ابوجہل حضور کا چچا نہیں تھا

کیا فرما تے ہیں علماءے کرام اس بارےمیں کہ ابوجہل حضور(علیہ السلام) کاچچانہی تھا
محمد امتیاز وانکانیر مسیریا
الجواب و بللہ توفیق 
عوام الناس میں غلط مشہورہے ابوجہل حضور ﷺ کا چچا نہیں تھا کیونکہ ابو جہل قبیلئہ بنی مخزوم کا تھا اور حضور نبئ کریم ﷺ بنو ہاشم سے تھے جیسا کہ شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا یہ بالکل غلط بھی ہے اور مسلمانوں کے لئے اشتعال انگیز بھی ہے ابو جہل کا قبیلہ بنو مخزوم کا تھا اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بنی ہاشم سے تھے پھر ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا کیسے ہو سکتا ہے ابوجہل بہت سرکش فسادی کافر تھا کسی فسادی وسرکش بد نام آدمی کو اگر کسی شریف عزت دار آدمی کا چچا بتایا جائے اور رشتے میں وہ اس کا چچا نہ ہو تو یہ ایک طرح کی گالی ہوتی ہے(بحوالہ فتاویٰ شارح بخاری جلد اول صفحہ ٤۱۱){
واللہ اعلم و رسولہ 
ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارلافتا۶ فیضان مدینہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598