نوافل کی جماعت؟

السلام عليكم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ نوافل کی جماعت کروانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں سائل مولانا شاہد رضا خان پالی راجستھان *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*____ *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* نوافل کی جماعت تداعی کے ساتھ مکروہ ہے بہارشریعت وغیرہ اور اعلی حضرت محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کراہت صرف تنزیہی ہے یعنی خلاف اولی نہ تحریمی کہ گناہ و ممنوع ہو *فتاوی رضویہ جلد 7 صفحہ 431* اور حضرت علامہ غلام رسول سعدی رحمۃاللہ علیہ نے *شرح مسلم جلد اول صفحہ 411* میں جائز لکھا ہے اور یہ ہی بہتر ہے کہ آج کل عوام کا حال ہم جانتے ہیں کہ انھیں علم نہیں ہے تو جماعت سے نوافل پڑھتے ہیں تو انھیں منع نہ کیا جائے کہ اللہ کا ذکر کر رہے ہیں *واللہ اعلم و رسولہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری* *تاریخ 8 مارچ 2021 بروز پیر*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598