وقت سے پہلے روزہ افطار کر لیا تو؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ غلطی سے روزہ افطار وقت سے پہلے کر دیا پھر معلوم ہوا کہ ابھی وقت نہیں ہوا تھا؟
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق اگر واقعی سورج غروب نہیں ہوا تھا اور روزہ افطار کر لیا تو یہ روزہ نہیں ہوا اس روزے کی قضا لازم کفارہ نہیں 📙وقار الفتاوی صفحہ 434 واللہ اعلم و رسولہ،
دارالافتاء فیضان مدینہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل کچھ ایسے انجیکشن آتے ہیں جس کو لگانے سے بھوک و پیاس نہیں لگتی ہے تو روزہ کی حالت میں یہ انجیکشن ضرورت سے لگایا تو روزہ فاسد ہوا یا نہیں ،شاید رضا موربی
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں گلوکوز یا طاقت کا انجیکشن لگانے سے روزہ فاسد نہ ہوگا اگرچہ بھوک یا پیاس ختم ہو جائے فتاوی تربیت افتاء جلد اول صفحہ 466 ،نوٹ انجیکشن کی پوری تحقیق ہم نے واضح کر دی ہے اگلے صفحات میں وہاں ملاحظہ فرمائیں
واللہ اعلم و رسولہ
دارالافتاء فیضان مدینہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جنابت کی حالت میں پورے دن غسل نہ کیا یہاں تک کہ افطار کا وقت ہو گیا تو کیا اس کا روزہ درست ہوگا سائل احسان خان باڑمیر راجستھان
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں جنابت کی حالت میں رہا روزہ نہ گیا کہ طہارت شرط صوم نہیں مگر اتنی دیر تک قصداً غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو حرام و گناہ ہے
📙فتاوی تربیت افتاء جلد اول صفحہ 469 📕
واللہ اعلم و رسولہ
دارالافتاء فیضان مدینہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں