صدقہ فطرہ ایک ہی آدمی کو دینا؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ صدقہ فطر ایک ہی ادمی کو دیا جائے گا یا کئی ادمی کو دیا جا سکتا ہے اگر مجھے 40 روپیہ ادا کرنا ہےتو ایک ہی فقیر کو دینا ہوگا یا دس دس روپے کر کے 4 افراد کو ادا کیا جا سکتا ہے محمد عباس رضوی *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صدقہ فطرا ایک ہی شخص کو جو غریب شرعی ہو اس کو دینا بہتر ہے اور الگ الگ بھی دے سکتے ہیں مگر بھیک مانگنے والوں کو صدقہ فطر اور زکوۃ دینے سے ادا نہیں ہوتے اکثریت بھیک مانگنے والے غنی ہوتے ہیں اس لیے صدقہ فطر یا زکوۃ یا عشر دینے سے پہلے تحقیق کر کے دیکھیں لے کہ یہ مستحق ہیں یا نہیں *کتب عام فقہ* *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598