بلی کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟

بلی کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟ ؟؟؟؟؟؟

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ بلی کی خرید وفروخت کرنا کیسا ہے رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المسفتی شاہد مدنی پاکستان

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں بلی کی خرید و فروخت جائز ہے فتاوی ہندیہ میں ہے سیکھے ہوئی کتے کی بیع ہمارے نزدیک جائز ہے اور ایسی بلی اور وحشی درندہ جانوروں اور پرندوں شکاری کی بیع ہمارے نزدیک جائز ہے خواہ سیکھے ہوئے ہو یا نہ ہو 

(فتاوٰی عالمگیری جلد چارہم صفحہ 365  ) واللہ اعلم و رسولہ 

فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598