ایک ہی مسجد میں دو مرتبہ جمعہ پڑھنا؟
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے یہ بات تو واضح ہے کہ جمعہ کی جماعت دوبارہ نہیں ہو سکتے لیکن اگر زیادہ بھیڑ کی وجہ سے کچھ لوگ جمعہ ادا نہیں کر پائے تو کیا وہ لوگ اسی مسجد میں نئے امام کے ساتھ دوبارہ جمعہ پڑھ سکتے ہیں'مولانا شوکت علی اکبری جیسول بالترہ
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
صورت مسئولہ میں واقعی ایسا ہی ہے کہ دوسری جگہ جمعہ پڑھنے کے لئے نہیں ہے اور کافی لوگ جمعہ کی نماز نہیں پڑھ پاتے تو ایسی صورت میں دوسرے امام کی اقتداء میں نماز پڑھے کہ فقہاء کا قاعدہ ہے کہ مجبوریاں ممنوع کو مباح کر دیتی ہے (جلی النص فی امکان الرخص صفحہ 202 ) خلاصہ آج کے حالات زمانہ سے سب واقف ہیں کہ مسلمان روڑ پر جمعہ پڑتے ہیں اور اسلام دشمن عناصر فتنہ فساد کرتے ہیں لہٰذا فی زمانہ روڑ پر جمعہ کی نماز نہ پڑھے بلکہ اسی مسجد میں جمعہ ادا کرے جو لوگ باقی ہے وہ واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 30 اپریل بروز ہفتہ 2022
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں