کیا مردہ نجس ہوتا ہے
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
سوال کیا مسلمان کی روح جسم سے نکل جانے کے بعد مردہ ناپاک ہو جاتا ہے ؟ اور مردہ کےسامنے قرآن مجید کی تلاوت نہیں کرسکتے
محمد عرفان رضا غزالی
دربھنگہ بہار
انسان کے جسم سے جب روح نکالی جاتی ہے تو وہ ناپاک ہو جاتا ہے مگر فقہاء کا اس میں اختلاف ہے بعض نجاست حقیقیہ کا اطلاق کرتے ہیں اور بعض نجاست حکمیہ کا اطلاق کرتے ہیں جیسا سیدی سرکار اعلی حضرت احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ عنہ الطرس المعدل فی حدالماء المستعمل میں تحریر فرماتے ہیں کہ میت کے بارے میں علماء مختلف ہیں جمہور کے نزدیک موت نجاست حقیقہ ہے اس تقدیر پر تو وہ پانی کہ غسل میت میں صرف ہوا مائے مستعمل نہیں بلکہ ناپاک ہے اور بعض کے نزدیک نجاست حکمیہ ہے بحرالرائق وغیرہ میں اسی کو اصح کہا اس تقدیر پر وہ پانی بھی مائے مستعمل ہے ۔(فتاویٰ رضویہ جلد دوم صفحہ ٤٥ مطبوعہ مرکز اہلسنت برکات رضا ) لہٰذا مردہ کے پاس تلاوت قرآن پاک کرنا مکروہ ہے ہاں میت کی چار پائی سے کچھ دور ہٹ کر تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں واللہ اعلم و رسولہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں