سوتی موزے پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسٸلہ کے بارے میں
سوتی یا اونی کے موزے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے موزے ایڑی تک ہوں یا اس سے اوپر
ساٸل محمد سخی نقشبندی باڑمیر
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
موزے کوئی بھی  ہو نماز میں پہننا جائز ہے بشرطیکہ وضو کر کے پہنے ہو کیونکہ سوتی موزوں پر مسح نہیں ہو سکتا جیسا کہ اعلی حضرت قدس سرہ رقمطراز ہیں سوتی اور اونی موزے جیسے ہمارے یہاں رائج ہے ان پر مسح کسی کے نزدیک درست نہیں  (فتاوی رضویہ جلد 4 صفحہ 445 ) واللہ اعلم و رسولہ 
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598