قعدہ اخیرہ میں کھڑا ہو گیا تو؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ زید نے چار رکعت نماز پڑھ رہا تھا اور قعدہ اخیرہ کے بعد بھول سے کھڑا ہو گیا تو کیا حکم ہوگا
سائل عبداللہ آدم
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
صورت مسئولہ میں قعدہ اخیرہ کے بعد گمان ہوا ہے کہ یہ قعدہ اولی تھا کھڑا ہو گیا اور قبل سجدہ کے یاد آگیا تو اب عود کر کے بیٹھنا چاہے اور معاان سجدہ سہو میں چلا جائے دو بارہ تشہد نہ پڑھے (تلخیص رضویہ جلد دوم صفحہ 39 ) واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 27 اپریل بروز بدھ 2022
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں