26 جنوری منانا کیسا؟

محمد توفیق ابن اسمعیل
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلہ میں مسلمان کو ٢٦ جنوری منانا کیسا ؟ 
                         جزاک اللہ خیرا
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
15 اگست اور26 جنوری ہر ہندوستانی کے لئے خوشی کا' دن ہے* 
*کیوں کہ پندرہ اگست کو انگریزوں کے ظلم وستم اور بالا دستی سے تمام ہندوستانیوں کو آزادی ونجات ملی* 

*📄جس کی خاطر حضرت علامہ فضل حق خیرابادی وغیرہ علماے اہلسنت نے فتوی جہاد دیا تھا اور ہزاروں مسلمانان ہندنے اس کے لئے اپنی جانیں قربان کی تھیں* 

*🏷اور26 جنوری کو جمہور ہند کا دستور مرتب کیا گیا* 
*جس میں مسلمانوں کو اپنے بعض معاملات جیسے نکاح طلاق میراث وغیرہا میں احکام شرعیہ کے نفاذ کی اجازت ملی* 

*📃اسلئے یہ دونوں دن مسلمان ہند کے لئےبھی  خوشی کے دن ہیں* 
*اور اظہار خوشی کے لئے جلوس نکالنا عوام و خواص میں متعارف ہے* 

*🗞لھذا ہندوستانی ہونے کے ناطے مکاتب اسلامیہ کے لئے یہ جلوس نکالنا جائز ہے* 
*بشرطیکہ اس میں کسی ممنوعات شرعیہ کا ارتکاب نہ ہو* 

*📋مثلا کسی مجسمہ یا کسی کافر کی تعظیم یا اس کو سلامی دینا* 
*یاکوئی غیر شرعی نعرہ لگانا* 
*جیسے  وندے ماترم بولنا   کفر ہے* *اور جئے ہند کہنا  یہ لفظ* *ہندوں کا شعار ہے یہ لفظ جب کوئی بولتا ہے تو اس سے یہی سمجھ میں آتا ہے کہ بولنے والا ہندو ہے اس لئے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ اس قسم کے الفاظ استعمال کریں* 
 *حدیث میں ہے وایکم وزی الاعاجم* 
 *عجمیوں کے طریقوں سے دور رہو* 
📚 *فتاوی شارح بخاری کتاب* *العقائد  باب الفاظ الکفر*  
 *جلد دوم ص463* 

*ہاں ہندوستان زندہ باد کہہ سکتے ہو-* 

 *📘فتاوی فقیہ ملت جلد2ص288*
واللہ اعلم و رسولہ 
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598