جس کے مخارج صحیح نہیں اس کی اقتداء
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکتہ
علماء کرام سے سوال ہے کے اگر کیسی کے قرآن مخرج صحیح نہ ہوں تو کیا اس امام کے پیچھے نماز ہوگی یہ نہیں
قاسم عطاری -- گاؤں - مانڈوی ۔کچھ 🌹
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
جس شخص کے مخارج صحیح نہیں اس کی خود کی نماز بھی نہیں ہوتی تو اس کی اقتداء میں کیسے کی نماز ہوگی نماز کی شرائط میں سے ایک شرط قرأت بھی ہے ، مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں قرأت اس کا نام ہے کہ تمام حروف مخارج سے ادا کیے جائیں کہ حروف غیر سے صحیح طور پر ممتاز ہو جائے (بہارشریعت حصہ سوم صفحہ 513 ایپس ) واللہ اعلم و رسولہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں