روزادار بیوی کو بوسہ دینا کیسا؟

سوال کیا روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے سے روزہ فاسد ہو جائے گا جواب ۔۔صورت مسوئلہ میں اگر إنزال ہو گیا  (منی خارج ہوئی )تو روزہ فاسد ہو جائے گا اس پر اس روزے کی قضا لازم ہے جیسا فتاوی مشاحدی صفحہ 261 میں ہے بوسہ لینے یا ہاتھ لگانے کی حالت میں اگر إنزال ہو تو روزہ فاسد ہو گیا  اس کی قضا لازم آئے گی اور اگر ان افعال کے ختم کے بعد شہوت ہنوز باقی رہی اور اس حالت میں کہ یہ عورت کے جسم سے جدا ہے منی اتری اور شہوت سے نکلی تو اگرچہ غسل واجب ہوگا مگر روزہ نہ جائے گا کہ یہ انزال ان افعال سےنہ  ہوا بلکہ مجرد تصویر ہوا ۔فتاوی رضویہ ۔اور حضرت مفتی امجد علی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں بہت چھوٹی لڑکی سے جماع کیا جو قابل جماع نہ تھی یا مردہ یا جانور سے وطی کی یا ران یا پیٹ پر جماع کیا یا بوسہ لیا یا عورت کے ہونٹ چوسے یا عورت کا بدن چھوا اگرچہ کوئی کپڑا حائل ہو مگر پھر بھی بدن کی گرمی محسوس ہوتی ہو اور ان سب صورتیوں میں  إنزال بھی ہو گیا یا ہاتھ سے منی نکالی یا مباشرت فاحشہ سے إنزال ہو گیا ان سب صورتوں میں صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں 📙بہارشریعت حصہ پنجم صفحہ 992   واللہ اعلم و رسولہ  ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598