کیا رمضان المبارک کے اعتکاف میں روزہ؟
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
سوال کیا رمضان المبارک کے اعتکاف کےلئے روزہ شرط ہے؟
اگر کسی معتکف نے شدید بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا تو اس کے لئے کیا حکم ہے
اور اگر کسی وجہ سے اعتکاف ٹوٹ جائے تو کیا پھر سے پورے دس دن اعتکاف کریں گے یا جتنے دن باقی تھے اتنے دن ؟
جمال الدین اکبری کھو کھا راجستھان
=== *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*==
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
صورت مسوئلہ میں مریض نے اعتکاف کیا مگر روزہ نہ رکھا تو یہ اعتکاف سنت نہیں بلکہ نفل ہوگا، اور اعتکاف جتنے دنوں کا فاسد ہوا ہے اتنے ہی دن کا کرنا ہوگا مثلاً ایک دن کا اعتکاف فاسد ہوا تو اب ایک دن کے اعتکاف کی قضا لازم *بہار شریعت باب اعتکاف*
*واللہ اعلم و رسولہ*
*دارالافتاء فیضان مدینہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں