بلا عذر شرعی روزہ توڑ دیا تو؟
سوال مفتی صاحب زید نے سورج ڈوبنے سے کچھ پہلے یہ جانتے ہوئے کہ ابھی افطار کا وقت نہیں ہوا ہے بلا عذر شرعی روزہ توڑ دیا تو اس کے لیے کیا حکم ہے سائل حاجی خان کچھ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں اگر واقعی افطار کا وقت نہیں ہوا تھا اور جان بوجھ کر بلا عذر شرعی روزہ توڑ دیا اور رات ہی سے اس کے ادا کی نیت کی تھی (یعنی صبح صادق سے پہلے نیت کر لی تھی ) تو اس پر قضا اور کفّارہ دونوں لازم ہے 📙 فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ 339 📗
واللہ اعلم و رسولہ
دارالافتاء فیضان مدینہ
ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں