اشاعتیں

جنوری, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نماز کے وقت تجارت؟

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام* *اس جملے پر اپنے اپنے ملفوظات سے نوازیں* *کہ کسی بھی نماز کے وقت میں کاروبار کرنے سے کاروبار ناجائز ہو جاتا ہے رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی محمد منور عطاری پاکستان* وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  ملفوظات کی معنی ہے کسی بزرگ کے ارشادات، اولیاء اللہ یا دوسرے بزرگوں کا کلام  (اردو لغت )  لہٰذا یہ کہنا کہ اپنے ملفوظات سے نوازیں درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں 2 نماز وقت کاروبار کرنا جائز نہیں  يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِىَ لِلصَّلٰوةِ مِنۡ يَّوۡمِ الۡجُمُعَةِ فَاسۡعَوۡا اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ وَذَرُوا الۡبَيۡعَ‌ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ۞ ترجمہ: اے ایمان والو ! جب جمعہ کے دن نماز (جمعہ) کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو ، یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم جانتے ہو(سورت الجمعتہ آیت 9 )  اگرچہ یہ حک...

خلاف شرع وصیت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں کہ ہندہ نےمرنےسےدو مہینے پہلے یہ وصیت کی کہ میرے مرنے کے بعد میرے بڑے بیٹے اوران کی اولاد کو مرے کفن دفن و نماز جنازہ میں شریک ہونے نہیں دینا۔ میرا چہرہ بھی دیکھنے مت دینا چار آدمی آج بھی گواہ موجود ہے اس وصیت نامہ پر عمل کیا جائے یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہندہ کے موت کے بعد انکے بڑے بیٹے اوران کی اولاد کو جب منع کیا گیا تو ان لوگوں نے وصیت نامہ کو نہیں مانا اور ہندہ کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ مار پیٹ کیا اور زبردستی ہندہ کا چہرہ دیکھا از روے شریعت ہندہ کے بڑے بیٹے اوران کی اولاد پر شریعت کا کیا حکم لگتا ہے قران وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ مولانا جمیل اختر اشرفی رمنیا پوکھر پوٹھیا کشنگنج بہار وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق مرحومہ کی مذکورہ وصیت شرعاً معتبر نہیں ہے، بیٹے کا مرحوم والدہ کے جنازے اور تدفین تک کے تمام مراحل میں شرکت کرنا باعثِ گناہ نہیں ہے، بلکہ والدہ کے حقوق میں سے ہے۔ قرآن کریم می...

بچے کو بیٹا کہہ سکتے ہیں

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ  کسی دوسرے کے لڑکے کو بیٹا کہہ کر بولائےںیا بھتیجا کہہ کر بولاۓ ۔۔ تو کیا اسلام میں اس کی کوئی ممانعت ہے یا نہیں رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المسفتی عبداللہ*   وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  دوسرے کے بچے کو بیٹا بھی کہہ سکتے ہیں کہ عرف میں پیار و محبت سے کسی لڑکے کو بیٹا کہہ کر بلاتے ہے اور لغوی اعتبار سے بھی گنجائش ہے  اردو لغت بیٹا کی معنی قانون) آدمی کی بیاہتا بیوی کا لڑکا۔   بڑی عمر کے اشخاص بچوں کو بلاامتیاز تذکیر و تانیت کہتے ہیں۔   پیار سے پالتو جانور کو بھی کہتے ہیں۔   جگر گوشہ۔   فرزند نرینہ۔   فقیر اپنے چیلوں کو اس نام سے پکارتے ہیں۔   لخت جگر۔   مجازاً پیارا۔   نور چشم۔   کوئی لڑکا جسے متبنٰے بنالیا جائے۔  واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائ...

دعوت اسلامی کے مبلغ کی لڑکی سے نکاح

*السلام علیکم ورحمہ اللہ* *کیافرماتے ہیں علماء بریلوی شریف* *کیا دعوت اسلامی کو فالو کرنےوالے کی لڑکی سے شادی کر سکتے ہیں*  *نیز زید ہندہ سےچھےسال سے پیار کرتا ہے ہندہ کا باپ دعوت اسلامی کو اچھا جانتا ہےاس کا کام و محنت دیکھ کے زید کا کہنا ہےمیں ہندہ سے رشتہ اس شرط پےکرونگا کہ ہندہ کو ان کے والدین سے ملنے نہیں آنے دونگا اس لیئےکہ وہ دعوت اسلامی کو فالو کرتا ہے زید کا اس طرح کہنا شرعا کیسا ہےزید پےکیا حکم ہے نیزحضورتاج الشریعہ نےدعوت اسلامی کےبارمیں کیاحکم دیئےہیں* *بینواوتوجروا* *سائل* *محمدمظفرمہارشٹر* *26,1,2022*  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں سائل یا تو گمراہ ہے یا پاگل لگتا ہے جو سنیوں کے تحریک دعوت اسلامی کے متعلق اس کا یہ پوچھنا کہ نکاح ہوگا یا نہیں دعوت اسلامی حق پر ہے اور صحیح العقیدہ سنی ہے تو پھر اس کے ساتھ نکاح ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ لڑکی کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایسے پاگل جیسے شخص سے شادی کر کے اپنی زندگی برباد نہ کرے جس کا دل بغض دعوت اسلامی ...

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا حکم

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماے کرام اس مسئلہ میں آج کے دور میں مسئلہ چل رہا ہے انجیکشن سے بچہ پیدا کرتے ہیں عورت کو انجیکشن لگاتے ہیں اور دوسری بات گاے بھینس کو بھی انجیکشن لگاتے ہیں پھر اسکا دودھ کھاسکتےہیں دونوں مسئلہ کا جواب عنایت فرماے قرآن وحدیث کی روشنی میں ازقلم میرمحمد اکبری مقام پوسٹ چھاجالا تحصیل بھینمال ضلع جالور راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں انجیکشن سے بچے پیدا کرنے کی جو بات ہے اسے سمجھے کہ یہاں انجیکشن سے مراد یہ ہے مرد کی منی سیرنج کے ذریعے بیوی کے رحم میں رکھا جاتا ہے اب اس کے جواز کی صورت یہ ہے کہ شوہر میں تولیدی جرثومے ہوں لیکن وہ کسی بیماری کی وجہ سے عمل  تزویج (ملانے کا عمل ) پر قادر نہ ہو ایسی صورت میں شوہر کے تولیدی جرثوموں اور بیوی کے انڈوں کے ٹیوب میں ملاپ کے بعد ولادت کے لئے اس کی بیوی کے رحم میں ان انڈوں کو رکھنا جائز ہے  (شرح صحیح مسلم جلد سوم صفحہ 937 ) بشرطیکہ یہ کام  کرنے کے لیے خود شوہر ہو  دوسرا مرد نہ ہو نہ ہ...

بلی کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟

بلی کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟ ؟؟؟؟؟؟ *السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ بلی کی خرید وفروخت کرنا کیسا ہے رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المسفتی شاہد مدنی پاکستان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں بلی کی خرید و فروخت جائز ہے فتاوی ہندیہ میں ہے سیکھے ہوئی کتے کی بیع ہمارے نزدیک جائز ہے اور ایسی بلی اور وحشی درندہ جانوروں اور پرندوں شکاری کی بیع ہمارے نزدیک جائز ہے خواہ سیکھے ہوئے ہو یا نہ ہو  (فتاوٰی عالمگیری جلد چارہم صفحہ 365  ) واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

لاوارث بچے کے باپ کی جگہ کس کا نام لکھے

السلام علیکم ورحمة الله و بركاته... اگر کسی بچے کی ولدیت معلوم نہ ہو تو کاغذات میں اسے کس کی طرف منسوب کیا جائے گا .. سائل:فاروق عطاری مبارک پور کے-پی-کے وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں جب اس کے باپ کا نام معلوم نہیں یا بچہ لاوارث ہے تو ایسی صورت میں اس کے باپ کے نام کی جگہ آدم لکھ دیں کیونکہ سب انسان حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہے جیسا کہ حدیث میں ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن خطبہ میں فرمایا : اے لوگو!  بیشک اللہ تَعَالٰی نے تم سے زمانہ جاہلیت کی عیب جوئی اور اپنے باپ دادا پر فخر کرنے کو دور کر دیا ہے لوگوں کی دو قسمیں ہیں، مومن،  متقی کریم اور فاجر درشت خو ذلیل سب لوگ آدم کی اولاد ہیں اور آدم کو اللہ تَعَالٰی نے مٹی سے پیدا کیا  (تفسیر تبیان القرآن بحوالہ شعب الایمان جلد 4 صفحہ 228 )  اور اگر باپ کے نام کی جگہ عبداللہ لکھا جائے تو بھی جائز ہے کہ عبداللہ  (اللہ کا بندہ ) اور وہ کوئی بھی...

جس کے مخارج صحیح نہیں اس کی اقتداء

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکتہ  علماء کرام سے سوال ہے کے اگر کیسی کے قرآن  مخرج صحیح نہ ہوں تو کیا اس امام کے پیچھے نماز ہوگی یہ نہیں  قاسم عطاری -- گاؤں - مانڈوی ۔کچھ 🌹 وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  جس شخص کے مخارج صحیح نہیں اس کی خود کی نماز بھی نہیں ہوتی تو اس کی اقتداء  میں  کیسے کی  نماز ہوگی نماز کی شرائط میں سے ایک شرط قرأت بھی ہے ، مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں قرأت اس کا نام ہے کہ تمام حروف مخارج سے ادا کیے جائیں کہ حروف غیر سے صحیح طور پر ممتاز ہو جائے  (بہارشریعت حصہ سوم صفحہ 513 ایپس ) واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

بلی کے جوٹھے کی تحقیق

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلی ناپاک اور نجسذ نہیں اماں عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہ فرماتیں ہیں کہ میں نے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو بلی کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرتے دیکھا۔۔ عرض یہ کے یہ روایت صحیح ہے یا نہیں اگر کسی کتب اگر موجود ہے تو اس کی تحقیق مطلوب ہیں براہ کرم عنایت فرمائیں شکریہ جزاک اللہ خیرا کثیرا نوید احمد رضا حیدر آباد وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  اس طرح کی حدیث سنن ابی داؤد اور مشکوتہ میں حدیث نمبر  453  موجود ہے حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، وَكَانَتْ عِنْدَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ عَلَيْهَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ فَسَكَبْتُ لَهُ وَضُوءًا،‏‏‏‏ قَالَتْ:‏‏‏‏ فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَ...

26 جنوری منانا کیسا؟

محمد توفیق ابن اسمعیل کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلہ میں مسلمان کو ٢٦ جنوری منانا کیسا ؟                           جزاک اللہ خیرا الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  15 اگست اور26 جنوری ہر ہندوستانی کے لئے خوشی کا' دن ہے*  *کیوں کہ پندرہ اگست کو انگریزوں کے ظلم وستم اور بالا دستی سے تمام ہندوستانیوں کو آزادی ونجات ملی*  *📄جس کی خاطر حضرت علامہ فضل حق خیرابادی وغیرہ علماے اہلسنت نے فتوی جہاد دیا تھا اور ہزاروں مسلمانان ہندنے اس کے لئے اپنی جانیں قربان کی تھیں*  *🏷اور26 جنوری کو جمہور ہند کا دستور مرتب کیا گیا*  *جس میں مسلمانوں کو اپنے بعض معاملات جیسے نکاح طلاق میراث وغیرہا میں احکام شرعیہ کے نفاذ کی اجازت ملی*  *📃اسلئے یہ دونوں دن مسلمان ہند کے لئےبھی  خوشی کے دن ہیں*  *اور اظہار خوشی کے لئے جلوس نکالنا عوام و خواص میں متعارف ہے*  *🗞لھذا ہندوستانی ہونے کے ناطے مکاتب اسلامیہ کے لئے یہ جلوس نکالنا جائز ہے*  *بشرطیکہ...

ایک مقتدی امام کے ساتھ اور دوسرا اس وقت آیا جب امام قعدہ اخیرہ میں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں ایک امام ایک مقتدی ہے'نماز جماعت سے پڑھ رہے ہیں اور ایک دوسرا آدمی آیا امام آگے چلا جائے یا مقتدی پیچھے آجائے اگر امام قعدہ اخیرہ کے اندر تشہد پڑھ رہا ہیں اور ایک دوسرا آدمی آیا تو امام کیا کرے جواب عنایت فرمائیں آپ کی کرم نوازش ہوگی الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں بعد میں آنے والا اس مقتدی کو پیچھے کھنچے جیسا کہ سیدی اعلی حضرت رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر ایک  آدمی نے دوسرے کی اقتداء کی کہ تیسرا آگیا تو وہ مقتدی کو تکبیر کے بعد کھنچے، اگر اس نے تکبیر سے پہلے ہی  کھنچ لیا تو بھی کوئی حرج نہیں  مگریہاں واجب التنبیہ یہ بات کہ کھینچنا اسی کوچاہئے جو ذی علم ہو یعنی اس مسئلہ کی نیت سے آگاہ ہو ورنہ نہ کھینچے کہ مبادا وہ بسبب ناواقفی اپنی نمازفاسد کرلے، تحقیق منقح اس مسئلہ میں یہ ہے کہ نماز میں جس طرح اللہ اور اللہ کے رسول کے سوا دوسرے سے کلام کرنا مفسد ہے یونہی اللہ ورسول کے سواکسی کاکہنا ماننا (جل جلالہ و صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم) پس اگر ایک شخص نے ...

جاہل کی قبر پر عمارت؟

کیافرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین. مسئل کے بارے میی  جو کہ ایک عام انسان تھا جوکہ نہ نماز نہ روزہ   نہ اردو نہ ھنڈی  نہ صحیح کلمہ صرف  ڈرائیورنگ کرتا تھا اکسیڈنٹ میں ختم ھو گیا, اس کی قبر پر اولیائوں کی درگاہ مسل مقبر بنا نا  کسا ہے,,,,بنوانا,,اور بنوانے وال پر شریعت کا کیا حکم ھے قرآن و حدیث کی روشنی میں  جواب عنایت فرمائیں  2022..1...19 الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مقبرہ عام مسلمان کے لیے جائز نہیں فتاوی رضویہ جلد جلد 9 صفحہ 405 میں غنیہ کے حوالے سے ہے قبر پر زینت کے لیے عمارت بنانا حرام ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کی قبر پر ایک خیمہ تنا ہوا دیکھا تو فرمایا اے غلام اسے اکھاڑ ڈال اب ان پر ان کا عمل سایہ کرے گا  (صحیح البخاری رقم الحدیث 1361؟)  حضرت امام بخاری ؒ نے معلق روایت بیان کی ہے کہ جب حسن بن حسن بن علی ؒ فوت ہوئے تو ان کی اہلیہ نے سال بھر کے لیے ان کی قبر پر خیمہ لگا لیا ، پھر انہوں نے اٹھا لیا تو انہوں نے کسی پکارنے والے کو سنا : کی...

اصحاب اعراف کہا ہوں گے

کیکڑے کی تجارت؟

کیکڑے کی تجارت کرنا کیسا؟   *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*  کیکڑے کی تجارت کرنا ناجائز ہے ۔ فتح القدیر میں ہے : ” ولایجوز بیع ھوام الارض.ولا ھوام البحر کالضفدع والسرطان” اھ ملتقطا یعنی :نہ حشرات الارض کی بیع جائز اور نہ ہی (مچھلی کے علاوہ) سمندری جانور جیسے مینڈک اور کیکڑے کی بیع جائز ہے۔ (شرح فتح القدیر: ج: 7، ص: 111، کتاب البیوع، باب السلم، مسائل منسورۃ ، دارالکتب العلمیۃ بیروت لبنان ) ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

ایک ساتھ تین طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں زید کا  اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا آپس میں تکرار ہوئی اور زید نے بیوی کو کہا طلاق طلاق طلاق تو اب زید کی بیوی پر کتنی طلاق واقع ہوئی اور اس کا حکم کیا ہے سائل مولانا فرید ملیک  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں زید نے تین بار لفظ طلاق کہنا  صریح الفاظ طلاق میں کسی اور نیت کا اعتبار نہیں ہوتا، اگر زید طلاق کا لفظ تین مرتبہ کہنے کا اقرار کرتا ہے اور اس کی بیوی مدخولہ ہے تو اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں پڑگئیں۔ اللہ تَعَالٰی فرماتا  فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗؕ-فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِؕ-وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ یُبَیِّنُهَا لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ(230)  ترجمۂ کنز العرفان  پھر اگر شوہر بیوی کو (تیسری) طلاق دیدے تو اب وہ عورت اس کیلئے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے، پھر وہ دوسرا شوہراگر اسے طلاق د...

دل جوڑنے والی حدیث کی تحقیق روایت حضرت عائشہ صدیقہ

دلوں کو جوڑنے کی فضیلت سے متعلق ایک حدیث کی تحقیق دلوں کو جوڑنے کی فضیلت سے متعلق ایک حدیث کی تحقیق سوال: ایک ویڈیو مجھے موصول ہوئی ہے اور یہ ویڈیو آج کل واٹس اپ فیسبک وغیرہ پر گردش کررہی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا در رحمت جوش میں تھا، فرمایا کہ عائشہ جو مانگنا ہے مانگ لو، میں نے عرض کیا یارسول اللہ! اگر آپ اجازت دیں تو میں اپنے والد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مشورہ کرلوں، اجازت مل جانے پر اپنے والد گرامی کی خدمت میں حاضر ہوکر مشورہ طلب کیا کہ اس سنہری موقعے سے فائدہ اٹھا کر اہم چیزمانگنا چاہتی ہوں تو کیا مانگوں؟ (میں چاہتی ہوں کوئی بڑی چیز مانگوں)، والد محترم نے فرمایا کہ بیٹا! حضور سے جاکر کہنا کہ معراج کی خلوت خاص میں اللہ نے آپ سے جو راز کی باتیں کی تھیں ان میں سے کوئی ایک بات بتادیں،-مانگا بھی تو علم مانگا- اور عائشہ! مجھ سے وعدہ کرو کہ حضور جو بتائیں مجھے بھی ضرور بتانا، پھر حضور کی خدمت میں حاضر ہوکر جب سوال بتایا تو حضور نے تبسم فرمایا، غالبا اس بات پر  مسکرائے ہونگے کہ میرے یا...

مسافر جمعہ کی امامت کر سکتا ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ حضرت مفتی صاحب ایک سوال ہے کہ ہمارے کچھ علاقے میں جمعہ کے دن باہر سے مولانا بلاتے ہیں تقریباً 💯 کیلومیٹر یا ڈیر سو کیلومیٹر سے آتے ہیں تو کیا وہ مسافر نہیں ہوتے  تو کیا انکے پیچھے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں اسکا مدلل جواب عنایت فرمائے سائل محمد جہانگیر دامنگر گجرات وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق ۔مسافر جمعہ کی نماز کا  امام ہو سکتا ہے فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں مسافر نماز فجر مغرب، جمعہ بلکہ ہر نماز میں مقیم کی امامت کر سکتا  ( فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ 225  ) مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں جمعہ کی امامت ہر مرد کر سکتا ہے جو اور نمازوں میں امام ہو سکتا ہو اگرچہ اس پر جمعہ فرض نہ ہو جیسے کہ مریض، مسافر، (بہارشریعت حصہ چارہم صفحہ 772  ) جس پر کسی عذر کے سبب جمعہ فرض نہ ہو اور وہ اگر ظہر پڑھ کر جمعہ کے لیے نکلا تو اس کی نماز بھی جاتی رہی  (بہارشریعت ) یعنی جس پر جمعہ فرض نہ ہو اور وہ ظہر پڑھ ک...

پانی کی تعظیم کرنا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسءلے کے بارے میں کہ گنگا کے پانی کی تعظیم اور تعظیمااسکاپیناکیساہے اور آبزمزم کی بیحرمتی کرنا کےساہے   محمد امتیاز وانکانیر میسر یا الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  پانی کو اللہ کی نعمت سمجھ کر پینا کسی بھی ندی کا ہو جائز ہے تعظیم اس لیے کرتا ہے کہ یہ گنگا ندی کا پانی اور گنگا کافروں کی دیوی ہے اس لیے اس کی تعظیم کرتا ہے تو یہ حرام بلکہ کفر ہے صرف پانی کو اللہ کی نعمت سمجھ کر اس کی تعظیم کرنا اس میں کوئی بھی ندی کا پانی ہو اس میں کوئی حرج نہیں اسی کرہِ ارض (زمین)پر جتنے بھی جاندار ہیں خواہ انسان ہوں یا دوسری مخلوق ان سب کی زندگی کی بقا پانی پر ہی منحصر (Depend)ہے ۔زمین جب مردہ ہوجاتی ہے تو آسمان سے آبِ حیات بن کر بارش ہوتی ہے اور اس طرح تمام مخلوق کے لئے زندگی کا سامان مہیا کرتی ہے۔ *اللہ نے بارش آسمان سے اتارا*: اعلانِ خداوندی ہے:وانزلنا من الماء ماءً بقدر فاسکنہ فی الارض وانا علی ذھابٍ بہ لقدرون۔ترجمہ: اور ہم نے اتاراآسمان سے پانی اندازہ کے مطابق پھر اسے زم...

انسان کے مرنے کے بعد اعمال لکھنے والے فرشتے کہا رہتے ہیں

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ انسان کے وہ فرشتے جو اعمال لکھنے پر مقرر ہے وہ انسان کے مرنے کے بعد کہا جاتے ہیں اور کیا کرتے ہیں اور جو ہر انسان کے ساتھ ایک ہمزاد پیدا ہوتا ہے وہ انسان کے مرنے کے بعد کہا جاتا ہے جواب عنایت فرمائیں سائل حکیم خان  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں امام جلال الدین سیوطی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں ابو نعیم نے ابو سعید سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،  آپ فرماتے تھے جب اللہ تعالٰی مومن کی روح قبض فرما لیتا ہے تو اس کے فرشتے  (اعمال لکھنے والے ) آسمان پر چھڑ جاتے ہیں اور عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب تونے ہم کو اپنے مومن بندے کے اعمال لکھنے پر مقرر فرمایا تھا اب تونے اس کی روح قبض کر لیا ہے تو اب ہمیں  اجازت دے کہ ہم آسمان پر اقامت کریں تو اللہ تعالٰی فرمائے گا ہر آسمان میری تسبیح و تقدس کرنے والے فرشتوں سے پر ہے تو وہ عرض کریں گے پھر زمین پر رہنے کی اجازت ہو اللہ تَعَالٰی فرمائے گا میری زمیں پر  تسبیح کرنے والی مخلوق ...

قبر پر نام لکھنا کیسا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسءلے کے بارےمیں کہ مرحوم کی قبر پر تاریخ اور نام لکھ کر   لگانا درج کرنا کیسا ہے اور قبر کا چارو طرف انٹسے حلقہ بنانا کیسا ہے  محمد امتیاز وانکانیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  قبر پر مرحوم کا نام اور تاریخ وفات لکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر اس کوئی آیت یا تسمیہ لکھنا منع ہے مفتی احمد یار خان  رحمت اللہ علیہ  فرماتے عام قبروں پر جہاں احتیاط نہ ہو سکے اللہ تَعَالٰی کا نام یا قرآن کی آیت لکھنا منع ہے کہ اس میں بے ادبی کا قوی احتمال ہے  (مرأۃالمناجیح جلد دوم صفحہ 488 ) 2 عام مسلمان کی قبر کو پکی کرنا منع ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا گچ کرنے ان پر لکھنے اور ان پر چلنے سے منع کیا (مشکوتہ حدیث نمبر 1617 )  تشریح حدیث یعنی قبر کو پکی نہ کرے اور نہ ہی اس کو خوبصورت بنائے کہ عام مسلمان کے لیے پکی اور خوبصورت قبر نہیں بنانا چاہے ہاں ارد گر...

سوتی موزے پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسٸلہ کے بارے میں سوتی یا اونی کے موزے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے موزے ایڑی تک ہوں یا اس سے اوپر ساٸل محمد سخی نقشبندی باڑمیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  موزے کوئی بھی  ہو نماز میں پہننا جائز ہے بشرطیکہ وضو کر کے پہنے ہو کیونکہ سوتی موزوں پر مسح نہیں ہو سکتا جیسا کہ اعلی حضرت قدس سرہ رقمطراز ہیں سوتی اور اونی موزے جیسے ہمارے یہاں رائج ہے ان پر مسح کسی کے نزدیک درست نہیں  (فتاوی رضویہ جلد 4 صفحہ 445 ) واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

چین والی گھڑی کا حکم؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ چین والی ⌚گھڑی پہننا اور اس میں نماز کا حکم کیا ہے  سائل جنید خان  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  چین والی گھڑی کا مسئلہ مختلف فیہ ہے بعض علماء ناجائز کہتے ہیں اور بعض جائز کہتے اور حالات زمانہ کے مدنظر عمومِ بَلْویٰ کی وجہ سے چین والی گھڑی مردوں کے لئے باندھنا جائز ہے اور ان کی خرید و فروخت بھی جائز ہے اور ان کو باندھ کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے البتہ بہتر ہے کہ ان کو اتار کر نماز پڑھی جائے کیونکہ بعض علمائے کرام اب بھی اس کو ناجائز قرار دیتے ہیں شارحِ بخاری فقیہِ اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ نے تو چین کی گھڑی میں عمومِ بلویٰ کا اعتبار کیے بغیر اس جائز قرار دیا ہے اور اسے باندھ کر نماز کے بلاکراہت درست ہونے کا فتویٰ دیا ہے۔  چنانچہ وہ تحریر فرماتے ہیں : دھات کی چین گھڑی کے ساتھ باندھنا علماء کے مابین مختلف فیہ ہے بہت سے علماے کرام اس کو ناجائز و حرام کہتے ہیں ایسی صورت میں اسے پہن کر نماز مکروہ تحریمی، واجب الاعاد...

مطلقہ کا عدت کے بعد بھی نفقہ وصول کرنا ناجائز و حرام ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام  مسئلہ کے بارے میں زید نے ہندہ کو طلاق دے دی اور عدت کا خرچ بھی ہندہ کو  دے دیا ہندہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور وہاں جا کر زید پر مقدمہ کر دیا اب ہندہ زید سے بعد ختم عدت کے بھی خرچ وصول کرتی ہے لہٰذا  ہندہ اور اس کے والدین جو کہ زید سے بے جا خرچ وصول کر رہے ہیں ان پر حکم شرع بیان فرمائے اور ہندہ کے والدین کے گھر کسی مسلمان کو دعوت کھانا کیسا؟   الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں زید پر ہندہ کا خرچ صرف عدت تک لازم تھا اور ہندہ کو زید سے خرچ وصول کر کے والدین کے گھر جانا بھی جائز نہیں تھا اللہ تَعَالٰی فرماتا ہے سورت نمبر 65 آیت 1  يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِذَا طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوۡهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَاَحۡصُوا الۡعِدَّةَ ‌ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ رَبَّكُمۡ‌ ۚ لَا تُخۡرِجُوۡهُنَّ مِنۡۢ بُيُوۡتِهِنَّ وَلَا يَخۡرُجۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّاۡتِيۡنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ‌ ؕ وَتِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَعَدَّ حُدُوۡدَ اللّٰهِ فَقَدۡ ظَل...

قبرستان کا مال دوسری جگہ استعمال؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ قبرستان کا تعمیری کام کے لیے چندہ کیا گیا کام مکمل ہو گیا اور کچھ مال بچ گیا اس کا کیا کریں کیا یہ مال دوسری جگہ استعمال کر سکتے ہیں سائل محمد رضوان  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  جو چندہ جس غرض  کے لیے کیا گیا اسی میں استعمال کرنا ہوگا دوسری جگہ اس کا استعمال حرام ہے اعلی حضرت رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں وقف جس غرض کے لیے ہے اس کی آمدنی اسی میں استعمال کرے فاضل ہو دوسری غرض میں صرف کرنی حرام ہے  اور چندہ کا رویہ  کام ختم ہو کر بچے لازم ہے کہ چندہ دینے والوں کو حصہ رسید واپس کرے یا وہ جس کام کے لئے اجازت دیں اس میں صرف کرے اور اگر ان کا پتہ نہ چل سکے تو اب یہ چاہے کہ جس طرح کے کام کے لیے چندہ لیا تھا اسی طرح کے کام میں اٹھائے  (فتاوی رضویہ جلد 16 صفحہ 207 )  خلاصہ کلام قبرستان کا بچا ہوا مال جن لوگوں نے دیا ہے انھیں واپس کرے وہ اگر اجازت دیں تو دوسری جگہ استعمال کرے اور معلوم نہیں تو بچے ہوئے مال کو کسی دوسری قبرستان میں استعمال کرے  واللہ اعلم و رسولہ...

بائیں ہاتھ سے کھانا پینا

السلام علیکم ورحمتہاللہ وبرکاتہ کیا الٹے ہاتھ سے کوءی دینی یا دنیاوی چیز لکھ سکتےہیں یا بچپن سے الٹے ہاتھ سے لکھنے کی عادت ہے تو کیاوہ گنہگار ہوگا محمد امتیاز وانکانیر میسریا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی روایت ہے کہ : "کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یعجبہ التیمن فی تنعلہ وترجلہ وطہورہ وفی شانہ کلہ" (بخاری) یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نعلین مبارک کے پہننے،کنگھا کرنے اور طہارت، بلکہ اپنے تمام کاموں میں دائیں کو پسند فرماتے تھے۔فقہا نے اس سلسلے کی تمام روایات کو سامنے رکھ کر کچھ اصول طے کئے ہیں، جن کا خلاصہ یہ ہے کہقابلِ تکریم امور،عبادات کی قبیل کے اعمال اور زندگی یا دین کی دائمی ضروریات کےکام دائیں ہاتھ سے انجام دئے جائیں، جیسے: کھانا پینا ، جوتا اور لباس پہننا، وضو میں اعضا کو دھونا اور مسجد میں داخل ہونا وغیرہاور ایسے کام جو قابل تکریم نہ ہوں ،یا جن میں ازالہ وترک کا مفہوم پایا جاتا ہو ،ان میں بائیں جانب کو ترجیح حاصل ہوگی۔ جیسے: استنجاء کرنا، ...

مرید ہوتے ہوئے کسی پیر سے مرید بننا

السلام علیکم رحمت اللہ وبرکاتہ اگر کسی کا پیر  باشرع ہوں اور وہ اس کی بیعت توڑ دے  تو کیا پھر کسی اور کا مرید نہیں بن سکتا؟ وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں اگر واقعی پیر باشرع ہے تو اس کی بیعت فسخ کرنا جائز نہیں  مگر کسی اور پیر کا مرید بن سکتا ہے یا نہیں اس کا جواب یہ ہے کہ پیر سے مرید بننا کوئی فرض یا واجب نہیں صرف ایک جائز امر ہے اگر کوئی شخص کسی بھی پیر کا مرید نہیں ہے تو اس پر کوئی مواخذہ نہیں ہوگا بعض صوفیاء  یہ  حکایت بہت بیان کرتے ہیں کہ جس کا کوئی پیر نہیں اس کا پیر شیطان ہے یہ حکایت بے اصل ہے واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

ابوجہل حضور کا چچا نہیں تھا

کیا فرما تے ہیں علماءے کرام اس بارےمیں کہ ابوجہل حضور(علیہ السلام) کاچچانہی تھا محمد امتیاز وانکانیر مسیریا الجواب و بللہ توفیق  عوام الناس میں غلط مشہورہے ابوجہل حضور ﷺ کا چچا نہیں تھا کیونکہ ابو جہل قبیلئہ بنی مخزوم کا تھا اور حضور نبئ کریم ﷺ بنو ہاشم سے تھے جیسا کہ شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا یہ بالکل غلط بھی ہے اور مسلمانوں کے لئے اشتعال انگیز بھی ہے ابو جہل کا قبیلہ بنو مخزوم کا تھا اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بنی ہاشم سے تھے پھر ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا کیسے ہو سکتا ہے ابوجہل بہت سرکش فسادی کافر تھا کسی فسادی وسرکش بد نام آدمی کو اگر کسی شریف عزت دار آدمی کا چچا بتایا جائے اور رشتے میں وہ اس کا چچا نہ ہو تو یہ ایک طرح کی گالی ہوتی ہے(بحوالہ فتاویٰ شارح بخاری جلد اول صفحہ ٤۱۱){ واللہ اعلم و رسولہ  ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارلافتا۶ فیضان مدینہ

جماعت میں تفرقہ ڈالنا حرام ہے

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانے عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک گاؤں ہے  وہاں (60)ساٹھ (70)ستر گھر کی مسلم آبادی ہے٫ ایک مسجد ہے اور مسجد میں میں جمعہ ادا ہوتا ہے    اب دس بارہ گھر کے لوگوں کا آپسی جھگڑہے کی وجہ سے وہ  لوگ الگ سے مدرسہ میں جمعہ پڑھتے ہیں ان کے لئے کیا حکم شرع ہے  السائل : مولنا ارباب علی اکبری وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں بغیر کسی عذر شرعی کے مسلمانوں میں تفریق کا سبب بننا ناجائز و حرام ہے مسلمانوں تمھیں حکم ہے کہ تم سب مل کر رہو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو جیسا کہ اللہ سبحان تعالٰی فرماتا ہے  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَاعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰهِ جَمِيۡعًا وَّلَا تَفَرَّقُوۡا‌ ۖ وَاذۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ كُنۡتُمۡ اَعۡدَآءً فَاَ لَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِكُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ بِنِعۡمَتِهٖۤ اِخۡوَانًا ۚ وَكُنۡتُمۡ عَلٰى شَفَا حُفۡرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنۡقَذَك...

جماعت سے الگ جمعہ قائم کرنا؟

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانے عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک گاؤں ہے  وہاں (60)ساٹھ (70)ستر گھر کی مسلم آبادی ہے٫ ایک مسجد ہے اور مسجد میں میں جمعہ ادا ہوتا ہے    اب دس بارہ گھر کے لوگوں کا آپسی جھگڑہے کی وجہ سے وہ  لوگ الگ سے مدرسہ میں جمعہ پڑھتے ہیں ان کے لئے کیا حکم شرع ہے  السائل : مولنا ارباب علی اکبری وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں بغیر کسی عذر شرعی کے مسلمانوں میں تفریق کا سبب بننا ناجائز و حرام ہے مسلمانوں تمھیں حکم ہے کہ تم سب مل کر رہو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو جیسا کہ اللہ سبحان تعالٰی فرماتا ہے  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَاعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰهِ جَمِيۡعًا وَّلَا تَفَرَّقُوۡا‌ ۖ وَاذۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ كُنۡتُمۡ اَعۡدَآءً فَاَ لَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِكُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ بِنِعۡمَتِهٖۤ اِخۡوَانًا ۚ وَكُنۡتُمۡ عَلٰى شَفَا حُفۡرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنۡقَذَكُمۡ...

نکاح پڑھانے کا طریقہ بڑے الفاظ

نکاح پڑھانے کا طریقہ ۔۔۔۔۔۔ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی نکاح💝 پڑھانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دلہن اگر بالغ ہو تو نکاح پڑھانے والا دلہن سے اجازت لے اور اگر دلہن نابالغ ہے تو اس کے ولی سے اجازت لے کر مجلس نکاح میں آئے اور دلہا کو پانچ کلمہ یا کلمہ طیبہ اور ایمان مفصل اور ایمان مجمل پڑھائے پھر کھڑے ہو کر خطبہ نکاح پڑھے اور بیٹھ کر پڑھنا بھی جائز ہے پھر دلہا کی طرف مخاطب ہو کر یوں کہے میں نے بحیثیت وکیل فلاں بنت فلاں کو اتنے مہر کے بدلے آپ کے نکاح میں دیا کیا آپ نے قبول کیا جب دلہا قبول کر لے تو دلہا دلہن کے درمیان الفت محبت کی دعا کریں اَوّل کلمہ طیّب لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ.۔دوسراکلمہ شہادت اَشْهَدُ اَنْ لاَّ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ. تیسراکلمہ تمجید سُبْحَانَ اﷲِ وَالْحَمْدُِ ﷲِ وَلَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرُ ط وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲِ الْعَلِيِ الْعَظِيْمِ.چوتھاکلمہ توحید لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْی وَيُمِيْتُ ...