چار رکعت والی نماز میں قعدہ اولی بھول گیا تو؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال اگر چار رکعت والی نماز میں قعدہ اولی کرنا بھول گیا اور سیدھا کھڑا ہو گیا تب یاد آیا تو اب اسکے لئے کیا حکم ہے 
سائل  محمد فاروق  سوانہ جالور راجستھان
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
فرض میں  قعدۂ اولیٰ بھول گیا توجب تک سیدھا کھڑا نہ ہوا، لوٹ آئے اور سجدۂ سہو نہیں  اور اگر سیدھا کھڑا ہو گیا تو نہ لوٹے اور آخر میں  سجدۂ سہو کرے اور اگر سیدھا کھڑا ہو کر لوٹا تو سجدۂ سہو کرے اور صحیح مذہب میں  نماز ہوجائے گی مگر گنہگار ہوا لہٰذا حکم ہے کہ اگر لوٹے تو فوراً کھڑا ہوجائے (بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 717 )
واللہ اعلم و رسولہ 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
تاریخ 25 اپریل بروز پیر 2022

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598