امام کا مقتدی کی نیت نہ کرنا؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ امام مسجد سے زید کو مناقشہ ہے کہ زید بلا وجہ امام کی عیب جوئی میں لگا رہتا ہے جس بنا پر اما کا کہنا ہے کہ میں زید کی امامت کی نیت نہیں کرتا تو کیا زید کا اقتدا کرنا درست ہے؟ کیا زید کو جماعت کا ثواب ملے گا؟ محمد عباس نوازی انجار كچھ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* صورت مسوئلہ میں زید کا امام کی اعیب جوئی میں لگا رہتا گناہ ہے مگر اس امام کی اقتداء درست ہے جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں مقتدی کو اقتداء کی نیت بھی ضروری ہے اور امام کو نیت امامت مقتدی کی نماز صحیح ہونے کے ليے ضروری نہیں یہاں تک کہ امام نے قصد کر لیا کہ میں فلاں کا امام نہیں ہوں اور اس نے اس کی اقتداء کی نماز ہو گئی *بہار شریعت حصہ جلد 1 صفحہ 497* *واللہ اعلم و رسولہ* *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* تاریخ 10 مئی 2021 بروز پیر

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598