بھول سے قعدہ اولی میں سلام پھیر دیا؟

السلام علیکم
ایک سوال ہے کہ اگر امام نے مغرب کی نماز میں بھول کر دوسری رکعت پر دونوں طرف سلام پھیر دیا سلام پھیرتے یاد آگیا کہ دو ہوئی ہے تو کیا بنا کر سکتا ہے یا نماز ٹوٹ گئی
احمد علی صدیقی
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 

صورت مسئولہ میں سجدہ سہو واجب ہے ، 

امام یا منفرد اگر بھول کر قعدہ اولی میں سلام پھیر دیا اور ابھی حرمت نماز میں ہے یعنی ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے تو فوراً کھڑا ہوجائے اور نماز کو پوری کرے اور اخیر میں سجدہ سہو کر لے نماز ہوجائے گی) اور اگر نماز کے منافی کوئی کام کیا تو نماز کا اعادہ کرے اسی طرح سجدہ سہو واجب تھا کرنا بھول گیا تو نماز کا اعادہ کرے_

(مسائل شرعیہ )
(بحوالہ: بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم سجدہ سہو کا بیان)
واللہ اعلم و رسولہ 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
واللہ اعلم و رسولہ 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
تاریخ 30 اپریل بروز ہفتہ 2022

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598