مسلمان جانور ذبح کرے اور غیر مسلم فروخت کرے تو؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ مسلمان جانور ذبح کر کے چلا جاتا ہے باقی گوشت کو غیر مسلم فروخت کرتے ہیں اس کا کیا حکم ہے سائل احسان اللہ خان باڑمیر راجستھان وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حرام ہے کہ کافر کا یہ کہنا کہ وہی بکرا ہے جو مسلمان نے ذبح کیا تھا مسموع نہیں ہاں اگر وقت ذبح سے وقت خریداری تک مسلمان کی نگاہ سے غائب نہ ہوا ہو کوئی نہ کوئی مسلمان جب سے اب تک دیکھتا رہا ہو جس سے اس پر اطمینان ہے کہ یہ وہی جانور ہے جو مسلمان نے ذبح کیا تھا تو خریداری جائز ہے احکام شریعت صفحہ 140 واللہ اعلم و رسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری تاریخ 21 جون 2021

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598