورت میں) یہ غلطیاں امام نے کی ہو اور بہت دنوں تک کی ہو تو کیا اس کے پیچھے پڑھی نمازوں کو قضا کرینگیں ؟اور کیا امام کو بھی سب کے سامنے یہ یہ غلطیاں بتا کر ان کو نمازیں قضا کرنے کا کہنا پڑھیگا ؟ سائل :عارف عطاری از: کاریلا, سریندرنگر گجرات, انڈیا ............. *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں خطا فی الاعراب یعنی حرکت سکون، تشدید، تخفیف، قصر، مد کی غلطی میں علمائے متاخرین رحمۃاللہ علیہ کا فتوی یہ ہے کہ...

کفریہ عقائد رکھنے والی عورت سے نکاح؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ  زید نے ہندہ سے 2017 میں نکاہ کیا اور نکاہ کے دو سال بعد  زید کو اپنے اپنے سسُرال جاکر یہ بات پتہ چلی کہ ہندہ کے *ماں باپااور اس کے بھائی وغیرہ بت پرستی کرتے ہیں* اور زید کے مطابق اس نے جب ہندہ سے اس بارے میں بات کی اور کہا :کہ تمہارے گھروالو کو یہ کام چھوڑنے کا کہو  تو اس پر ہندہ نے کہا :کہ میرے بھائیوں کو جتنے بیٹے ملے ہیں وہ اس بت نے دیے ہیں  اور زید کا کہنا ہے کہ :ایک بار جب ہندہ کو کوئی چوٹ لگی تھی تو اس کے گھر والو نے اس وقت کسی کافر کو بلاکر جھاڑ پھونک بھی کروایا تھا  یہ سب دیکھ کر زید نے ہندہ سے کہا :کہ اگر تو یہ سب چھوڑ دیتی ہے تو میں تجھے رکھونگا ورنہ یہ امید مت رکھنا کہ میں تجھے اپنا لونگا اتنا سب سننے کے بعد بھی نہ تو ہندہ نے اور نہ ہی اس کے ماں باپ نے یہ کہا کہ ہم اس سے توبہ کر تے ہیں یا کر لینگے  زید نے دو سال تک سمجھایا لیکن ہندہ اور اسکے ماں باپ نہیں مانتے  زید کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا دین پر چلنا ہندہ کو بلکل پسبد نہیں آتا اور وہ اسلامی تعویزات پر بھی یقین نہیں رکھتی  *تو کیا یہ نکاح پہلے سے ہوا تھا یا نہیں ؟* ...

روزادار کو بام لگانا اور سر میں تیل

 روزے  کی حالت میں سر میں تیل اور آنکھوں میں سرمہ یا کاجل لگاسکتے ہیں؟ روزے کی حالت میں جسم میں درد ہونے کی صورت میں تیل یا کسی بام سے مساج کرسکتے ہیں؟ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق روزے کی حالت میں سر میں تیل اور آنکھوں میں سرمہ یا کاجل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اسی طرح بحالتِ روزہ جسم پر تیل یا بام سے مساج کرنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

روزادار کو ٹوتھ پیسٹ کرنا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ  روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا کیسا ؟ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق     روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا اگر چہ ناجائز و حرام نہیں ، مگر بلا ضرورتِ صحیحہ مکروہ ضرور ہے۔     سیدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت الشاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن (المتوفی 1340ھ )اسی طرح کے سوال کے جواب میں ارشاد  فرماتے ہیں: ’’منجن ناجائز و حرام نہیں جبکہ اطمینانِ کافی ہو کہ اس کا کوئی جزو حلق میں نہ جائے گا ،مگر بے ضرورتِ صحیحہ کراہت ضرور ہے ۔درِّ مختار میں ہے : ”کرہ لہ ذوق شیء۔۔۔  الخ“ یعنی روزہ دار کو کسی چیز کا چکھنا مکروہ ہے۔ ‘‘ ( فتاویٰ رضویہ ، جلد 10 ، صفحہ 551 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور )     چونکہ ٹوتھ پیسٹ میں زیادہ امکان ہے کہ کوئی جزو اندر چلا جائے ، اس لیے روزہ کی حالت میں اس سےضرور احتراز کیا جائے۔     سیدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت الشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن  فرماتے ہیں : ’’روزہ میں منجن ملنانہ چاہیے۔‘‘ ( فتاویٰ رضویہ ، جل...

روزادار کو شرما لگانا اور آنکھوں میں دوائی ڈالنے کا حکم

اکبریسوال:کیا روزے کی حالت میں آنکھوں میں سُرمہ لگا سکتے ہیں؟ جواب:جی ہاں لگا سکتے ہیں البتہ روزے کی حالت میں آنکھوں میں دوا نہیں ڈال سکتے، عُلَما روزے کی حالت میں آنکھوں میں دوا ڈالنے سے منع فرماتے ہیں۔ 📗دارالافتاء اہلسنت آنکھوں میں دوائی ڈالنے کے مسئلے میں علماء کا اختلاف ہے بعض کے نزدیک روزہ فاسد ہو جاتا ہے اور بعض کے نزدیک روزہ فاسد نہیں ہوتا ہے لہٰذا بچنا بہتر ہمارا موقف بھی یہی ہے کہ روزہ فاسد ہو جائے گا واللہ اعلم و رسولہ احقر علی بخش اکبری

روزادار عورت کو لیپسٹیک لالی لگانا؟

روزہ کی حالت میں لیپسٹک لگانا؟* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ عورت روزہ کی حالت میں لیپسٹک لگا سکتی ہے؟ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق لیپسٹک میں اگر حرام اشیاء کی ملاوٹ ہے تو مسلمان عورت کو اس کا استعمال ناجائز و حرام ہے اور اگر ناپاک و حرام اشیاء کی ملاوٹ نہیں تو اس کا استعمال کرنا جائز ہے کہ یہ زینت ہے اور زینت عورت کے لیے روا ہے مگر لیپسٹک کا کوئی ذرہ زبان و تھوک کے ساتھ حلق میں گیا تو روزہ فاسد ہو جائے گا اور جس کی عادت بار بار ھونٹ پر زبان پھیرنے کی ہے تو پھر حالت روزہ میں اس عورت کو لیپسٹک لگانا سخت ممنون ہے فتاوی مشاحدی صفحہ 261 📕واللہ اعلم و رسولہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

افطار کی دعا کب پڑھنی چاہئے؟

افطار کی دعا کس وقت پڑھنی چاہئے؟*===== سوال کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ افطار کی دعا کب پڑھنی چاہئے کہ بعض مساجد میں افطار سے پہلے پڑھی جاتی؟  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق افطار کی دعا صحیح یہ ہے بعد افطار پڑھنا چاہے جیسا کہ فتاوی یورپ صفحہ 305 میں ہے افطار کے بعد دعا پڑھے کہ دعا کے الفاظ بعد افطار ہی پڑھنے کے متقاضی ہیں اور شرع متین کا اصول ہے کہ الفاظ منصوصہ کو بے ضرورت شرعی مجبوری معنی غیر پر محمول نہیں کیا جانا چاہیے (افطار کی دعا ) کے الفاظ ماضی پر دلالت کرتے ہیں مثلاً صمت ،میں نے روزہ رکھا ۔آمنت، میں نے ایمان لایا، توکلت، میں نے بھروسہ کیا، افطرت، میں نے افطار کی، اگر اس دعا کو افطار سے قبل پڑھی جائے تو واقعہ کے خلاف ہوگا کہ ابھی افطار کی نہیں اور روزہ رکھ کر کہہ رہا ہے میں نے افطار کی، ۔۔۔۔۔لہٰذا افطار پہلے اور دعا بعد میں پڑھے واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

روزادار بیوی کو بوسہ دینا کیسا؟

سوال کیا روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے سے روزہ فاسد ہو جائے گا جواب ۔۔صورت مسوئلہ میں اگر إنزال ہو گیا  (منی خارج ہوئی )تو روزہ فاسد ہو جائے گا اس پر اس روزے کی قضا لازم ہے جیسا فتاوی مشاحدی صفحہ 261 میں ہے بوسہ لینے یا ہاتھ لگانے کی حالت میں اگر إنزال ہو تو روزہ فاسد ہو گیا  اس کی قضا لازم آئے گی اور اگر ان افعال کے ختم کے بعد شہوت ہنوز باقی رہی اور اس حالت میں کہ یہ عورت کے جسم سے جدا ہے منی اتری اور شہوت سے نکلی تو اگرچہ غسل واجب ہوگا مگر روزہ نہ جائے گا کہ یہ انزال ان افعال سےنہ  ہوا بلکہ مجرد تصویر ہوا ۔فتاوی رضویہ ۔اور حضرت مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں بہت چھوٹی لڑکی سے جماع کیا جو قابل جماع نہ تھی یا مردہ یا جانور سے وطی کی یا ران یا پیٹ پر جماع کیا یا بوسہ لیا یا عورت کے ہونٹ چوسے یا عورت کا بدن چھوا اگرچہ کوئی کپڑا حائل ہو مگر پھر بھی بدن کی گرمی محسوس ہوتی ہو اور ان سب صورتیوں میں  إنزال بھی ہو گیا یا ہاتھ سے منی نکالی یا مباشرت فاحشہ سے إنزال ہو گیا ان سب صورتوں میں صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں 📙بہارشریعت حصہ پنجم صفحہ 992   واللہ اعلم و رسولہ  ابو احمد ایم ج...

میاں بیوی دونوں روزے سے تھے اور شور نے جماع کر دیا تو ۔؟

: سوال میاں بیوی دونوں روزے سے تھے، شوہر نے زبردستی بیوی سے جماع کیا بیوی کے منع کرنے کے باوجود بھی کیا اب کیا حکم شرع وارد ہوتا ہے الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں اگر اکراہ شرعی متحقق ہے (یعنی قتل یا کسی عضو کے تلف یا ضرب شدید کی صحیح دھمکی دی گئی ہے )تو صرف مرد پر کفارہ لازم ہوگا عورت پر نہیں اگرچہ اثناء جماع (یعنی جب مرد کام کر رہا تھا )عورت اپنی خوشی سے مشغول رہی ہوں اور اگر اکراہ [شرعی متحقق نہیں تو دونوں پر کفارہ لازم ہوگا 📗فتاوی مشاحدی صفحہ 275، اور بہارشریعت میں ہے کہ مرد کو مجبور کر کے جماع کرایا یا عورت کو مرد نے مجبور کیا پھر اثنائے جماع میں اپنی خوشی سے مشغول رہا یا رہی تو کفارہ لازم نہیں کہ روزہ تو پہلے ہی سے ٹوٹ چکا ہے مجبوری سے مراد اکراہ شرعی ہے اور عورت نے نابالغ یا مجنون سے وطی کرائی یا مرد کو وطی کرنے پر مجبور کیا تو عورت پر کفارہ واجب ہے مرد پر نہیں (جبکہ مرد پر اکراہ شرعی ہو ورنہ اس پر بھی کفارہ ہوگا ) بہارشریعت حصہ پنجم صفحہ 997 واللہ اعلم و رسولہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطار...

عورت روزادار تھی اور حیض آگیا تو اب کیا حکم ہے

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام عورت روزادار تھی اور حیض آگیا تو اب کیا حکم ہے سائل اسلم وڑگاما ماتھک {۱۲} روزے کی حالت میں  حیض یا نفاس شروع ہو گیا تو وہ روزہ جا تا رہااس کی قضا رکھے،  فرض تھا تو قضا فرض ہے اور نفل تھا تو قضا واجب۔ حیض و نفاس کی حالت میں  سجدۂ شکر و سجدۂ تلاوت حرام ہے اور آیت سجدہ سننے سے اس پر سجدہ واجب نہیں ۔ (بہارشریعت ج۱ص۳۸۲)  {۱۳} حیض یا نفاس کی حالت میں نماز، روزہ حرام ہے اور ایسی حالت میں نَماز و روزہ صحیح ہوتے ہی نہیں ۔ نیز تلاوت قراٰنِ پاک یا قراٰنِ پاک کی آیاتِ مقدَّسہ یا اُن کا ترجمہ چھونا یہ سب بھی حرام ہے۔ (ایضاًص۳۷۹، ۳۸۰)  {۱۴} حیض یانفاس والی کے لئے اِختیار ہے کہ چھپ کر کھائے یا ظاہراً ، روزہ دار کی طرح رہنا اُس پر ضَروری نہیں ۔ ( جوہرہ ج۱ص۱۸۶) {۱۵} مگر چھپ کرکھانا بہتر ہے خصوصاً حیض والی کے لئے ۔ (بہارشریعت ج۱ص۱۰۰۴) {۱۶} حمل والی یا دُودھ پلانے والی عورت کو اگر اپنی یا بچے کی جا ن جا نے کا صحیح اَندیشہ ہے تو اجا زت ہے کہ اِ س وقت روزہ نہ رکھے، خواہ دُودھ پلانے والی بچے کی ماں ہو یا دائی،  اگر چہ رَمَضانُ الْمُبارَک میں دُودھ پلانے کی نوکری اِختیار کی ہ...

بلا عذر شرعی روزہ توڑ دیا تو؟

سوال مفتی صاحب زید نے سورج ڈوبنے سے کچھ پہلے یہ جانتے ہوئے کہ ابھی افطار کا وقت نہیں ہوا ہے بلا عذر شرعی روزہ توڑ دیا تو اس کے لیے کیا حکم ہے سائل حاجی خان کچھ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں اگر واقعی افطار کا وقت نہیں ہوا تھا اور جان بوجھ کر بلا عذر شرعی روزہ توڑ دیا اور رات ہی سے اس کے ادا کی نیت کی تھی (یعنی صبح صادق سے پہلے نیت کر لی تھی ) تو اس پر قضا اور کفّارہ دونوں لازم ہے 📙 فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ 339 📗 واللہ اعلم و رسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری

بغیر غسل کے روزہ ہو جائے گا

اکبری قادری حنفی عطاری کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جنابت کی حالت میں پورے دن غسل نہ کیا یہاں تک کہ افطار کا وقت ہو گیا تو کیا اس کا روزہ درست ہوگا سائل احسان خان باڑمیر راجستھان الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں جنابت کی حالت میں رہا روزہ نہ گیا کہ طہارت شرط صوم نہیں مگر اتنی دیر تک قصداً غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو حرام و گناہ ہے 📙فتاوی تربیت افتاء جلد اول صفحہ 469 📕 واللہ اعلم و رسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری

وقت سے پہلے روزہ افطار کر لیا تو؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ غلطی سے روزہ افطار وقت سے پہلے کر دیا پھر معلوم ہوا کہ ابھی وقت نہیں ہوا تھا؟ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق اگر واقعی سورج غروب نہیں ہوا تھا اور روزہ افطار کر لیا تو یہ روزہ نہیں ہوا اس روزے کی قضا لازم کفارہ نہیں 📙وقار الفتاوی صفحہ 434 واللہ اعلم و رسولہ، دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل کچھ ایسے انجیکشن آتے ہیں جس کو لگانے سے بھوک و پیاس نہیں لگتی ہے تو روزہ کی حالت میں یہ انجیکشن ضرورت سے لگایا تو روزہ فاسد ہوا یا نہیں ،شاید رضا موربی الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں گلوکوز یا طاقت کا انجیکشن لگانے سے روزہ فاسد نہ ہوگا اگرچہ بھوک یا پیاس ختم ہو جائے فتاوی تربیت افتاء جلد اول صفحہ 466 ،نوٹ انجیکشن کی پوری تحقیق ہم نے واضح کر دی ہے اگلے صفحات میں وہاں ملاحظہ فرمائیں واللہ اعلم و رسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو...

روزادار انجیکشن لگا سکتا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں روزہ دار کو انجیکشن لگانا سے یا گلوکوز چھڑانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں بینوا تاجرو وسیم اختر ؟ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق فہم جواب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ روزہ کا کھانے پینے اور جماع سے باز رہنا ہے اور روزہ کا وقت صبح صادق سے غروب آفتاب تک ہے اب اگر کوئی روزہ رکن فوت ہو جائے تو یقیناً روزہ بھی فوت ہو جائے گا اب سوال یہ ہوتا ہے انجیکشن (بوٹل چھڑانا ) ارکان روزہ میں سے کس رکن کو توڑتا ہے؟ ظاہر ہے کہ یہ جماع تو ہے نہیں تو اب اکل و شرب کا معاملہ رہ جاتا ہے اگر تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو ہو جائے کہ انجیکشن اکل و شرب ہے یا کھانے پینے کا اطلاق اس پر صحیح ہے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اگر اکل و شرب کا اطلاق اس پر صحیح نہیں تو روزہ فاسد نہیں ہوتا اکل و شرب کا اطلاق ان چیزوں پر ہوتا ہے کسی منفز کے ذریعے معدہ یا دماغ تک پہنچے اور اسے فائدہ پہنچائے اور معدہ تک پہنچنے کے اصل و قدرتی پانچ ہی راستے ہے *1حلق، 2کان، 3ناک 4مبرز (یعنی پاخانہ کا راستہ )5مبال المراتہ (یعنی عور...

روزادار خون دے سکتا ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں خون دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہےیا نہیں؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ  حِیْم اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب  اَللّٰھُمَّ  ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب       ضرورت کے موقع پر خون دینا جائز ہے مثلاًایسا مریض جس کو اگر خون نہ دیا گیا تو وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے گا تو ایسی صورت میں خون دینا جائز ہے اور اسی طرح کسی قسم کی ضرورت کے لیے روزہ دار کے جسم سے خون نکالنا بلا کراہت جائز ہے اور اس عمل سے روزہ نہیں جائے گا مگر اتنی مقدار میں خون نکالنا جوکہ کمزوری کا باعث ہو مکروہ ہے ۔اسکی نظیرسینگی لگوانا ہے ۔       فتاویٰ عالمگیری میں ہے:”ولا بأس بالحجامۃ ان امن علی نفسہ الضعف، امّا اذا خاف فانّہ یکرہ و ینبغی لہ ان یؤ خّر الی وقت الغروب وذکر شیخ الاسلام شرط الکراھۃ ضعف یحتاج فیہ الی الفطر والفصد نظیر الحجامۃ ھکذا فی المحیط ۔“ یعنی اگر کمزوری کا خوف نہ ہو تو سینگی لگوانے میں کوئی حرج نہیں اور اگر کمزوری کا خوف ہو تو مکروہ ہے اسکو چاہیے کہ اسے غروبِ آفتاب تک مؤخر کردے۔شیخ الاسلام نے ذکر فرما...

نوافل کی جماعت؟

السلام عليكم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ نوافل کی جماعت کروانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں سائل مولانا شاہد رضا خان پالی راجستھان *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*____ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* نوافل کی جماعت تداعی کے ساتھ مکروہ ہے بہارشریعت وغیرہ اور اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کراہت صرف تنزیہی ہے یعنی خلاف اولی نہ تحریمی کہ گناہ و ممنوع ہو *فتاوی رضویہ جلد 7 صفحہ 431* اور حضرت علامہ غلام رسول سعدی رحمۃاللہ علیہ نے *شرح مسلم جلد اول صفحہ 411* میں جائز لکھا ہے اور یہ ہی بہتر ہے کہ آج کل عوام کا حال ہم جانتے ہیں کہ انھیں علم نہیں ہے تو جماعت سے نوافل پڑھتے ہیں تو انھیں منع نہ کیا جائے کہ اللہ کا ذکر کر رہے ہیں *واللہ اعلم و رسولہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* *تاریخ 8 مارچ 2021 بروز پیر*

بیوی کے حقوق؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ میرا مفتی صاحب سے یہ سوال ھے کہ ایک گھر میں میاں بیوی 4 سال سے نہ اپنی بیوی سے بات چیت کرتا نہ اس سے میل جول ھے نہ اس کا پکاھوا کھانا کھاتا ہے اس سے کوی کلام نہیں کر تا البتہ گھرکا خرچ دیتاھے اس کے علاوہ کہچھ نہیں کرتا اس شخص کے بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عطا فرما دیں کچھہ کا کہنا ھے کہ نکاح ٹوٹ گیا ھے برأے مہربانی جواب عطا فرما دیں محمد طاھر عطاری کہروڑپکا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں بغیر عذر شرعی کے بیوی کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنا جائز نہیں مگر پھر بھی طلاق نہیں ہوا شوہر پر بیوی کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں ادا نہ کرنے پر گناہگار ہوگا شوہر کے ذمہ بیوی کے واجبی حقوق میں نان نفقہ، رہنے کے لیے مکان دینا خواہ ذاتی ہو یا کرایے کا، نیز کپڑے وغیرہ دینا اسی طرح شب باشی بھی حقوق میں شامل ہے، جیسا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وعاشروہن بالمعروف، شوہروں کو حکم ہے کہ عورتوں کے ساتھ خوبی سے گذران کریں یعنی خوش ا...