شافعی امام کی اقتداء میں حنفی کی نماز درست نہیں؟

السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ 
مسلک شافعی امام کے پیچھے حنفی مسلک کے لوگوں کی نماز ہوگی یا نہیں جواب ارشاد فرمادیں
محمد سلطان اشرفی بہاؤنگر گجرات 
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
شافعی امام کی اقتداء میں حنفی کی نماز درست نہیں اگر شافعی امام نے کوئی ایسا کام کیا جو ہمارے مذہب کے مطابق وضو توڑنے والا ہے یا نماز کو فاسد کرنے والا ہے جیسے منہ بھر قے ہونے یا غیر سبلین سے خون وغیرہ نکل کر بہنے کے بعد وضو نہ کیا یا ماہ مستعمل سے وضو کیا یا کوئی فرض ایک بار پڑھ کر اسی نماز کی امامت کرے تو شافعی امام کی اقتداء میں حنفی کی نماز درست نہیں اور اگر نماز میں مسائل حنفیہ کی رعایت کرتا ہے تو اس کے پیچھے نماز درست ہے  (فتاوی جاویدیہ سوم صفحہ 352 ) واللہ اعلم و رسولہ 
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598