اشاعتیں

اپریل, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مکان قسطوں پر لیا تو زکوۃ؟

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ  مفتی صاحب میں نے قسطوں پے 12لاکھ کا ایک رہائشی پلاٹ لیا ہوا جس کی 2سال کی اقساط ابھی دینی ہے  اور میرے پاس تقریبا ایک لاکھ روپیہ موجود ہے جس کی تقریبا 4اقساط بنتی ہے لیکن قسط مہینہ بعد ادا کرنی ہوتی ہے۔ کیا جو میرے پاس ایک لاکھ رقم ہے اس پے زکوة ہوگی کیونکہ میں پلاٹ کی اقساط کا مقروض بھی ہوں۔؟؟ وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں آپ پر زکوۃ واجب نہیں جیسا کہ فتاوی اہلسنت میں ہے قرض کی جس قدر اقساط باقی ہوں وہ کل رقم میں سے نکالی جائیں گی ان کو نکالنے کے بعد اگر مال بقدر نصاب باقی بچتا تو ہو تو زکوۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں یہ بھی یاد رہے کہ سودی قرض بینک سے لیا جائے یا کسی اور سے قرض کی رقم کے علاوہ سود دینا پڑتا ہے وہ قرض میں شامل نہیں ہوتا اور بلا ضرورت سودی قرض لینا بھی حرام ہے (فتاوی اہلسنت صفحہ 80 )  خلاصہ کلام اگر آپ کے پاس  فرج کرو جو قرض ہے اسے ادا کرے تو نصاب نہیں بچتا تو زکوۃ واجب نہیں! (شرعی مسائل جاننے کے لیے دارالافتاء ...

بغیر عذر کے جماعت ترک کرنا

*السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید بظاھر مسلمان ہے اور مسجد سے لگاؤ بھی رکھتا ہے* *لیکن نماز کی اہمیت اسکے دلوں میں نہیں ہے* *کبھی من چاہا تو کسی نماز کی جماعت میں شامل ہوجاتا ہے*  *ورنہ کبھی کبھی جماعت سے پہلے ہی نماز پڑھکے نکل جاتا ہےجبکہ کوئی بھی کام نہیں ہوتا* *بالخصوص نمازِ فجر کے وقت مسجد میں موجود ہوتا ہے*  *مگر جماعت میں شامل نہیں ہوتا ہے* *پوچھنے پر کہتا ہے کہ مُجھے فُرصت نہیں ہوتی کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھوں جب کہ بظاھر جماعت کے وقت تنہا بیٹھا رہتا ہے جیسےہی جماعت ختم ہوتی ہے تب وہ بھی مسجد سے نکلتا ہے* *لہذا آپ حضور والا سے گزارش ہے کہ مندرجہ والا حالات کے مطابق زید پر کیا شرعی حکم ہے*  *قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں نوازش ہوگی* *سائل :- فیضانِ آل رسول فاؤنڈیشن پھلتوڑاکھگڑیا بہار ہندوستان* وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  جماعت واجب ہے بغیر عذر کے ترک کرنے والا فاسق معلن منافق ہیں اپنے کو اس ...

بھول سے قعدہ اولی میں سلام پھیر دیا؟

السلام علیکم ایک سوال ہے کہ اگر امام نے مغرب کی نماز میں بھول کر دوسری رکعت پر دونوں طرف سلام پھیر دیا سلام پھیرتے یاد آگیا کہ دو ہوئی ہے تو کیا بنا کر سکتا ہے یا نماز ٹوٹ گئی احمد علی صدیقی وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں سجدہ سہو واجب ہے ،  امام یا منفرد اگر بھول کر قعدہ اولی میں سلام پھیر دیا اور ابھی حرمت نماز میں ہے یعنی ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے تو فوراً کھڑا ہوجائے اور نماز کو پوری کرے اور اخیر میں سجدہ سہو کر لے نماز ہوجائے گی) اور اگر نماز کے منافی کوئی کام کیا تو نماز کا اعادہ کرے اسی طرح سجدہ سہو واجب تھا کرنا بھول گیا تو نماز کا اعادہ کرے_ (مسائل شرعیہ ) (بحوالہ: بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم سجدہ سہو کا بیان) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 30 اپ...

مسجد کی آمدنی سے امام کی تنخواہ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت ہم جس جگہ نماز پڑھا رہے ہیں اس مسجد کے نام پے ۱۵۰ بیگا زمین ہے اس زمین کی آمدنی سے امام اور مؤذن اور دیگر لائٹ بیل وغیرہ سارا خرچا اسی مسجد کی زمین کی آمدنی سے دیا جاتا ہے اسکے علاوہ کوئی پرسنل امام یا مؤذن کے لیے چندہ نہیں ہوتا ہے اس صورت میں  جو متولی ۱۰۰۰۰ ہزار روپیے امام کو مسجد کی آمدنی سے دے رھا ہے وہ امام لے سکتا ہے کہ نہیں (سائل محمد صدام حسین قادری گاؤں بارمیرِ وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مسجد کی زمین سے ہونے والی آمدنی کا ہمیشہ سے یہ ہی عرف رہا ہے کہ اس سے مسجد کی ضروریات اور امام کو تنخواہ بھی دیتے ہیں یا عرف تو یہ نہیں تھا مگر امام صحیح تنخواہ دوسرے ذرائع سے نہیں ہو پاتی تو اب اس آمدنی سے تنخواہ دینا جائز ہے مگر اتنی ہی دے جتنی عام اماموں کی وہاں کے الاقہ میں ہوتی ہے جیسا کہ مفتی جلال الدین امجدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں امام کی تنخواہ اتنی ہے کہ واجبی طور پر ہونی چاہیے تو مسجد کی رقم سے  تنخواہ دینا جائز ہے اور اگر متولی اتنی...

دکان خالی کرنے کا روپیہ لینا حرام ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلے میں کہ زید کے دادا نے اپنی  تین دکان کرایے پر بکر,خالد,اور عمرو کو ٣٥ سال پہلے دی تھی اور ماہانہ کرایہ دو سو روپیہ تہ ہوا تھا اس کے علاوہ   اور تقریباً ٢٥  ہزار روپے ایڈوانس لیے تھے اب جب کہ زید اور اسکے بھائیوں نے بکر خالد,اور عمرو سے دکانیں کھالی کرنے کا کہا تو ان میں سے ایک نے دکان کھالی کرنے کا ٣٠ لاکھ , دوسرے نے ٣٠ لاکھ اور تیسرے نے ٢٤ لاکھ لیے اور ایسا ہر جگہ ہوتا ہے تو انکا اس طرح پیسے لینا جایز ہے؟ اور  کیا اگر  زید صرف ٢٥ ہزار جو اسکے دادا نے لیے تھے وہ واپس کردے یہ کافی ہے یا زیادہ دینا پڑیگا؟ وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق جو دکانیں کراہے پر تھی وہ کرایدار کی ملک نہیں ہے  مالک جب چاہے اسے خالی کروا سکتا ہے خالی کرنے کے بدلے میں جو روپیہ لیا گیا وہ حرام ہے جب دوکان تمھاری ملک ہی نہیں تو روپیہ کس بات کا لیا نا جائز روپیہ لیا ہے  قرآن میں اللہ تعالی نے فرمایا : يَا أَيُّهَا ا...

ایک ہی مسجد میں دو مرتبہ جمعہ پڑھنا؟

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے  یہ بات تو واضح ہے کہ جمعہ کی جماعت دوبارہ نہیں ہو سکتے لیکن اگر زیادہ بھیڑ کی وجہ سے کچھ لوگ جمعہ  ادا نہیں کر پائے تو کیا وہ لوگ  اسی مسجد میں نئے امام کے ساتھ دوبارہ جمعہ پڑھ سکتے ہیں'مولانا شوکت علی اکبری جیسول بالترہ  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں واقعی ایسا ہی ہے کہ دوسری جگہ جمعہ پڑھنے کے لئے نہیں ہے اور کافی لوگ جمعہ کی نماز نہیں پڑھ پاتے تو ایسی صورت میں دوسرے امام کی اقتداء میں نماز پڑھے کہ فقہاء کا قاعدہ ہے کہ مجبوریاں ممنوع کو مباح کر دیتی ہے  (جلی النص فی امکان الرخص صفحہ 202 )           خلاصہ آج کے حالات زمانہ سے سب واقف ہیں کہ مسلمان روڑ پر جمعہ پڑتے ہیں اور اسلام دشمن عناصر فتنہ فساد کرتے ہیں لہٰذا فی زمانہ روڑ پر جمعہ کی نماز نہ پڑھے بلکہ اسی مسجد میں جمعہ ادا کرے جو لوگ باقی ہے وہ  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے ...

ایک ہی مسجد میں دو مرتبہ جمعہ پڑھنا؟

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے  یہ بات تو واضح ہے کہ جمعہ کی جماعت دوبارہ نہیں ہو سکتے لیکن اگر زیادہ بھیڑ کی وجہ سے کچھ لوگ جمعہ  ادا نہیں کر پائے تو کیا وہ لوگ  اسی مسجد میں نئے امام کے ساتھ دوبارہ جمعہ پڑھ سکتے ہیں'مولانا شوکت علی اکبری جیسول بالترہ  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں واقعی ایسا ہی ہے کہ دوسری جگہ جمعہ پڑھنے کے لئے نہیں ہے اور کافی لوگ جمعہ کی نماز نہیں پڑھ پاتے تو ایسی صورت میں دوسرے امام کی اقتداء میں نماز پڑھے کہ فقہاء کا قاعدہ ہے کہ مجبوریاں ممنوع کو مباح کر دیتی ہے  (جلی النص فی امکان الرخص صفحہ 202 )           خلاصہ آج کے حالات زمانہ سے سب واقف ہیں کہ مسلمان روڑ پر جمعہ پڑتے ہیں اور اسلام دشمن عناصر فتنہ فساد کرتے ہیں لہٰذا فی زمانہ روڑ پر جمعہ کی نماز نہ پڑھے بلکہ اسی مسجد میں جمعہ ادا کرے جو لوگ باقی ہے وہ  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے ...

مسجد کا دروازہ بند ہو تو نماز؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  میرا مفتی صاحب کی بارگاہ میں یہ سوال ہے کہ عین مسجد کا ایک ہی دروازہ ہے اور وہ بھی  A C کی وجہ سے بند ہے  تو کیا اس دروازے کو بند کرنا  نہی عن  الصلاۃ میں داخل ہوگا یا نہیں ۔ بین و توجر  سائل طاہر رضا وانکانیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مسجد کا دروازہ بند ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اصل مسجد کا بلند دروازہ کھلا ہونا چاہیے جیسا مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں مسجد کا دروازہ کھول دیا جائے جس مسلمان کا جی چاہے وہ آئے   کسی کی   روک ٹوک نہ ہو  (بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 775 ) فی زمانہ اگرچہ مسجد کے دروازے ظاہر بند ہوتے ہیں مگر اندر آنے کے لئے کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی جو چاہے آسکتا ہے لہٰذا دروازہ بند ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 30 اپریل بروز ہفتہ 2022

مسجد کی آمدنی سے امام کو تنخواہ؟

السلام علیکم و رحمتہ اللہ کیا فر ما تے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے جواب میں کیا مسجد آمدنی سے مثلا مسجد کی دوکانو کا کرایہ اور مسجد کی زمین کی آمدنی سے امام اور موذن کو تنخواھ دے سکتے ہیں کہ نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دے کر شکریہ کا موقع فراہم فرمائیں محمد جمال الدین اکبری کولٹ احمد آباد وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مسجد جو لوگ چندہ دیتے ہیں وہ جس مقصد کے لئے دیتے اسی میں خرچ کرنا لازم ہے  فتاوٰی تربیت افتاء جلد دوم صفحہ 204 میں ہے آمدنی کو شرط کے موافق خرچ کرے پھر بھی اگر رقم بچ جائے تو مسجد کی دیگر ضروریات پر خرچ کریں اس کے علاوہ مسجد کی آمدنی امام یا موذن و دیگر خرچ کرنا جائز نہیں!  البتہ امام کی تنخواہ اتنی ہے کہ واجبی طور پر ہونی چاہیے تو مسجد کی رقم سے  تنخواہ دینا جائز ہے اور اگر متولی اتنی زیادہ تنخواہ مقرر کر دی کہ دوسرے لوگ اتنی نہ دیتے تو مسجد کی رقم سے اس تنخواہ کا دینا جائز نہیں متولی اپنی طرف سے دے اگر مسجد کی رقم سے دے گا تو تاوان دینا پڑے گا بلکہ ام...

معذور بیٹھ کر نماز پڑھے

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید ایک نمازی ہے  جو گاہے بگاہے جماعت میں بھی شامل ہوتے ہیں مگر وہ ایک پاؤں  سے اپاہج ہے جب وہ سجدے کرتا ہے یا قعدہ میں بیٹھتا ہے تو اس کا پاؤں قبلہ رخ ہو جاتا ہے جس پہ عام مصلیوں کا اعتراض ہے کہ پاؤں کا قبلہ رخ ہونا بے ادبی ہے حضور والا سے درخواست ہے کہ صحیح جواب شریعت کے روشنی میں عنایت فرمائیں...؟؟ نوازش ہوگی سائل _ محمد منصور رضا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  اگر کوئی ایسا معذور ہےکہ نماز میں پاؤں موڑ کر بیٹھ نہیں سکتا، ور نہ ہی زمین پر سجدہ کرسکتا ہے تو ایسا شخص بیٹھ کر قبلہ کی طرف پاؤں کرکے اشارہ  سے رکوع وسجدہ کرکے نماز پڑھ سکتا ہے،  لیکن اگر سجدہ  زمین پر کرسکتاہو تو  اسے چاہیے کہ زمین پر بیٹھ کر قبلہ رخ ہو کر پاؤں پھیلا کر نماز پڑھے، اور  سجدہ زمین پر کرے۔  البتہ  اگر سجدے میں بھی ٹانگ موڑنے کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے یا زمین پر سجدہ ہی نہیں کرسک...

Version Conflict: قعدہ اخیرہ میں کھڑا ہو گیا تو؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ زید نے چار رکعت نماز پڑھ رہا تھا اور قعدہ اخیرہ کے بعد بھول سے کھڑا ہو گیا تو کیا حکم ہوگا  سائل عبداللہ آدم  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں قعدہ اخیرہ کے بعد گمان ہوا ہے کہ یہ قعدہ اولی تھا کھڑا ہو گیا اور قبل سجدہ کے یاد آگیا تو اب عود کر کے بیٹھنا چاہے اور معاان سجدہ سہو میں چلا جائے دو بارہ تشہد نہ پڑھے  (تلخیص رضویہ جلد دوم صفحہ 39 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 27 اپریل بروز بدھ 2022

تکبیر تحریمہ میں کان کی لو تک ہاتھوں کو اٹھانا سنت

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال یہ عرض ہے کہ نماز مین تکبیر تحریمہ میں کان کی لو کو انگوٹھا لگانا کیا ہے؟ سنت /مستحب یا کچھ بھی نہی؟ جواب بمع شاھد عنایت فرما کریں  سائل:طاہر رضا وانکانیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  قاضی میں ہے اپنے ہاتھوں کو کانوں کے برابر اٹھائے اور اپنے انگوٹھوں کے کناروں کو کانوں کی لو  (یعنی نرم جگہ ) سے لگائے  (فتاوی قاضی خان جلد اول صفحہ 231 )  حدیث میں ہے حضرت براء بن عازف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرنے کے لیے تکبیر کہتے تو ہاتھوں کو اتنا اٹھاتے کہ آپ کے انگوٹھے کانوں کی لو کے قریب ہو جاتے  (شرح معانی الاثار جلد اول صفحہ 400 ) خلاصہ کانوں کی لو تک ہاتھوں کو اٹھانا سنت ہے واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 29 اپریل بروز جمعہ 2022

دکان خالی کرنے کا روپیہ لینا حرام ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلے میں کہ زید کے دادا نے اپنی  تین دکان کرایے پر بکر,خالد,اور عمرو کو ٣٥ سال پہلے دی تھی اور ماہانہ کرایہ دو سو روپیہ تہ ہوا تھا اس کے علاوہ   اور تقریباً ٢٥  ہزار روپے ایڈوانس لیے تھے اب جب کہ زید اور اسکے بھائیوں نے بکر خالد,اور عمرو سے دکانیں کھالی کرنے کا کہا تو ان میں سے ایک نے دکان کھالی کرنے کا ٣٠ لاکھ , دوسرے نے ٣٠ لاکھ اور تیسرے نے ٢٤ لاکھ لیے اور ایسا ہر جگہ ہوتا ہے تو انکا اس طرح پیسے لینا جایز ہے؟ اور  کیا اگر  زید صرف ٢٥ ہزار جو اسکے دادا نے لیے تھے وہ واپس کردے یہ کافی ہے یا زیادہ دینا پڑیگا؟ وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق جو دکانیں کراہے پر تھی وہ کرایدار کی ملک نہیں ہے  مالک جب چاہے اسے خالی کروا سکتا ہے خالی کرنے کے بدلے میں جو روپیہ لیا گیا وہ حرام ہے جب دوکان تمھاری ملک ہی نہیں تو روپیہ کس بات کا لیا نا جائز روپیہ لیا ہے  قرآن میں اللہ تعالی نے فرمایا : يَا أَيُّهَا ا...

قعدہ اخیرہ میں کھڑا ہو گیا تو؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ زید نے چار رکعت نماز پڑھ رہا تھا اور قعدہ اخیرہ کے بعد بھول سے کھڑا ہو گیا تو کیا حکم ہوگا  سائل عبداللہ آدم  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں قعدہ اخیرہ کے بعد گمان ہوا ہے کہ یہ قعدہ اولی تھا کھڑا ہو گیا اور قبل سجدہ کے یاد آگیا تو اب عود کر کے بیٹھنا چاہے اور معاان سجدہ سہو میں چلا جائے دو بارہ تشہد نہ پڑھے  (تلخیص رضویہ جلد دوم صفحہ 39 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 27 اپریل بروز بدھ 2022

مسجد جوتے اور اگالدان رکھنا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب سے سوال یہ ہے لہ کچھ شہر کی مسجدوں میں چپل چوری ہونے کی وجہ سے لوگ چپل کو پلاسٹیک بیگ  میں ڈالکر مسجد کے اندرلےجاتےہیں  سوال(2) مفتی صاحب سےسوال کہ بعض لوگ مسجد میں جاتےہیں تو ساتھ میں تھوک نے کےلیےتھوککندانی لےجاتے ہے  تو علمائے کرام اس بارے میں کیا فرماتےہیں  محمد امتیاز اشرفی وانکانیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مسجد میں  جوتے نہیں لے جانا چاہے سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر مسجد سے باہر کوئی جگہ جوتا رکھنے کی ہو تو وہی رکھیں مسجد میں نہ رکھیں اور اگر باہر کوئی جگہ نہیں تو باہر جھاڑ کر تلے ملا کر ایسی جگہ رکھیں کہ نماز میں نہ اپنے سجدے کے سامنے ہو نہ دوسرے نمازی کے نہ اپنے داہنے ہاتھ کو ہو نہ دوسرے نمازی کے نہ ان سے قطع صف ہو اور ان سب پر قادر نہ ہو تو تو سامنے رکھ کر رومال ڈال دیں  ( تلخیص رضویہ جلد دوم صفحہ 27 )  خلاصہ چور کے خوف سے جوتے پلاسٹک میں پیک کر کے لے جا ئے! اور اگا...

دو مرتبہ جمعہ پڑھنا، ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ  سوال یہ ہے کہ کیا ایک مسجد میں دوبار جمعہ کی جماعت ہو سکتی ہے وہاں کے لوگو کی خواہش ہے کہ ہم جمعۃ الوداع کو دو مرتبہ پڑھے ایک بار پیش امام کے ساتھ اور دوسری بار نئے افراد کے ساتھ دوسرے امام کے پیچھے  مع علل جواب عنایت فرما دے  سائل: طاہر عطاری  وانکانیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  بلا عذر شرعی فرض نماز کی تکرار ناجائز ہے جمعہ کی نماز ایک بار ادا کر لینا مسلمانوں پر فرض ہے مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے  شہر میں  متعدد جگہ جمعہ ہو سکتا ہے، خواہ وہ شہر چھوٹا ہو یا بڑا اور جمعہ دو مسجدوں  میں  ہو یا زیادہ۔ (2)     (درمختار وغیرہ) مگر بلا ضرورت بہت سی جگہ جمعہ قائم نہ کیا جائے کہ جمعہ شعائر اسلام سے ہے اور جامع جماعات ہے اور بہت سی مسجدوں  میں  ہونے سے وہ شوکت اسلامی باقی نہیں  رہتی جو اجتماع میں  ہوتی، نیز دفع حرج کے لیے تعدد جائز رکھا گیا ہے تو خواہ مخواہ جماعت پراگندہ کرنا اور م...

گھر میں چراغ روشن کرنا فالتو

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماءکرام اس مسءلے کے بارےمیں کہ بعض لوگ درگاہ اور گہرمیں دیءےجلاتے ہیں ایسا کرناچاہیے محمد امتیاز اشرفی وانکانیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  شاید سائل کی مراد دیئے سے چراغ ہے تو چراغ روشن کرنا گھر میں یا درگاہ پر اس کی ضرورت ہو تو جائز ہے یعنی گھر میں اندھیراے ہے درگاہ میں اندھیرا ہے اور لوگوں کے لئے روشنی پہنچے تب تو درست ہے مگر فی زمانہ چراغ روشن کرنے کی ضرورت بلکل نہیں ہوتی آج کل ٹیکنالوجی کے ذریعے روشنی کا انتظام ہو جاتا ہے پھر چراغ روشن کرنا فالتو ہے اور فالتو خرچ کرنا حرام ہے اللہ تعالٰی فرماتا ہے فضول خرچی سے مال نہ اڑااو فضول خرچ کرنے والے تو شیطان کے بھائی ہے الخ  (سورتہ 17 آیت 26 تا 27 )  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 26 اپریل بروز منگل 2022

بیوی کے مرنے کے بعد سالی سے نکاح کرنا؟

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ تمام ہی علمائے کرام سے سوال ہے کی بیوی کا انتقال ہوئے 3 مہینے سے کم ہوئے ہیں اور خود اپنی سگی سالی سے نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا زید کے لیے حکم رہیگا کی وہ 4  ماہ 10 دن رکنے کا جواب عطا فرمائیں سائل۔ محمّد رفیع قادری پتہ۔ مرادآباد یوپی وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  بیوی کے انتقال پر نکاح ختم ہو جاتا ہے وہ جب چاہے اپنی سالی سے نکاح کر سکتا ہے اور عدت عورت پر ہوتی ہے مرد پر نہیں مفتی احمد یار خان نعیمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں عدت عورت پر ہے مرد پر نہیں مگر دو میں مرد کو بھی انتظار کرنا پڑے گا جیسے کہ مطلقہ بیوی کی بہن سے بھانجی سے خالہ وغیرہ سے اس وقت تک نکاح نہیں کر سکتا جب تک وہ عدت میں ہے  (مراتہ المناجیح جلد 5 صفحہ 169 ) خلاصہ آدمی کو اس وقت انتظار کرنا ہوتا ہے جب کہ بیوی کو طلاق دی ہو اور پھر سالی سے نکاح کرنا چاہیے تو بیوی جو طلاق کی عدت میں ہے تب تک وہ سالی سے نکاح نہیں کر سکتا مگر بیوی فوت ہو جائے تو سالی سے فوراً نکاح کر سکتا ہے واللہ اعلم و رسو...

چار رکعت والی نماز میں قعدہ اولی بھول گیا تو؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سوال اگر چار رکعت والی نماز میں قعدہ اولی کرنا بھول گیا اور سیدھا کھڑا ہو گیا تب یاد آیا تو اب اسکے لئے کیا حکم ہے  سائل  محمد فاروق  سوانہ جالور راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  فرض میں  قعدۂ اولیٰ بھول گیا توجب تک سیدھا کھڑا نہ ہوا، لوٹ آئے اور سجدۂ سہو نہیں  اور اگر سیدھا کھڑا ہو گیا تو نہ لوٹے اور آخر میں  سجدۂ سہو کرے اور اگر سیدھا کھڑا ہو کر لوٹا تو سجدۂ سہو کرے اور صحیح مذہب میں  نماز ہوجائے گی مگر گنہگار ہوا لہٰذا حکم ہے کہ اگر لوٹے تو فوراً کھڑا ہوجائے (بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 717 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 25 اپریل بروز پیر 2022

چار رکعت والی نماز میں قعدہ اولی بھول گیا تو؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سوال اگر چار رکعت والی نماز میں قعدہ اولی کرنا بھول گیا اور سیدھا کھڑا ہو گیا تب یاد آیا تو اب اسکے لئے کیا حکم ہے  سائل  محمد فاروق  سوانہ جالور راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  فرض میں  قعدۂ اولیٰ بھول گیا توجب تک سیدھا کھڑا نہ ہوا، لوٹ آئے اور سجدۂ سہو نہیں  اور اگر سیدھا کھڑا ہو گیا تو نہ لوٹے اور آخر میں  سجدۂ سہو کرے اور اگر سیدھا کھڑا ہو کر لوٹا تو سجدۂ سہو کرے اور صحیح مذہب میں  نماز ہوجائے گی مگر گنہگار ہوا لہٰذا حکم ہے کہ اگر لوٹے تو فوراً کھڑا ہوجائے (بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 717 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 25 اپریل بروز پیر 2022

مغرب میں چار رکعت پڑھا تو؟

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ امام مغرب کی تیسری رکعت میں قعدہ کے بعد سلام پھیرنا تھا پر امام نے دوسری رکعت ہے سمجھ کر کھڑا ہوگیا. اب امام کے لیے حکم شرع کیا ہے؟ قعدے کی طرف لوٹ کر نماز مکمل کرے اور آخر سجدہ سہو کرے یا صرف قعدے کی طرف لوٹ کر نماز مکمل کرے سجدہ سہو کرنے کی ضرورت نہیں؟اور امام نے قعدے کی طرف لوٹ کر سجدہ سہو کرلیا تو کیا نماز ہوگئی یا نہیں؟کیا حکم ہے بفتصیل بتائیں جزاک اللہ خیرا کثیرا  السائل:- عارف اللہ قادری رضوی،انڈیا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں امام نے تیسری پر قعدہ کیا تھا پھر بھول سے چوتھی کے لئے کھڑا ہو گیا تو مقتدیوں کو اس کے واپس لوٹ نے کا انتظار کرنا چاہے اگر وہ لوٹ آئے تو مقتدی اس کی پیروی کرے اور اگر وہ چوتھی رکعت کا سجدہ کر دے تو  (مقتدی سلام  پھرے گے ) کیونکہ اس کا فرض مکمل ہو چکا  ) اور امام پانچویں رکعت ملائے گا مغرب میں!  اسی پر فتوی ہے  (درمختار ردالمتا...

مضمون پر صدقہ فطرہ

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسلے کے بارے میں کہ نابالغ  و پاگل پر صدقے فطر دینا کیسا ھے واجب یا اور کچھ جواب سے نوازیں فقط واصل قادری وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مالک نصاب مردپر اپنی طرف سے ،اپنے چھوٹے بچوں کی طرف سے اور اگر کوئی مَجْنُون (یعنی پاگل )اولاد ہے (چاہے وہ پاگل اولاد بالغ ہی کیوں نہ ہو)تو اُس کی طرف سے بھی صَدَقَۂِ فِطْر واجب ہے،ہاں اگر وہ بچہ یا مَجْنُون خود صاحِب نصاب ہے تو پھراُ س کے مال میں سے فطرہ ادا کردے۔ (عالمگیری جلد اول صفحہ 442 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 25 اپریل بروز پیر 2022

پیتل کے برتن میں کھانا پینا؟

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ،معزز علماء کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ۔مین سوال     ہے     کہ پیتل کے لوٹا یا کٹورایا پلیٹ گلاس میں پانی پینا مردوں اور عورتوں کے لیے کیاحکم ہے معقول جواب عنایت فرمائیں۔  آپ کا شکرگذار محمد امجدرضا قادری ازہری  پھلتوڑاکھگڑیا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  سونے چاندی کے علاوہ دھات کے برتن جائز ہے لیکن سنت کے خلاف ہے  اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: حُضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم سے تانبے، پیتل کے برتنوں میں کھانا پینا ثابت نہیں۔ مٹی یا کاٹھ (یعنی لکڑی) کے برتن تھے اور پانی کے لئے مشکیزےبھی۔(فتاویٰ رضویہ،ج 22،ص129) مزید فرماتے ہیں: (مٹی کے برتن) میں کھانا پینا بھی تواضُع سے قریب تَر ہے، کھانے پینے کے برتن مٹّی کے ہونا افضل ہے کہ اِس میں نہ اِسراف ہے نہ اِترانا، حدیث میں ہے:جو اپنے گھر کے برتن مٹّی کے رکھےفرشتےاُس کی زیارت کریں۔(فتاویٰ رضویہ، حصّہ الف،ج 1،ص336 واللہ اعلم و رسولہ...

عورت کا مسجد میں اعتکاف کرنا؟

السلام علیکم ورحمت اللّٰه وبرکاتہ ایک مسئلہ درپیش ہے کہ اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے جس کا حکم ہے کہ اگر محلے میں سے کسی نے بھی نہ کیا تو سب گناہ گار ہوں گے اور اگر کسی ایک نے کرلیا تو سب بری الزمہ ہو جائیں گے تو کیا اگر محلے سے عورت اعتکاف میں بیٹھ جائے تو اس مرد بری الزمہ ہو جائیں گے؟؟ عبد المصطفیٰ پنجاب پاکستان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  عورت کو محلے کی مسجد میں اعتکاف کرنا ہی مکروہ ہے  (فتاوی قاضی خان جلد اول صفحہ 449  میں ہے ہمارے نزدیک اگر عورت اپنے محلے کی مسجد میں اعتکاف بیٹھے تو اعتکاف جائز ہوگا مگر مکروہ ہوگا!  اور فی زمانہ عورت کو مسجد میں نماز پڑھنے کی بھی اجازت نہیں  ابو داؤد شریف کی حدیث میں  ہے : “ عن عبد اللہ عن النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم قال : صلاۃ المراۃ فی بیتھاافضل من صلاتھا فی حجرتھا وصلاتھا فی مخدعھا افضل من صلاتھا فی بیتھا “ یعنی حضرت عبداﷲ بن مسعود  رضی اللہُ عنہ  سے راویت ہے کہ سرکار  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ...

مسجد میں فون سے بچے پڑھانا

السلام و علیکم  سوال : اعتکاف کی حالت میں موبائل کے ذریعے لڑکیوں یا لڑکو کو ٹوشن پڑھنا کیسا ہے ؟ عبدااسبحان  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مسجد میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنا جائز نہیں اس لئے کہ کوئی بھی ایپلیکیشن اوپن کرتے اشتہار ،فحش ،مواد، دیکھتا ہے جس سے مسجد کی بے حرمتی ہوتی ہے اور کا ادب و احترام واجب پھر سائل کا اگر کوئی کاروبار نہ ہو تو اسے فقہاء نے تجارت کی اجازت دی ہے مگر مکروہ کہا فتاوی قاضی خان جلد اول صفحہ 450 میں ہے معتکف کے لئے خرید و فروخت میں کوئی حَرَج نہیں اور اس سے کھانا اور دیگر ضروریات کی چیزوں کی خرید و فروخت، مراد ہے اگر تجارت کا ارادہ ہو تو یہ مکروہ ہے! ( یعنی معتکف کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے جس سے وہ اپنے اہل خانہ کا خرچ اٹھائے تو اس کو تجارت کی اجازت ہے مگر مال مسجد میں نہ ہو اور ہو تو بہت کم اور اگر ایسی کوئی مجبوری نہیں ہے بلکہ اس کو دس دن تک کاروبار نہ کرنے سے اہل خانہ کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی تو پھر تجارت مکروہ ہے ) خلاصہ کلام سائل کی تنخواہ جاری ہے اس...

فجر کی اذان تک سحری کھانا کیسا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام آجکل ایک پوسٹ وائرل ہو رہی آبی داؤد کے حوالے سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی جب فجر کی اذان سنے تو اور برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو اسے اپنی ضرورت پوری کئے بغیر نہ رکھے  (ابو داؤد ) معلوم ہوا کہ سحری کھاتے وقت اگر فجر کی اذان ہو جائے تو جو برتن ہاتھ میں ہے اس سے کھانا جلدی جلدی کھا لے اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں ہوگا  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  ہمارے یہاں صادق طلوع ہونے کے 15  یا 20 منٹ کے بعد اذان فجر ہوتی ہے اس لئے روزہ فاسد ہو جائے گا پھر زمانے نبوی میں دو اذان ہوتی تھی ایک سحری کے وقت اور دوسری فجر کے وقت صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص سحری کے وقت بلال کی اذان سے دھوکہ نہ کھائے اور نہ اس سفیدی سے جب تک وہ پھیل نہ جائے اس حدیث کی شرح میں حضرت علامہ غلام رسول سیعدی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت بلال رضی اللہ عنہ رات کے وقت اذان ...

مال حرام پر زکوۃ واجب نہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت مفتی صاحب ایک سوال ھےکہ کسی مردکےپاس حرام کی کمائی کا نصاب ھےاس سےزکوۃ نکال سکتاھےیانھیں شریعت مطہرہ کی روشنی میں مع دلیل جواب تحریرفرماکرشکریہ کاموقع دیں جزاکم اللہ تعالی فی الدارین مولوی یعقوب ازراجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  جس کا مال حرام ہے اس پر زکوۃ واجب نہیں وہ حقیقتاً اس کا مالک ہی نہیں ہے اس پر لازم ہے کہ وہ مال جس سے لیا ہے اس کو واپس کرے اور وہ نہ ہو تو اس کے ورثہ کو لوٹا دے اور اگر معلوم نہ ہو کہ وہ مال کس سے لیا تھا تو کل مال غرباء پر صدقہ کرے  (فتاوی فقہ ملت جلد اول صفحہ 314 ) امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سود رشوت اور اسی قسم کے حرام و خبیث مال پر زکوۃ نہیں جن جن سے لیا ہے اگر وہ لوگ معلوم ہے تو انھیں واپس دینا واجب ہے اور اگر معلوم نہ ہو تو کل تصدوق کرنا واجب ہے  (فتاوی رضویہ جلد ہشتم صفحہ 236 )  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن...

معتکف کا گرمی کی وجہ سے غسل کرنا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں معتکف گرمی کی وجہ سے غسل کر سکتا کیا اس کا اعتکاف فاسد نہیں ہوگا جواب عنایت فرمائیں سائل مولانا یوسف اکبری انجھار کچھ  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  معتکف کا مسجد کے غسل خانے میں نہانے سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں فنائے مسجد جو جگہ مسجد سے باہر اس سے ملحق ضروریات مسجد کے لئے ہے مثلاً جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ ان میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا فنائے مسجد اس معاملہ میں حکم مسجد ہے  (فتاوی امجدیہ جلد اول صفحہ 399 )  امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں وہ مدارس متعلق مسجد حدود مسجد کے اندر ہیں ان میں اور مسجد میں راستہ فاصل نہیں صرف ایک فیصل سے صحنوں کا امتیاز کر دیا ہے اور ان میں جانا مسجد سے باہر جانا ہی نہیں یہاں تک ایسی جگہ معتکف کو جانا جائز کہ وہ گویا مسجد ہی کا ایک قطعہ ہے  (فتاوی رضویہ جلد 7 صفحہ 45...

کیا ہر مسجد میں اعتکاف ضروری؟

السلام علیکم کیا فرماتے مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ ایک گاؤں دو مسجد ہیں ایک مسجد اعتکاف ہوتا ہے رمضان میں دوسری مسجد نہی دونوں میں ضروری ہے یا ایک میں کافی ہے قرآن حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماے از قلم میرمحمد اکبری مقام پوسٹ چھاجالا تحصیل بھینمال ضلع جالور راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  اعتکاف محلے کی مسجد اور دوسری مسجد بھی ہے تو دونوں میں اعتکاف کرنا سنت کفایہ ہے جیسا کہ تراویح کی جماعت سنت کفایہ ہے ردالمتار درمختار جلد دوم میں ہے کہ تروایح میں جماعت سنت کفایہ ہے صحیح قول کے مطابق اگر مسجد والے اسے ترک کر دیں تو سب گنہگار ہو گے  اور بعض ترک کر دیں تو گناہگار نہ ہوں گے تنویر الابصار جلد دوم صفحہ 785 میں ہے سنت کفایہ مسجد میں جماعت کے ساتھ تراویح پڑھنا ہے یہاں تک کہ اگر لوگ اپنے گھروں میں جماعت قائم کریں اور مسجد میں جماعت نہ ہو تو سب گنہگار ہو گے  ! اس عبارت سے یہ ہی سمجھ میں آتا ہے کہ ہر مسجد میں تراویح کی جماعت لازم تو پھر اعتکاف بھی لازم واللہ اعلم و رسولہ...

معتکف کو صحن مسجد میں؟

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں میں کہ معتکف افطر کرنے کے لیے یا کھانا کھانے کے لئے  صحن مسجد کے اندر جا سکتا ہے ہے سائل محمد یسین نقشبندی باڑمیر راجستھان  9726775984 وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مسجد کا صحن بھی مسجد ہے معتکف کو صحن میں آنا جانا بیٹھنا رہنا یقیناً  جائز ہے  (تلخیص رضویہ جلد دوم صفحہ 15 )  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 23 اپریل بروز ہفتہ 2022

سنت پانی اور بسم اللہ خوانی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں سنت پانی کی شرع میں کیا حکم ہے اور بسم اللہ خوانی کا کیا حکم  سائل عبداللہحیدر گجرات  *وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبركاته*   الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  سنت پانی کی شرع میں کوئی اصل نہیں یہ صرف گجرات کی ایک رسم ہے اس میں بچے کچھ طحفہ وغیرہ دیتے ہیں اور احباب کو دعوت دیتے ہیں یہاں تک تو ٹھیک ہے مگر ناچ گانے حرام ہے صرف سنت کی خوشی میں دعوت جائز ہے اس کے علاوہ ناچ گانے وغیرہ ناجائز و حرام ہے  بسم اللہ خوانی کا مطلب یہ ہے کہ جب بچہ یا بچی چار سال چار مہینے چار دن کے ہوجائے تو اس کو کسی اچھے عالم دین یا حافظ قرآن کے پاس لے جاکر یا گھر میں بلا کر سب سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع کروائے اسی کا نام ہے بسم اللہ خوانی ہے۔ 📄جیسا کہ ملفوظات اعلی حضرت میں ہے   کہ حضرت خواجہ قطب الحق والدین بختیار کاکی رضی اللہ تعالی عنہ کی عمر جس دن چار برس چار ماہ چار دن ہوئی تقریب بسم اللہ مقرر ہوئی لوگ بلائے گئے حضرت خواجہ غریب نو...

مسجد کے سائل کو دینا منع ہے

تصویر
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلے میں یہ لوگ جو مسجد میں اپنی حاجت کا سوال کر کے مانگتے ہیں اس کے متعلق کیا فرماتے ہیں                                   توفیق ابن اسماعیل وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں اپنے لئے مسجد میں سوال کرنا سخت منع ہے  سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں مسجد میں اپنے لیے مانگنا جائز نہیں اور اسے دینے سے علماء نے منع فرمایا ہے ( *فتاوی رضویہ جلد 16 صفحہ 417) لہٰذا مسجد میں بھیک مانگنے والوں کچھ بھی دینا جائز نہیں اور آج کل اکثر بھکاری جھوٹے ہوتے ہیں غریب بن کر مانگتے ہیں ان کی عادت حرام کھانے کی ہو گئی ایسے لوگوں کو ہرگز نہ دے تاکہ یہ لوگ حرام سے بچ سکے اگر ان کو کوئی دیتا ہے تو وہ بھی گنہگار ہوگا  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 22 اپریل ب...

بغیر ضرورت کے دوسری مسجد تعمیر کرنا کیسا؟

تصویر
السلام وعلیکم  سوال: ایک مجسد کے ہوتے ہوئے اس کے پاس دوسری مسجد کی تعمیر کرنا کیسا ہے؟ وجہ تسمیہ یہ ہے کہ واہ کے رہنے والے الگ الگ ذات سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے درمیان کئی بار بحث بھی ہو چکی ہے , اگر مسجد بنتی ہے تو اندیشہ یہ ہے کہ پہلی مسجد کو نقصان ہوگا جیسے نمازی سب دوسری مسجد چلے جائیں گے تو پہلی والی مسجد خالی رہے گی, اور ان کا کہنا بھی یہی ہے کہ مسجد ہم بناے گے تو اس مسجد کے پاس تو نماز پڑھنے والے لوگوں کو تکلیف ہوگی جیسے جمعہ وغیرہ میں  از  ساوند عبدااسبحان  سانواں باڑمیر راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں جب پہلی مسجد کافی ہے تو پھر دوسری مسجد بنا کر جماعت میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنا ہے جو کہ ناجائز ہے اور اسلام میں کوئی ذات پات نہیں بس ہر وہ مسلمان جو سنی صحیح العقیدہ ہو آپس میں ایک دوسرے کے بھائی ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے ایک عمارت کی طرح ہے اس کا ایک حصہ ...

روزے میں بیوی کا بوسہ لینا؟

تصویر
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام رزوے کے حالت میں بیوی کو گلے ملنا بوسے لنیا دن میں دو چار بار سوتے ھوے گلے ملنا آب رزوے کا کیا حکم ھے برأۓ کرم جواب عطا فر ماے دیں طاہر عطاری کہروڑپکا الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا اور گلے ملنا جائز ہے اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں ہوتا البتہ اپنے نفس پر قابو ہو ورنہ مکروہ ہے  حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج میں سے کسی کا بوسہ لے لیتے تھے (صحیح مسلم رقم الحدیث 2269 )  حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے میں میرا بوسہ لے لیتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جس طرح اپنے جذبات پر قابو تھا تم میں سے کون شخص اس طرح اپنے جذبات کو کنٹرول کر سکتا ہے؟  حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے میں  (اپنی ازواج ) کا بوسہ لیتے اور روزے میں  (کسی زوجہ کو ) چمٹا لیتے لیکن آپ تم سب سے زیادہ اپنے جذبات پر قابو رکھنے والے ت...

بدمذہب سے امداد لینا منع ہے

تصویر
سوال   ذبح بھی سنی کرتا ہے اور پکانے والے بھی سنی ہی ہے مگر اُنکا جو پیسہ لگتا مثلا ۔گوشت کا ۔اور پکانے والے کی مزدوری ۔اور برتن دھونے والی کی مزدوری ۔ تو وہ سب شیعہ دیتا ہے میرا مقصد شیعہ کے پیسوں کا کھا سکتے ہیں کہ نہیں  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں شیعہ بدمذہب ہے اس سے کسی بھی طرح کی مالی امداد لینا جائز نہیں (فتاوی بحر العلوم جلد دوم صفحہ 226 ) میں ہے یہ  بدعت سے چندہ مانگنا نہیں چاہے ازخود دے تو مسجد میں لگانا نہیں چاہے!  پس شیعہ کے روپیہ سے کھانا جائز نہیں البتہ ملک میں اس وقت حالات نازک ہے اس لیے سب کو اتحاد سے رہنا ہوگا لہٰذا بدمذہب خود دیتے ہیں اور منع کرنے میں اگر کوئی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو نہ لے اور اگر فتنہ کا اندیشہ ہو تو یہ سمجھ کر  لے لیں کہ مال موذی نصیب غازی  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 18 اپریل بروز پیر 2022

حیلہ شرعی کے بعد تنخواہ دی جائے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بعد سلام عرض ہے کہ مکتب مدرسہ میں زکاتہ کا پیسہ حیلا شرعیہ کروا کر مدرس کو تنخواہ دے سکتے ہیں کہ نہیں  قاری محمد سلیم اکبری ثم جالوری وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  آج کل مسلمانوں نے حیلہ کا دامن بہت مضبوطی سے تھام رکھا ہے اتنا اگر زکوۃ کے مسئلے کو صحیح سمجھ کر اور ان کے حقدار و کو دی جاتی تو ہمارے معاشرے سے غربت ختم ہو جاتی مگر افسوس صد افسوس آج کل کے لوگ اپنے مفاد کی خاطر بہانا بنا کر یہ چاہتے ہیں کہ ہماری زکوۃ ہی ہمارے گھر سے باہر نہ جائے اور زکوۃ بھی ادا ہو جائے یہ ممکن نہیں  ہر جگہ حیلہ کا استعمال کر کے حقیقی غریب کی  حق *تَلفی* ہو رہی ہے  بڑے بڑے دارالعلوم کو چلانے میں مال کثیر کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ نہیں مل پاتا اس لیے علماء نے دارالعلوم کو زکوۃ دینے کی اجازت دی ہے نہ کہ ہر کسی مکتب کے لئے افسوس صد افسوس مسلمان فالتو لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں اور اپنے ہی مکتب کو چلانے کے لئے زکوۃ کا سہارا لیتے ہیں یہ بلکل غلط ہے مسلمانوں اللہ ن...

شیعہ کا پکایا ہوا گوشت

تصویر
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علماء کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ ہمارے یہاں ایک آدمی ہے جوکے  خوجہ یعنی شیعہ ہے  وہ آدمی اہل ا لسنت والجماعت کے عوام کو افطار کے وقت مسجدوں میں گوشت پکا کر کھیلا تا ہے  اور عوام کھا تی ہے تو کیا کھا سکتے ہیں کی نہی جواب عطا کریں مہربانی ہوگی  بشیر احمد اکبری سمی پٹن گجرات وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  ذبح کرنے والا سنی صحیح العقیدہ ہو  جائز ہے اللہ تعالٰی فرماتا ہے  فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ بِاٰیٰتِهٖ مُؤْمِنِیْنَ(۱۱۸)وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ قَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْكُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْهِؕ-  } (سورتہ الانعام )                  ’’کھاؤ اوس میں  سے جس پر  اﷲ (عزوجل)کا نام لیا گیا اگر تم اوس کی آیتوں  پر ایمان رکھتے ہو اور تمہیں  کیا ہوا کہ اوس می...

عصر کے بعد سجدہ تلاوت

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ نماز عصر کے بعد سجدہ تلاوت کر سکتے ہیں؟ سائل تاج محمد اکبری  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  نماز عصر کے بعد سجدہ تلاوت کرنے میں کوئی حَرَج نہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ تاخیر کرے مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں ان اوقات میں آیت سجدہ پڑھی تو بہتر یہ ہے کہ سجدہ میں تاخیر کرے یہاں تک کہ وقت کراہت جاتا رہے اگر وقت مکروہ ہی میں کر لیا تو بھی جائز ہے اور اگر وقت غیر مکروہ میں پڑھی تھی  (اور اب ) وقت مکروہ میں سجدہ کرنا مکروہ تحریمی ہے  (بہار شریعت حصہ سوم ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 17 اپریل 2022 بروز اتوار

تراویح کچھ رہ گئی؟

تصویر
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ  معزز علماء کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال ہے   تراویح کی نماز امام صاحب پڑھا رہے ہیں بعد میں ایک شخص اے تراویح کی نماز دس  رکعت پڑھ چکے تھے جو بعد میں آئے تو عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد تراویح کی نماز میں شامل ہوئے جو  پیچھے دس رکعت نہیں پڑھ پائے تراویح کی نماز اور بیس رکعت جب امام صاحب پڑھا دیے تو جو  بعد میں آئے جو دس رکعت ہیں جماعت کے ساتھ نماز تراویح پڑھی اور دس رکعت باقی رہا اور وتر کی نماز الگ سے پڑھ کر کے چلے گئے اور دس رکعت چھوڑ دے اس کے لیے کیا حکم ہے  فقیر محمد شمس تبریز  کٹیہار  بہار وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں اس نے دس رکعت تراویح کو ترک کر کے برا کیا حالانکہ حکم یہ تھا کہ جب دس رکعت پڑھنے کے بعد جماعت میں شامل ہوا تھا تو بعد میں دس رکعت تنہا پڑھنا چاہے!  مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے اگر کچھ رکعتیں اس کی باقی رہ گئی کہ امام وتر کو کھڑا ہو گیا تو امام کے ساتھ وتر پ...

زکوۃ سے ایصال ثواب کرنا کیسا

تصویر
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسلہ زیل کے بارے میں کہ کیا زکوۃ کے پیسے سے کسی کو کوئی چیز خرید کر کیسی کے نام ایصال ثواب کر سکتے ہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں سائل شمس الحق وانکانیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  زکوۃ تو ان کے مستحق کو ہی دینا لازم ہے  ارشادِ باری تعالیٰ ہے: إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِّنَ اللّهِ وَاللّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ. بیشک صدقات (زکوٰۃ) محض غریبوں اور محتاجوں اور ان کی وصولی پر مقرر کئے گئے کارکنوں اور ایسے لوگوں کے لئے ہیں جن کے دلوں میں اسلام کی الفت پیدا کرنا مقصود ہو اور (مزید یہ کہ) انسانی گردنوں کو (غلامی کی زندگی سے) آزاد کرانے میں اور قرض داروں کے بوجھ اتارنے میں اور اللہ کی راہ میں اور مسافروں پر (زکوٰۃ کا خرچ کیا جانا حق ہے)۔ یہ (سب) اللہ کی طرف سے فرض کیا گیا ہے، او...

قے ہونے سے روزہ توڑا تو

تصویر
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع اس بارے میں زید نے روزہ رکھا اور دن میں الٹی ہوئی بلا ارادہ اب اسکو کسی نے ایسا بتا دیا تیرا روزہ ٹوٹ گیا انکے کہنے پر اُسنے روزہ توڑ دیا جہالت کی وجہ سے کھانا پینا بھی شروع کر دیا اب دریافت یہ کرنا ہے زید نے جو لا علمی کی وجہ سے روزہ توڑا تو اس پر صرف قضاء ہے یا کفارہ بھی ہوگا سائل ولی محمد اکبری آسپو ر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں اس کو کسی نے غلط مسئلہ بتیا اور اس نے اس پر اعتماد کرتے ہوئے روزہ توڑ دیا تو توبہ کرے اور اس روزہ کی قضا لازم  مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں  اگر کسی مفتی نے فتوی دے دیا تھا کہ روزہ جاتا رہا اور وہ مفتی ایسا ہو کہ اہل شہر کا اس پر اعتماد ہو اس کے فتوی دینے پر اس نے قصداً کھا لیا تو اب کفارہ نہیں اگرچہ مفتی نے غلط فتوی دیا  (بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ 991 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 15 اپ...

تراویح میں ختم قرآن سنت کفایہ ہے

تصویر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  علماء کرام مفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال ہیں  تراویح کی نماز میں ایک ختم قرآن پڑھنا ضروری ہے   جس کو ختم کرتے ہیں   عوام میں نے سنا ہے کہ ایک ختم پڑھنا سننا سنت مؤکدہ ہے اگر سنت موکدہ ہے تو  اکثر مسجدوں میں  جو علماء سورہ تراویح پڑھاتے  ہیں تو اس کیلئے کیا حکم ہے  کیا وہ گنہگار ہوئےصحیح کیا ہے ہمارے معزز علماء سے گزارش ہے کہ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں کہاں تک یہ سوال صحیح ہے یا غلط ہے جو  لوگ سورۃ تراویح   پڑھتے ہیں اس کے لئے کیا حکم ہیں    قرآن و حدیث کی روشنی میں  محمد شفاعت رضا رضا سیوان بہار وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  تراویح میں ختم قرآن سنت کفایہ ہے  ایک جماعت نے ختم قرآن سنا تو باقی بری الذمہ ہو گئے جیسا کہ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ختم قرآن تراویح میں سنت کفایہ ہے بعض علماء نے قوم میں سستی و کاہلی پیدا ہو جانے کی وجہ سے ختم قرآ...