صدقہ دے کر واپس لینا؟
السلامُ علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
سوال یہ ہے"کہ کسی کی بکری بیمار ھو گئی تو مالک کہتا ہے یہ بکری میں نے مسجد میں دی تو پھر بکری ٹھیک ہو گئی تو اب وہ مسجد میں نہیں دے رہا ہے "
اس بارے میں کیا حکم ہے کہ بکری مسجد میں دے یہ نہ دے"
رہنمائی فرمائیں
عبد المصطفیٰ، پنجاب، پاکستان
*وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ*
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
مسجد میں کوئی بھی چیز دینے سے وقف ہو جاتی ہے اور وقف میں خود واقف بھی تصرف نہیں کر سکتا جیسا کہ مفتی امجد علی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں وقف کا حکم یہ ہے کہ نہ خود وقف کرنے والا اس کا مالک ہے نہ دوسرے کو اس کا مالک بنا سکتا نہ اس کو بیع کر سکتا الخ
*بہار شریعت حصہ دہم صفحہ 537*
اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اپنا صدقہ واپس نہ لو خواہ وہ تمھیں ایک درہم میں ہی کیوں نہ دے کیونکہ دیا ہوا صدقہ واپس لینے والے کی مثال قے کر کے چاٹنے والے کی سی ہے
*صحیح بخاری کتاب زکوۃ صفحہ 1490*
ایک اور حدیث میں ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا جو شخص صدقہ دے کر اپنا صدقہ واپس لے لیتا ہے اس کی مثال اس کتے کی سی ہے جو قے کرتا ہے پھر پلٹ کر قے کھا لیتا ہے
*سنن ابن ماجہ کتاب صدقہ صفحہ 2391*
خلاصہ کلام صدقہ کرنا بہت بڑی نیکی ہے اور صدقہ کرے کے واپس اسے کالعدم کرنے کے مترادف ہے اور اپنی نیکی ضائع کرنا بری بات ہے اس لیے اس سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے! !!!! *واللہ اعلم ورسولہ*
*دارالافتاء فیضان مدینہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*
تاریخ 12 اگست 2021 بروز جمعرات
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں