کیا یہ درست ہے کہ جب تک امام مصلی پر بیٹھ نہ جائے تکبیر نہیں کہنی؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسٸلہ کے بارے میں فقیر ایک جگہ امامت کے لیے مقرر ہوا وہاں کی مسجد میں یہ قانون ان لوگوں نے بنایا ہے کہ جب تک امام مصلی پر بیٹھ نہ جائے  تکبیر نہیں کہتے اور اس کو لازم سمجھتے ہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں 
سائل مولانا علی بخش اکبری 
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں یہ لوگوں کا غلط طریقہ ہے جیسا کہ مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ زمانہ موجود میں عام طور پر رواج ہو گیا ہے کہ جب تک امام مصلی پر کھڑا نہ ہو جائے تکبیر نہیں کہتے گویا یہ تصور کر لیا ہے تکبیر اس قبل جائز نہیں  یہ بلکل بے اصل ہے  (فتاوی امجدیہ جلد اول صفحہ 55 )  واللہ اعلم و رسولہ 
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598