مرید ہوتے ہوئے کسی پیر سے مرید بننا

السلام علیکم رحمت اللہ وبرکاتہ اگر کسی کا پیر  باشرع ہوں اور وہ اس کی بیعت توڑ دے  تو کیا پھر کسی اور کا مرید نہیں بن سکتا؟
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
صورت مسئولہ میں اگر واقعی پیر باشرع ہے تو اس کی بیعت فسخ کرنا جائز نہیں  مگر کسی اور پیر کا مرید بن سکتا ہے یا نہیں اس کا جواب یہ ہے کہ پیر سے مرید بننا کوئی فرض یا واجب نہیں صرف ایک جائز امر ہے اگر کوئی شخص کسی بھی پیر کا مرید نہیں ہے تو اس پر کوئی مواخذہ نہیں ہوگا بعض صوفیاء  یہ  حکایت بہت بیان کرتے ہیں کہ جس کا کوئی پیر نہیں اس کا پیر شیطان ہے یہ حکایت بے اصل ہے واللہ اعلم و رسولہ 
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598