حضور نے کتنے حج اور عمرہ کئے

السلام علیکم ورحمة اللٌٰه وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام کہ 

نبی پاک صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے حج کئے اور کتنے عمرے کئے ؟ 
برائے کرم اس کا جواب عنایت فرما کر عند اللّٰه ماجور ہوں . شکریہ 💐❤️
عبد المصطفیٰ پنجاب پاکستان
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
جامع ترمذی
حدیث 815 میں ہے 
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے تین حج کئے، دو حج ہجرت سے پہلے اور ایک حج ہجرت کے بعد، اس کے ساتھ آپ نے عمرہ بھی کیا اور ترسٹھ اونٹ ہدی کے طور پر ساتھ لے گئے اور باقی اونٹ یمن سے علی لے کر آئے۔ ان میں🌹عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے چار عمرے کئے: حدیبیہ کا عمرہ، دوسرا عمرہ اگلے سال یعنی ذی قعدہ میں قضاء کا عمرہ، تیسرا عمرہ جعرانہ  ١ ؎ کا، چوتھا عمرہ جو اپنے حج کے ساتھ کیا۔(جامع ترمذی حدیث 816 ) حیرت انگیز معلومات صفحہ 238 میں ہے حضور نے ہجرت کے بعد ایک حج کیا جسے حجتہ الوداع اور حجتہ الاسلام کہتے ہیں اور ہجرت سے قبل بعض کہتے ہیں کہ دو حج کئے اور بعض کہتے ہیں کہ تین اور بعض اس سے زیادہ لیکن قول محقق یہ ہے کہ کوئی عدد معین و محفوظ نہیں ہے اور عمرہ کے متعلق بعض تین کہتے ہیں کیونکہ حدیبیہ میں حقیقتاً عمرہ نہ ہوا تھا لیکن جمہور علماء اسے عمرہ کا حکم دیکر کل عمرے کی تعداد چار بتاتے ہیں 
واللہ اعلم و رسولہ 
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598