فرض کی تیسری رکعت میں سورت ملا دی تو؟
جی مفتیان کرام مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے فرض کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ ساتھ کوئی سورت ملا لی تو نماز ہو جائے گی یا نہیں سجدہ سہو کرنا پڑے گا یا نہیں
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں
صحیح مسئلہ یوں ہے کہ فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھنا سنت ہے، اور سورہ فاتحہ کے بعد سورت نہ ملانا سنت ہے، البتہ اگر سورت ملادی تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا
اور نماز ہو جائے گی (کتب فقہ ) واللہ اعلم و رسولہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں