عقیقہ کے گوشت سے ولیمہ کرنا

 عقیقہ کی نیت سے بکروں کی قربانی کر کے اس کا گوشت کسی شادی یا نکاح کی تقریب میں استعمال کیاجا سکتا ہے؟

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

’’عقیقہ‘‘  کی نیت سے ذبح کیے گئے جانور کا گوشت کسی بھی دعوت کی تقریب میں استعمال کرنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ قربانی کے جانور کی طرح عقیقہ کے جانور کے گوشت کے بھی تین حصہ کیے جائیں،ایک حصہ غرباء کے لیے ، ایک رشتہ داروں کے لیے اور ایک حصہ اپنے گھر میں استعمال کے لیے واللہ اعلم و رسولہ 
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598