ہاف آستین میں نماز پڑھنا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہاف آستین میں نماز پڑھنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
ہاف آستین کے شرٹ میں نماز پڑھنے کا حکم؟
آدھی آستین والا کرتا یا قمیص پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے جبکہ اس کے پاس دوسرے کپڑے موجود ہوں حضور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں جس کے پاس کپڑے موجود ہوں اور صرف نیم آستین یعنی آدھی آستین یا بنیان پہن کر نماز پڑھتا ہے تو کراہت تنزیہی ہے اور کپڑے موجود نہیں تو کراہت بھی نہیں معاف ہے اگر کرتے یا اچکن آستین چڑھا کر نماز پڑھتا ہے تو نماز مکروہ تحریمی ہے جیسا کہ درالمختار میں ہے کہ وکرہ کفہ ای رفعہ ولو لتراب کمشر کم او ذیل وصلاہۃ فی شیاب بنلتہ یلبسھا فی بیت ومنھنتہ ای خدمتہ ان لہ غیرھا والا لا(فتاویٰ امجدیہ حصہ 1 صفحہ 193)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں