کورانا وائرس کی میت کی نماز جنازہ کا حکم؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں
ایک شخص کی کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی اور ہسپتال والوں نے میت کو پلاسٹک میں پیک کرکے دیا ہے اور ہسپتال کے اسٹاف میں سے 2 لوگ ساتھمیں آئے ہیں تاکہ کوئی میت کو پلاسٹک میں سے باہر نہ نکالے سوال یہ ہے کہ میت کی پلاسٹک ہم کھول نہیں سکتے اسٹاف والے کھولنے نہیں دینگے تو اب ہم میت کو غسل کیسے دے اور نماز کیسے پڑھیں؟
سائل: سید عرفان شاہ اکبری
*وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
صورت مسوئلہ میں میت پر ایک بار پانی بہا لے اگر یہ بھی ممکن نہیں تو مسح کر دے اور یہ بھی ممکن نہیں تو اب مجبوری ہے میت کو دفن کر دیں پھر اس پر نماز پڑھیں جیسا کہ مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بغیر غسل نماز جنازہ پڑھی گئی نہ ہوئی اسے غسل دے کر پھر پڑھیں اور اگر قبر میں رکھ چکے مگر مٹی ابھی نہیں ڈالی تو قبر سے نکال کر اور غسل دے کر نماز پڑھیں اور مٹی دے چکے تو اب نہیں نکال سکتے لہٰذا اب اس کی قبر پر نماز پڑھیں کہ پہلی نماز نہ ہوئی تھی کہ بغیر غسل ہوئی تھی اور اب چونکہ غسل ناممکن ہے لہٰذا اب ہو جائے گی
📗 *بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 831 ایپلیکیشن*
*واللہ اعلم و رسولہ*
*دارالافتاء فیضان مدینہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں