عالم کا ایک گناہ اور جاہل کا دو گناہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا کہنا ہے کہ عالم کا ایک گناہ جاہل کا دوگناہ ہے جواب عنایت فرمائیں سائل مولانا یوسف اکبری آسپور ضلع ڈوگر پور راجستھان الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عالم کا ایک گناہ اور جاہل کا گناہ دوگناہ کسی نے عرض کیا کسی لئے *؟* فرمایا عالم پر وبال اسی کا ہے کہ گناہ کیوں کیا، اور جاہل پر ایک عذاب گناہ اور دوسرا نہ سیکھنے کا ( *فیضان فتاوی رضویہ صفحہ 226 )* واللہ اعلم و رسولہ دارالافتاء فیضان مدینہ فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598