قسم کھائی گوشت نہیں کھاۓگا
قسم کھائی گوشت نہیں کھائے گا ۔؟
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
السلام علیکم ورحمة اللٌٰه وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ
کسی نے یہ قسم کھائی کہ گوشت نہیں کھائے گا
مگر اس نے کچا گوشت کھالیا
تو اس کی قسم ٹوٹے گی یا نہیں ؟؟
جواب تفصیل کے ساتھ قرآن و حدیث کی روشنی میں دے کر شکریہ 💐 کا موقعہ عطا فرمائیں .
عبد المصطفیٰ پنجاب پاکستان
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں اس طرح کی قسم کا حکم وہاں کے عرف کے مطابق ہوگا جیسا حضرت مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اور کچا گوشت یا صرف شوربا کھایا تو نہیں ٹوٹی۔ یوہیں کلیجی، تلّی، پھیپڑا، دِل، گُردہ، اوجھڑی، دُنبہ کی چکی (1) کے کھانے سے بھی نہیں ٹوٹے گی کہ ان چیزوں کو عرف میں گوشت نہیں کہتے اور اگر کسی جگہ ان چیزوں کا بھی گوشت میں شمار ہو تو وہاں ان کی کھانے سے بھی ٹوٹ جائے گی۔ (2)(درمختار، ردالمحتار) (بہارشریعت حصہ نہم صفحہ 339 ) واللہ اعلم و رسولہ
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں