یزید کے متعلق ایک غلط روایت؟ جنتی کے کندھے پر؟
کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ زید نے اپنی تقریر کے دوران یہ کہا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے کندھے پر یزید کو بیٹھے ہوئے دیکھا تو حضور اکرم صَلَّی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنتی کے کاندھے پر جہنمی کو دیکھ رہا ہوں کیا یہ بات درست ہے
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
یہ روایت موجوع ہے (منگڑھت ) جھوٹ ہے جیسا مفتی شریف الحق امجدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں ہے کہ یہ روایت منگڑھت، جھوٹ ہے
حضور اقدس صَلَّی اللّٰہ علیہ وسلم کی حیات ظاہری میں یزید پیدا ہی نہیں ہوا تھا حضور اقدس صَلَّی اللّٰہ علیہ وسلم کے وصال کے پندرہ سولہ سال کے بعد پیدا ہوا اعلی اختلاف روایت یزید کی پیدائش 25 ھ یا 26 یا 27 میں ہوئی ہے جس نے مذکورہ بالا جملہ کہا اس نے حضور صَلَّی اللّٰہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کی وجہ سے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا یا بخاری وغیرہ کتب میں ہے جو مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنائے (فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ 34 )
واللہ اعلم ورسولہ
دارالافتاء فیضان مدینہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
تاریخ 2 ستمبر 2021 بروز جمعرات
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں