عید کی نماز مدرسے میں پڑھنا کیسا؟

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسلہ ذیل میں۔ کہ ایک گاؤں ہے جس کا شمار فناے مصر میں ہوتا ہے جس میں دو مسجدیں ہیں اور ٣ مدارس جو تقریباً ایک ایک میل کے فاصلے پر ہیں حالات حاضرہ کے حساب سے حکومت کے پریشر سے کچھ لوگ مدرسے میں عید کی نماز ادا کرنا چاہتے ہیں اسکا کیا مسلہ ہے کیا نماز عید ادا کر سکتے ہیں؟?? عباس علی *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* عید کی نماز کے وہی شرائط ہے جو جمعہ کے ہے اور جہاں جمعہ کی شرائط پائیں جائے وہاں متعدد جگہ جمعہ پڑھنے کی اجازت ہے جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے شہر میں متعدد جگہ جمعہ ہو سکتا ہے خواہ وہ شہر چھوٹا ہو یا بڑا الخ *بہارشریعت حصہ چہارم باب جمعہ صفحہ 767 ایپس* لہٰذا جہاں جمعہ جائز ہے وہاں عید بھی جائز ہے اور حالات کے مدنظر عید مدرسہ میں پڑھ سکتے ہیں واللہ اعلم و رسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598