اشاعتیں

دسمبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نئیا سال منانا کیسا ؟

*❓سوال:- کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین مسئلہ ذیل میں کہ نیو ایٸر نائیٹ منانے کی شرعی حیثیت کیا ہے❓* ✨بینوا توجروا✨ *🎀( مورخہ 25 جمادی الاولٰی 1443ھ بمطابق 30 دسمبر 2021ء بروز جمعرات )🎀* *🌹الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب🌹* *🌌نیو ایٸر نائیٹ اگر شریعت کی حدود کے اندر رہ کر ( مثلاً ذکر و درود اور نعت خوانی کی محفلیں منعقد کی جائیں یا مسجد میں رہتے ہوئے اللہ کی عبادت کرتے ہوئے) منائی جائے تو جائز ہے، اگر شریعت کی حدوں کو پار ( یعنی Cross ) کر کے منائی جائے ( مثلاً اس رات کو شراب پی جائے، ناچ گانے کی محفلیں سجائی جائیں، رات کے 12 بجتے ہی کروڑوں روپے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ میں جھونک دیئے جائیں، عام لوگوں، مریضوں اور بچوں کا سکون برباد کیا جائے، ان کو آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے شور سے تکلیف دی جائے الغرض تمام کی تمام رات میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی نافرمانیاں کی جائیں تو یہ سب ) ناجائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ افسوس کہ آج کل ہمارے معاشرے میں اسی طرح ہی نیو ایئر نائٹ منائی جاتی ہے اس لئے اس طرح نیو ایٸر ناٸیٹ منان...

حضور نے کتنے حج اور عمرہ کئے

السلام علیکم ورحمة اللٌٰه وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام کہ  نبی پاک صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے حج کئے اور کتنے عمرے کئے ؟  برائے کرم اس کا جواب عنایت فرما کر عند اللّٰه ماجور ہوں . شکریہ 💐❤️ عبد المصطفیٰ پنجاب پاکستان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  جامع ترمذی حدیث 815 میں ہے  جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے تین حج کئے، دو حج ہجرت سے پہلے اور ایک حج ہجرت کے بعد، اس کے ساتھ آپ نے عمرہ بھی کیا اور ترسٹھ اونٹ ہدی کے طور پر ساتھ لے گئے اور باقی اونٹ یمن سے علی لے کر آئے۔ ان میں🌹عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے چار عمرے کئے: حدیبیہ کا عمرہ، دوسرا عمرہ اگلے سال یعنی ذی قعدہ میں قضاء کا عمرہ، تیسرا عمرہ جعرانہ  ١ ؎ کا، چوتھا عمرہ جو اپنے حج کے ساتھ کیا۔(جامع ترمذی حدیث 816 ) حیرت انگیز معلومات صفحہ 238 میں ہے حضور نے ہجرت کے بعد ایک حج کیا جسے حجتہ الوداع اور حجتہ الاسلام کہتے ہیں اور...

فاسق کو سلام کرنا ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں مسجد کے امام صاحب نےاپنی تقریر میں کہا کہ میں بنمازی ڈاڑھی منڈھے جاہل اور فاسق گمراہ لوگوں کو سلام نہیں کرتا ہوں کیونکہ ایک عالم دین اور امام کے لئے ایسے لوگوں کی تعظیم کرنا جاءز نہیں ہے کچھ ذمداروں نے کہ کہاامام صاحب غلط تقریر کرتے ہیں سب کو ساتھ لے کر نہیں چلتے امام صاحب کو منتظمین نے مسجد سے نکال دیا گاؤں کے علماء نےامام صاحب کا ساتھ دیا اور کہا کہ امام نےاپنی تقریر میں جو کہا وہ حق ہے امام کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے مسجد کے کچھ ذمداروں نے کہا کہ یہ علمائے کرام فتنہ پھیلارہے ہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں امام صاحب کا قول صحیح ہے یا مسجد کے ذمداروں کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟۔۔؟۔۔۔۔۔المستفتی امام صاحب وجملہ مصلیان گاؤں رمنیا پوکھر پوٹھیا کشنگنج بہار وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں امام صاحب کا کہنا درست ہے حدیث میں ہے منافق کو سید مت کہو اگر وہ سید...

مسلمانوں کی مدد کرنا

*💚*مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرنے کا بیان*💚*  10حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنے مسلمان بھائی سے اپنی پسندیدہ چیز اسے دیکر ملاقات کرے تاکہ وہ وہ اس سے خوش ہو جائے اللہ تَعَالٰی قیامت کے دن اسے خوش کرے گا 11حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرا کسی مسلمان بھائی کو خوش کر دینا اسباب مغفرت میں سے ہے 12  حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے پسندیدہ اعمال یہ ہے کسی مسلمان کو خوش کرنا یا اس کی مصیبت دور کر دینا یا اس کی گھبراہٹ کا ازالہ کر دینا یا اس کا قرض ادا کر دینا  13 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی مومن کو خوش کرتا ہے تو اللہ تعالٰی اس خوشی سے ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے جو اللہ کی عبادت اور اس کی توحید بیان کرتا رہتا ہے جب وہ شخص بعد وفات اپنی قبر میں پہنچتا ہے تو وہ خوشی  (بصورت فرشتہ ) اس کے پاس آکر کہتی ہیں کیا تو مجھے پہچانتا ہے ۔؟ وہ شخص کہتا ہے تو کون ہے وہ کہتی ہیں وہ خوشی ہوں جو تو نے فلاں بندے کو دی تھی آج اس وح...

ٹھیکے پر زمین دی تو عشر کس پر

دو ایکڑ زمین ہے وہ بھی ٹھیکے پر ہے قرضہ بھی ہے فصل بھی زیادہ نہیں ہوتی جوان بیٹیاں بھی ہے تو کیا اب اس فصل پر عشر دینا ہوگا یا نہیں؟ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق      جس شخص نےزمین ٹھیکہ پرلی ہواورسالانہ ٹھیکہ نقدی کی صورت میں دیتاہو ، تواس زمین سےحاصل ہونےوالی فصل کاعشربھی اسی پر لازم ہوگا ، مالک زمین پراس زمین کاعشرلازم نہیں ہوگا۔     اجارے پر دی جانے والی زمین پرعشرکےبارےمیں نہرالفائق میں ہے:”اجرارضه فالعشرعلى المؤجرعنده وقالاعلى المستاجر “ ترجمہ:زمین اجارےپردی توامام اعظم کےنزدیک عشرمالک زمین پرہوگااورصاحبین کےنزدیک کاشت کارپرہوگا۔ (نھرالفائق،کتاب الزکاۃ،باب العشر،جلد1،صفحہ455،مطبوعہ کراچی)     اس اختلاف کوبیان کرنےکےبعدعلامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمۃ ارشادفرماتےہیں:” فلا ینبغی العدول عن الافتاء بقولھما فی ذلک“ترجمہ:اس معاملےمیں صاحبین کےقول سےعدول کرنامناسب نہیں ہے۔ (ردالمحتار،کتاب الزکاۃ،جلد3،صفحہ326،مطبوعہ کوئٹہ)     اسی بارےمیں اعلی حضرت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمٰن ارشادفرما...

چوری کا مال خریدنا حرام ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چوری کا مال خریدنا کیسا اور اگر انجانے میں خریدا تو کیا حکم ہے سائل عبداللہ حیدر  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  چوری کا مال خریدنا حرام ہے سیدی اعلی حضرت رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں  چوری کا مال دانستہ خریدناحرام ہے بلکہ اگر معلوم نہ ہو مظنون ہو جب بھی حرام ہے مثلا کوئی جاہل شخص کو اس کے مورثین بھی جاہل تھے کوئی علمی کتاب بیچنے کو لائے اور اپنی ملک بتائے اس کے خریدنے کی اجازت نہیں اور اگر نہ معلوم ہے نہ کوئی واضح قرینہ تو خریداری جائز ہے، پھر اگر ثابت ہوجائے کہ یہ چوری کا مال ہے تو اس کااستعمال حرام ہے بلکہ ملاک کو دیا جائے اور وہ نہ ہو تو اس کے وارثوں کو ، اور ان کا بھی پتہ نہ چل سکے تو فقراء کو،دے دیں (فتاوی رضویہ جلد 17 صفحہ 165  ) واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 

دیوبندیوں کے کفریہ عقائد

علماء دیوبند کی وہ کون سی گستاخیاں تهی جن کی وجہ سے ان پر سیدی اعلی حضرت اور 33 علماء حرمین نے کفر کا فتوی دیا تها. الجواب:-| وہ کفریہ عقائد جن کی بنا پر ان چاروں علماء دیوبند اور ان کے کفر پر شک کرنے والوں پر کفر کا فتوی دیا گیا تها :-[ (1) رشید احمدگنگوہی نے اپنی کتاب فتاوی رشیدیہ میں لکها .الله تعالی جهوٹ بول سکتا ہے (فتاوی رشیدیہ پارٹ (1 ) پیج نمبر (20) معاذ الله ثم معاذ الله (2) اشرفعلی تهانوی نے اپنی کتاب حفظ الایمان میں لکها کی نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا علم ایسا ہے جیسے بچوں پاگلوں اور جانوروں کو بهی ہوتا ہے (حفظ الایمان صفحہ نمبر8 معاذ الله ثم معاذ الله (3) قاسم نانوتوی اپنی کتاب تحزیرالناس میں لکها کہ اگر محمد صلی الله علیہ وسلم کے بعد بهی اگر کوئی نبی آجاےء تو ختم نبوت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تحزیرالناس صفحہ نمبر 24 معاذ الله ثم معاذ الله (4) خلیل احمد امبیٹهوی اپنی کتاب براهین قاطع میں لکهتا ہے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے زیاده علم شیطان کو ہے (براهین قاطع صفہ نمبر 51...52 معاذ الله ثم معاذ الله ان گستاخیوں کی وجہ سےعلماءحرمین نے (1903ع) میں یہ فتوی دیا تها ...

کرسمس ڈے کفر ہے

🥀 *کرسمس ڈے میں عیسائیوں کے ساتھ شرکت کرنا کیسا؟* 🥀 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک مسلمان کا گرجے میں جاکر عیسائیوں کے ساتھ کرسمس کیک کاٹنا کیسا ہے؟ نیز جو یہ کہے کہ اس سے ان عیسائیوں کی دین اسلامی کی تبلیغ کرنے میں آسانی ہوگی تو اس کی یہ دلیل کس حد تک درست ہے؟ "بسم الله الرحمن الرحيم" الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب: کرسمس ڈے عیسائیوں کا شعار خاص ہے اس میں مطلقا عیسائیوں کے ساتھ شرکت کرنا جائز نہیں ہاں اگر کوئی اس دن عیسائیوں کی تقریبات میں بطور تعظیم شرکت کرے تو وہ کفر کا مرتکب ہے اور تبلیغ اسلام کی دلیل پیش کرنا قابل قبول نہیں کہ اسلام کی دعوت کے لیے ناجائز کام کرنے کی اجازت نہیں۔ ابوداؤد شریف میں ہے: من جامع المشرک وسکن معہ فانہ مثلہ ترجمہ:جس نے کسی مشرک کے ساتھ اتفاق کیا اور اسی کے ساتھ ٹھہرا وہ اسی کے مثل ہوگا. (سنن ابوداؤد کتاب الجہاد باب فی الاقامۃ بارض الشرک جلد 2 صفحہ 29 آفتاب عالم پریس لاہور) رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: من سود مع قوم فہو منہم جس نے کسی قوم کی کثرت بڑھائی وہ انہی میں سے ہوگا۔ (تاریخ بغد...

کیا مردہ نجس ہوتا ہے

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ سوال  کیا مسلمان کی روح جسم سے نکل جانے کے بعد مردہ ناپاک ہو جاتا ہے ؟ اور مردہ کےسامنے قرآن مجید کی تلاوت نہیں کرسکتے  محمد عرفان رضا غزالی  دربھنگہ  بہار انسان کے جسم سے جب روح نکالی جاتی ہے تو وہ ناپاک ہو جاتا ہے مگر فقہاء کا اس میں اختلاف ہے بعض نجاست حقیقیہ کا اطلاق کرتے ہیں اور بعض نجاست حکمیہ کا اطلاق کرتے ہیں جیسا سیدی سرکار اعلی حضرت احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ عنہ الطرس المعدل فی حدالماء المستعمل میں تحریر فرماتے ہیں کہ میت کے بارے میں علماء مختلف ہیں جمہور کے نزدیک موت نجاست حقیقہ ہے اس تقدیر پر تو وہ پانی کہ غسل میت میں صرف ہوا مائے مستعمل نہیں بلکہ ناپاک ہے اور بعض کے نزدیک نجاست حکمیہ ہے بحرالرائق وغیرہ میں اسی کو اصح کہا اس تقدیر پر وہ پانی بھی مائے مستعمل ہے ۔(فتاویٰ رضویہ جلد دوم صفحہ ٤٥ مطبوعہ مرکز اہلسنت برکات رضا  ) لہٰذا مردہ کے پاس تلاوت قرآن پاک کرنا مکروہ ہے ہاں میت کی چار پائی سے کچھ دور ہٹ کر تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتا...

مالی جرمانہ منسوخ شادی کے خرافات

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ ہماری برادری نے یہ طے کیا کہ شادی میں کوئی بینڈ باجے اور ڈی جے نہیں بجائے گا اگر کسی نے یہ کام کیا تو اس پر دو ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے گا زید نے اپنے لڑکے کی شادی میں باجے گانے کا پروگرام کیا تو برادری والوں نے زید سے دو ہزار روپے جرمانہ کے طور پر وصول کیا اس طرح کرنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں سائل حکیم خان ہلود  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں برادری والوں کا جرمانہ وصول کرنا ناجائز و گناہ ہے اسلام میں مالی جرمانہ منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل کرنا ناجائز ہے   اسلام میں مالی جرمانہ جائز نہیں ۔چنانچہ بحرالرائق شرح کنز الدقائق میں ہے:’’التعزیر بالمال کان فی ابتداء الاسلام، ثم نسخ‘‘ ترجمہ:مالی جرمانہ اسلام کے ابتدائی دور میں تھا، پھر منسوخ ہوگیا۔  (بحرالرائق شرح کنز الدقائق،ج5،ص68،مطبوعہ دارالکتب العلمیہ،بیروت)     اور اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ ارشادفرماتے ہیں:’’تعزیر بالمال منسوخ ہےاور منسوخ پر عمل جائز نہیں۔درمختار میں ہے:’’ لا باخذمال فی المذ...

عقیقہ کے گوشت سے ولیمہ کرنا

 عقیقہ کی نیت سے بکروں کی قربانی کر کے اس کا گوشت کسی شادی یا نکاح کی تقریب میں استعمال کیاجا سکتا ہے؟ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  ’’عقیقہ‘‘  کی نیت سے ذبح کیے گئے جانور کا گوشت کسی بھی دعوت کی تقریب میں استعمال کرنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ قربانی کے جانور کی طرح عقیقہ کے جانور کے گوشت کے بھی تین حصہ کیے جائیں،ایک حصہ غرباء کے لیے ، ایک رشتہ داروں کے لیے اور ایک حصہ اپنے گھر میں استعمال کے لیے واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

پتنگ کا کاروبار کرنا اور پتنگ اوڑھنا

سوال پتنگ کا کاروبار کرنا کیسا اور پتنگ اوڑھنا کیسا جواب عنایت فرمائیں سائل واحد خان رادھنپور گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  پتنگ بیچنے کا کاروبار کرنا شرعاً ممنوع ہے کہ پتنگ اڑانا منع ہے اور  لڑانا  گناہ ۔اس میں وقت و مال دونوں کا ضیاع ہوتا ہے اور چونکہ گناہ اور لہو و لعب  کے آلات بیچنے کی اجازت نہیں ہوتی ، اس لیے اس کا کاروبار  بھی منع ہے ۔(دارالافتاء اہلسنت دعوت اسلامی )     اس بارے میں سیدی اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن ارشادفرماتے ہیں: ” کنکیّا(پتنگ)اڑانے میں وقت،مال کاضائع کرناہوتاہے،یہ بھی گناہ ہےاورگناہ کے آلات کنکیّا ، ڈوربیچنابھی منع ہے ۔‘‘ (فتاوی رضویہ،ج24،ص659، رضافاؤنڈیشن لاھور)     مزیدفرماتے ہیں: ” کنکیا اڑانامنع ہے اور لڑانا گناہ ۔ ‘‘ (فتاوی رضویہ،ج24،ص660، رضافاؤنڈیشن لاھور) واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن   

دیوبندی لڑکی سے نکاح؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں بکر کی نسبت ہندہ ہوئی ہے اور اب نکاح کی تاریخ طے ہو گئی ہے مگر پتہ چلا کہ ہندہ کے والدین دیوبندی مسلک کے ماننے والے ہیں اور ہندہ کناڈا میں رہتی تھی بکر اور اس کے والدین سنی ہے اور ہندہ کے والدین بد عقیدہ ہے ہندہ یہ کہتی ہے مجھے سنی دیوبندی کا پتہ نہیں میں بس اتنا جانتی ہوں کہ میں مسلمان ہوں اب اس صورت میں کیا حکم شرع ہے بکر ہندہ کے ساتھ نکاح کرے یا نہیں دوسری بات نکاح پڑھانے کے لیے جو مولانا ہوگا وہ بدعقیدہ ہوگا حکم شرع بیان فرما کر رہنمائی فرمائیں  سائل عبدالحمید اشرفی گاندھی نگر گجرات وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  دیوبندی اپنے کفریات قطعیہ مندرجہ حفیظ الایمان صفحہ 8 تحذیر الناس صفحہ 3، 14 ۔28، اور براہن قاطعہ صفحہ 51 کی بنا پر بمطابق فتوی حسام الحرمین کافر و مرتد ہیں اور مرتد کا نکاح کسی سے ہرگز نہیں ہو سکتا فتاوٰی برکاتہ صفحہ 324 میں ہے مرتد کا نکاح مرتدہ، مسلمہ، اور کافر اصلیہ کسی ...

نماز چوتھی رکعت میں قعدہ نہ اور پانچویں؟

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے جواب میں اگر کسی امام نے نماز عشاء میں چار رکعت کے بجائے بھول سے پانچ رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا اب حکم شرع کیا ہوگا یہ نماز ہوگی یا پھر اعادہ ضروری ہے کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دے شکریہ موقع عطاء فرمائے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں مفتی اعظم پاکستان پروفیسر مفتی منیب الرحمن صاحب فرماتے ہیں چار رکعت والی نماز میں پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہو گیا، تو جب تک اس زائد رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو واپس قعدہ کی طرف لوٹ آئے اور سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرے  (تفہیم المسائل جلد 5 صحفہ 85 ) ابو بکر اسکاف سے سوال کیا گیا کہ تراویح کی دو رکعت نماز میں قعدہ میں بیٹھیں بغیر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا؟  آپ نے فرمایا اگر اسے قیام میں یاد آیا تو لوٹ آئے اور قعدہ مکمل کرے اور سلام پھیر دے اور اگر تیسری رکعت کا سجدہ کرنے کے بعد یاد آیا تو اگر ایک اور رکع...

مردار کی ہڈیوں کا حکم

السلام علیکم ورحمة اللٌٰه وبرکاتہ مردار کی ہڈیوں سے بننے والی اشیاء کی شرعی حیثیت  اس حوالے سے مواد درکار ہے رہنمائی فرما دیں۔  عبد المصطفیٰ پنجاب پاکستان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق ۔مذبوح یا غیر مذبوح جانوروں (اگرچہ ان کا گوشت نہ کھایاجاتاہو)کی  خشک ہڈیاں پاک ہیں، اگر ان ہڈیوں کاسفوف برتن بنانے میں استعمال ہوتاہے تو ایسے برتن خریدنااور استعمال کرنادرست ہے، اس لیے کہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق جانوروں کی ہڈیاں پاک ہیں اور ان سے انتفاع بھی درست ہے، اگرچہ وہ ہڈیاں کسی مردار جانور ہی کی کیوں نہ ہوں۔ البتہ انسان اور خنزیردونوں اس حکم سے مستثنی ہیں، انسان بوجہ احترام وتکریم کے اور خنزیرنجس العین ہونے کی وجہ سے ۔اور خنزیر کے اجزاء میں سے بشمول ہڈی کے کسی بھی جز سے نفع اٹھاناجائزنہیں ہے جیسا مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جانوروں کی ہڈیاں دوا میں استعمال کی جا سکتی ہے بشرطیکہ ذبیحہ کی ہڈیاں ہوں یا خشک ہوں کہ اس میں رطوبت باقی نہ ہو ہڈیاں اگر ایسی دوا میں ڈالی گ...

جمعہ میں سہو ہو تو کیا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ جمعہ کی نماز میں امام سورتہ الفاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گیا آخر میں سجدہ سہو کر دیا دریافت طلب امر یہ ہے کہ نماز ہوئی یا نہیں جواب عنایت فرمائیں سائل عثمان قادری باڑمیر راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی کہ واجب بھول سے چھوٹ جائے تو تلافی کے لئے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے اور سجدہ سہو کرنے سے نماز صحیح ہو جاتی ہے جیسا کہ مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور نفل و وتر کی کسی رکعت میں سورۂ الحمد کی ایک آیت بھی رہ گئی یا سورت سے پیشتر دو بار الحمد پڑھی یا سورت ملانا بھول گیا یا سورت کو فاتحہ پر مقدم کیا یا الحمد کے بعد ایک یا دو چھوٹی آیتیں پڑھ کر رکوع میں چلا گیا پھر یاد آیا اور لوٹا اور تین آیتیں پڑھ کر رکوع کیا تو ان سب صورتوں میں سجدۂ سہو واجب ہے۔ (6) (درمختار، عالمگیری) اور جمعہ و عیدین میں سہو واقع ہوا اور جماعت کثیر ہو تو سجدہ سہو ...

جماعت سے رخصتی کے چند شرائط

اسلام علیکم رحمت اللہ وبرکاتہ زید  ایسی جگہ رہتا ہےجہاں سے چاروں طرف 3 تین کلو میٹر پر مسجد ہیں  اور وہاں اذان ہوتی ہے اور مسجد تک پہنچنے کا رستہ کچا ہے اور وہاں اذان کی آواز آتی ہے تو کیا اس شخص پر  جماعت واجب ہے؟اور اگر کوئی شخص ٹرانسپورٹ کا کرتا ہوں اور آفس سے مسجد تک کا راستہ تین منٹ کا ہو تو کیا اس پر جماعت واجب ہے؟ سائل عبداللہ حیدر  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں  تین کلو میٹر پر مسجد ہے اور اذان کی آواز بغیر لاوٹ اسپیکر کے سنائی دیتی ہے تو اس پر جماعت واجب ہے 2 اس صورت میں جماعت واجب ہے جماعت حدیث میں ہے ۔۔حدیث ۱۵:  ابو داود و ابن ماجہ و ابن حبان ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے راوی، فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم : ’’جس نے اذان سُنی اور آنے سے کوئی عذر مانع نہیں ، اس کی وہ نماز مقبول نہیں ‘‘، لوگوں  نے عرض کی، عذر کیا ہے؟ فرمایا: ’’خوف یا مرض۔‘‘ (4) اور ایک روایت ابن حبان و حاکم کی انہیں سے ہے، ’’جو اذان سُنے اور بلا عذر...

نماز میں پانچویں رکعت ملا دی تو؟

نماز میں چار کے بجائے پانچویں رکعت ¿♢ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے جواب میں اگر کسی امام نے نماز عشاء میں چار رکعت کے بجائے بھول سے پانچ رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا اب حکم شرع کیا ہوگا یہ نماز ہوگی یا پھر اعادہ ضروری ہے کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دے شکریہ موقع عطاء فرمائے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق، صورت مسئولہ میں فتاوی اہلسنت آنلائن میں ہے      اگر کوئی انسان قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد نمازِ فجر میں تیسری کےلیے، مغرب میں چوتھی کےلیے یا ظہر، عصر اور عشاء کی نماز میں پانچویں کے لیے کھڑا ہو جائے، تو اسے حکم ہے کہ وہ اس اضافی رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے یاد آنے کی صورت میں واپس لوٹ کر سجدہ سہو کرے اور اپنی نماز مکمل کرے۔ اگر اس اضافی رکعت کا سجدہ کرلیا، تو ایک رکعت اور ملا لے، آخر میں سجدہ سہو کرلے۔ اس طرح آخری دو رکعتیں نفل ہو جائیں گی۔رہی یہ...

قضا نماز کو جلد از جلد پوری کرے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ بعدہٗ گزاش ینکہ اگر کسی مسلمان کی بہت ساری نماز ے قضاء ہو چوکی ہے اب وہ نمازوں کو ادا کرنا چاہتے اور وہ ہر نماز سے پہلے قضاء نمازے ادا کرتے یہ کہاں تک درست ہے    سائل محمد جہانگیر دامنگر گجرات وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  نمازیں قصداً قضائے کرنا حرام و گناہ کبیرہ ہے جتنی نمازیں قضاء ہوئی ہے انھیں جلد از جلد پوری کرے سوال میں جو صورت بیان کی گئی ہے وہ بھی درست ہے بلکہ جس کے ذمہ زیادہ نمازیں قضا ہو وہ شخص اگر سنت غیر موکدہ اور نوافل کی جگہ اپنی قضا نمازیں پڑھتا رہے تو یہ بھی جائز ہے اور سب سے آسان طریقہ قضا نمازیں پڑھنے کا اس پر ہم نے تفصیل سے لکھا ہے وہ فتوی ملاحظہ فرمائیں جس کا نام قضا نماز پڑھنے کا آسان طریقہ واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

سیاہ خضاب کی شرعی حیثیت

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں ہمارے جامع مسجد کے امام صاحب کالا خضاب داڑی اور   سر کےبال میں استعمال کرتےہیں اور کہتے ہیں کہ میں کالی مہندی استعمال کرتا ہوں کیا کالی مہندی بھی ہوتی ہے عرض یہ ہےکہ ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں کالا خضاب استعمال کرنا کیسا ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔المستفتی مولانا جمیل اختر اشرفی گجرات انڈیا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں سیاہ خضاب لگانا حرام ہے! حضرت بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آخر زمانے میں کچھ لوگ کبوتر کے سینے کی طرح سیاہ خضاب لگائیں گے وہ جنت کی خوشبو تک نہ پائیں گے  (سنن ابی داؤد حدیث نمبر 4212 سنن ابن ماجہ  جابر ؓ کہتے ہیں کہ  فتح مکہ کے دن ابوقحافہ ؓ کو نبی اکرم ﷺ کے پاس لایا گیا، اس وقت ان کے بال سفید گھاس کی طرح تھے، چنا...

کیا یہ درست ہے کہ جب تک امام مصلی پر بیٹھ نہ جائے تکبیر نہیں کہنی؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسٸلہ کے بارے میں فقیر ایک جگہ امامت کے لیے مقرر ہوا وہاں کی مسجد میں یہ قانون ان لوگوں نے بنایا ہے کہ جب تک امام مصلی پر بیٹھ نہ جائے  تکبیر نہیں کہتے اور اس کو لازم سمجھتے ہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں  سائل مولانا علی بخش اکبری  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں یہ لوگوں کا غلط طریقہ ہے جیسا کہ مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ زمانہ موجود میں عام طور پر رواج ہو گیا ہے کہ جب تک امام مصلی پر کھڑا نہ ہو جائے تکبیر نہیں کہتے گویا یہ تصور کر لیا ہے تکبیر اس قبل جائز نہیں  یہ بلکل بے اصل ہے  (فتاوی امجدیہ جلد اول صفحہ 55 )  واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

قسم کھائی گوشت نہیں کھاۓگا

قسم کھائی گوشت نہیں کھائے گا ۔؟ دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  السلام علیکم ورحمة اللٌٰه وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  کسی نے یہ قسم کھائی کہ گوشت نہیں کھائے گا  مگر اس نے کچا گوشت کھالیا  تو اس کی قسم ٹوٹے گی یا نہیں ؟؟  جواب تفصیل کے ساتھ قرآن و حدیث کی روشنی میں دے کر شکریہ 💐 کا موقعہ عطا فرمائیں . عبد المصطفیٰ پنجاب پاکستان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں اس طرح کی قسم کا حکم وہاں کے عرف کے مطابق ہوگا جیسا حضرت مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اور کچا گوشت یا صرف شوربا کھایا تو نہیں  ٹوٹی۔ یوہیں کلیجی، تلّی، پھیپڑا، دِل، گُردہ، اوجھڑی، دُنبہ کی چکی (1) کے کھانے سے بھی نہیں ٹوٹے گی کہ ان چیزوں کو عرف میں گوشت نہیں کہتے اور اگر کسی جگہ ان چیزوں  کا بھی گوشت میں شمار ہو تو وہاں ان کی کھانے سے بھی ٹوٹ جائے گی۔ (2)(درمختار، ردالمحتار) (بہارشریعت حصہ نہم صفحہ 339 ) واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری دارالافتاء...

کیا جن بھوت انسان پر سوار ہوتے ہیں

کیا جن انسان پر آتا ہے؟ دارالافتاء فیضان مدینہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے  میں کہ کن چیزوں کی وجہ سے شریر جنات انسانوں پر سوار ہو کر انہوں پریشان کرتے ہیں؟کیا ناپاک رہنا اور رات کو عطر لگانابھی وجہ ہے ؟ اور کچھ جنات بھگانے والے عامل یہ کہتے ہیں کہ اس کے جسم میں فلاں کافر یا کافرہ کی روح تھی جو اب پلٹ کر نہیں آءےگی تو ایسے عامل کے پاس جانا کیسا؟جبکہ انکا عمل کام بھی کرتا ہو عارف خان عطاری کاریلا ،سرندر نگر الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق جن انسان کو تکلیف دے سکتے ہیں یا نہیں اس میں علماء کی الگ الگ رائے ہے  مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنی عقل سے کام لیتے ہوئے اس کے نقصان سے بہت زیادہ ڈرے اور ہر وقت اس سے مقابلے کے لئے تیار رہے۔             امام محمد غزالی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’ صوفیاءِ کرام کے نزدیک شیطان سے جنگ کرنے اور اسے مغلوب کرنے کے دو طریقے ہیں : (1)… شیطان کے مکرو فریب سے بچنے کے لئے صرف اللہ تعالیٰ کی پناہ لی جائے، اس کے علاوہ ...

شافعی امام کی اقتداء میں حنفی کی نماز درست نہیں؟

السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ  مسلک شافعی امام کے پیچھے حنفی مسلک کے لوگوں کی نماز ہوگی یا نہیں جواب ارشاد فرمادیں محمد سلطان اشرفی بہاؤنگر گجرات  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  شافعی امام کی اقتداء میں حنفی کی نماز درست نہیں اگر شافعی امام نے کوئی ایسا کام کیا جو ہمارے مذہب کے مطابق وضو توڑنے والا ہے یا نماز کو فاسد کرنے والا ہے جیسے منہ بھر قے ہونے یا غیر سبلین سے خون وغیرہ نکل کر بہنے کے بعد وضو نہ کیا یا ماہ مستعمل سے وضو کیا یا کوئی فرض ایک بار پڑھ کر اسی نماز کی امامت کرے تو شافعی امام کی اقتداء میں حنفی کی نماز درست نہیں اور اگر نماز میں مسائل حنفیہ کی رعایت کرتا ہے تو اس کے پیچھے نماز درست ہے  (فتاوی جاویدیہ سوم صفحہ 352 ) واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

کفار کے مذہبی تیہوار کی مبار دینا

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین کہ کفار کو ان کے مذہبی تہوار کی مبارکباد دینا کیسا ہے؟ سائل حسنین احمداباد گجرات الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں ان مشرکانہ مذہبی تیوہاروں پر ہندوؤں کو مبارک باد دینا اشد حرام ہے بلکہ منجرالی الکفر ہے جو مسلمان ایسا کرتے ہیں ان پر توبہ تجدید ایمان ونکاح لازم ہے اور اس پر پیسہ لینا بھی حرام وگناہ حضرت مفتی محمد شریف الحق رحمت اللہ علیہ فتاوی عالمگیری کے حوالے سے فرماتے ہیں ان باتوں کے بیان میں ہے جو کفر ہیں (ویخروجہ الی نیروز المجوس والموافقة معھم فیھا یفعلون فی ذلک الیوم الی ان قال ویا ھدائہ ذلک الیوم للمشرکین ولو بیضة تعظیما لذلک الیوم ) اور مجوسیوں کے تہوار نوروز میں شریک ہونے اور اس دن کے مشرکانہ افعال میں ان کی موافقت کرنے کی وجہ سے مزید فرمایا اور اس دن کی تعظیم کرتے ہوے مشرکین کو اس دن تحفہ دینے کی وجہ سے مسلمان کافر ہوجاتا ہے اگر چہ تحفہ میں ایک ہی انڈا دے اور ظاہر ہے کہ مبارک باد دینا ہدیہ دینے سے کم نہیں (📚 فتاوی شارح بخاری جلد دوم کتا...

زکوۃ کے مال سے لوگوں کا علاج کروانا کیسا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام زکوۃ کے مال سے لوگوں کے علاج پر خرچ کر سکتے ہیں  آج کل بیماری کی وبا چل رہی ہے جس میں مسلمان بہت سے مبتلا ہیں تو ان کے علاج پر زکوۃ خرچ کرنا کیسا سائل عمرو بھائی بوڑھار مورا کچھ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  زکوۃ کے مال پر تو صرف فقرا کا حق ہے اللہ تَعَالٰی فرماتا ہے، زکوۃ صرف فقیروں  اور بلکل محتاجوں  (کا حق ) (سورت 9 آیت 60 ) زکوۃ کی ادائیگی کے لیے تملیک فقیر شرط ہے  (یعنی زکوۃ کے مال کو غریب مسلمان کو مالک بنانا ) واضح رہے کہ آج کل بھیک مانگنے والے لوگ اکثر شرعی فقیر نہیں ہوتے ان کو زکوۃ دینا منع ہے ) اور وہ یہاں مفقود علاج کے لیے زکوۃ کا مال خرچ نہیں کر سکتے کہ لوگ مریض کو تو روپیہ دیتے نہیں ہے اور ڈائریکٹ اسپتال کا بل چکا دیتے ہیں جس سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی اور کہی مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہوتے تو مالک نصاب ہے مگر معاذاللہ کوئی بڑی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو ان پر بھی زکوۃ کا مال خرچ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ زکوۃ کے مستحق  (حقدار ) نہیں ہے اور نہ ہی ایسی صورت میں ح...