اشاعتیں

فروری, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کھیت میں کھڑی فصلوں کی بیع

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسلہ میں کہ ایک کسان آدمی اپنے کھیت کی فصل نکلنے سے پہلے منڈی میں جاکے ۷۰۰ روپیہ ایک من کے بھاؤ سے نکی کرتا ہے ۱۵ دن بعد اسکی فصل تیار ہوتی ہے اب منڈی میں بھاؤ ۵۰۰ روپیہ ایک من کا ہوگیا اب کسان نے چونکہ پہلے سے ۷۰۰ روپیہ ایک من کا نکی کیا تھا اور یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ اگر بھاؤ ۷۰۰ سے بڑھکر ۱۰۰۰ تک ہوگیا تب بھی میں ۷۰۰  کے بھاؤ سے اپنی فصل تم کو دونگا  _اس طرح کا سودا کرنا شریعت کی رو سے جائز یا نہیں جواب عنایت فرمائیں _ سائل محمد صدام حسین صدیقی بارمیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  یہ صورت مسئولہ میں ابھی فصل کھیت میں کھڑی ہے اور اس طرح مقدار کا تعین ہونا ضروری ہے جو کہ صورت مسئولہ میں نہیں بتنی ہے  مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں نئے گندم میں سلم کیا اور ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے ہیں تو یہ ناجائز ہے  (بہار شریعت حصہ یازدہم صفحہ 799 )  حضرت فقہ ملت مفتی جلال الدین رحمت اللہ علی...

وضو میں وسوسہ آئے تو ۔؟

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کی ایک امام صاحب وہ جب نماز کے لیے وضو کرتے ہیں تو وضو کے بعد انکو شک محسوس ہوتا ہے کی ہوا خارج ہو گئی وہ دوبارہ وضو کرتے ہیں پھر جب دوبارہ مصلّی پر کھڑا ہوتا ہے تو پھر شک ہوتا ہے کی ہوا خارج ہو گئی لیکن یقین نہیں ہوتا صرف شک ہوتا ہے اب وہ امامت چھوڑ دے یا امامت کرائے  اسکا جواب عنایت فرمائیں اور ساتھ میں وسوسہ سے چھٹکارا پانے کے لیے کوئی وظیفہ بھی عنایت فرمائیں غلام یاسین اکبری بیکانیر راجستھان انڈیا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں شک کبھی یقین کو زائل کرنے والا نہیں ہے  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو  (دوران نماز ) اپنے پیٹ میں خلش معلوم ہو پھر اس کو شک ہو کہ (پیٹ سے ) کچھ نکلا یا نہیں یعنی ہوا خارج ہوئی یا نہیں تو مسجد سے نہ نکلے جب تک کہ آواز نہ سنے یا بو نہ سونگھے  ( صحیح بخاری 1 صفحہ 25 ) مفتی امجد عل...

طلاق کے کاغذات پر دستخط؟

سوال نمبر  (1) *السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ اگر کسی کو پتہ نہ ہو کے طلاق کے پیپر ہیں اور ان کے بھائی ان سے سگنیچر کروا دیں آیا کہ طلاق واقع ہو گئے یا نہیں رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی رضا سوال نمبر (2 )*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص طلاق کے پیپروں پر سگنیچر کر دے اور ان کو پتہ بھی ہو کے طلاق کے پیپر ہیں بعد میں جھوٹ بول کر کہے کہ مینے دل سے طلاق نہیں دی تو کیا طلاق واقع ہو گئی یا نہیں رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی رضا  سوال نمبر (3 )*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص طلاق کے پیپروں پر سگنیچر کر دے اور بعد میں کسی مفتی صاحب کو جھوٹ بول کر کہے کہ مجھے پتہ نہیں تھا کہ طلاق کے پیپر ہیں اور مینے سگنیچر کر دیا اور مفتی صاحب نے فتویٰ دیا کہ طلاق واقع نہیں ہوئی آیا کہ وہ اب ان کی بیوی ان کے ساتھ ہے پوچھنا یے تہا کے جس مفتی صاحب نے فتویٰ دیا ان پر ...

قاضی کی تفریق کے بغیر نکاح

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ ایک کرسچن عورت نے اسلام قبول کر لیا حالانکہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے کیا ان کا پہلا نکاح باطل ہو جائے گا یا باقی رہے گا نیز ان کی عدت  وغیرہ ہوگی یا نہیں اگر کوئی مولانا نکاح پڑھا دے نکاح کا کیا حکم ہوگا نکاح ہو جائے گا یا نہیں اگر نہیں ہوگا تو جس مولانا نے نکاح پڑھایا ان کے نکاح پر کوئی اثر تو نہیں پڑھے گا رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی جمن رضا  میرپور خاص سندھ پاکستان* وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ کتابی کی عورت مسلمان ہو گئی تو اب حکم یہ ہے کہ مرد پر اسلام پیش کیا جائے اگر  (وہ )اسلام قبول نہ کیا تو تفریق کر دی جائے  (تفریق کی صورت ) جب ہے کہ دارالاسلام میں اسلام قبول کیا ہو اور اگر دارالحرب میں مسلمان ہو تو عورت تین گزرنے پر نکاح سے خارج ہو گئی اور حیض نہ آتا ہو تو تین مہینے گزرنے پر کم عمر ہونے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہو یا بڑھیا ہو گئی کہ حیض بند ہ...

حائض کو تلاوت قرآن کرنا حرام ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں جس عورت کو حیض آجائے اس کے بعد بھی کیا وہ تلاوت قرآن مجید کر سکتی ہے اور معلمہ بچوں کو پڑھا سکتی ہے جواب عنایت فرمائیں سائل عبداللہ حیدر  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق   حَیض و نِفاس والی عورت کو قرآنِ مجید پڑھنا دیکھ کر، یا زبانی اور اس کا چھونا اگرچہ اس کی جلد یا چولی یا حاشیہ کو ہاتھ یا انگلی کی نوک یا بدن کا کوئی حصہ لگے یہ سب حرام ہیں۔ مسئلہ کاغذ کے پرچے پر کوئی سورہ یا آیت لکھی ہواس کا بھی چھونا حرام ہے۔  مسئلہ  جزدان میں قرآنِ مجید ہو تو اُس جزدان کے چھونے میں حَرَج نہیں۔  مسئلہ : اس حالت میں کُرتے کے دامن یا دوپٹے کے آنچل سے یا کسی ایسے کپڑے سے جس کو پہنے، اوڑھے ہوئے ہے قرآنِ مجید چُھونا حرام ہے غرض اس حالت میں قرآنِ مجید و کتب ِدینیہ پڑھنے اور چھونے کے متعلق وہی سب اَحْکام ہیں جو اس شخص کے بارے میں ہیں جس پر نہانا فرض ہے  مسئلہ  معلمہ کو حَیض یا نِفاس ہوا تو ایک ایک کلمہ سانس توڑ توڑ کر پڑھائے اور ہجے کرانے میں کوئی حَرَج نہیں...

مسجد کو عیدگاہ میں منتقل

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سوال ایک گاؤں میں بہت ہی بھیانک سیلاب آیا۔۔۔ بہت نقصان ہوا۔۔  اب وہاں سے تقریباً ایک کلومیٹر دور دوسرا گاؤں بسایا سارے لوگ وہاں منتقل ہو گئے۔۔ سیلاب زدہ گاؤں میں مسجد تھی، کچھ دن وہاں اذان اور نماز وغیرہ لوگ پڑھتے تھے پھر جہاں نیا گاؤں تھا وہاں نئی مسجد تعمیر کی گئی اور اب وہاں نماز ہونے لگی۔ پرانی مسجد (ایک کلومیٹر دور) کو بطور عیدگاہ استعمال کرنے لگے۔۔ سوال یہ کہ کیا مسجد کو عید گاہ میں منتقل کرنا درست ہے؟؟ کیا اس مسجد کو ویران کرنے کا حکم لگے گا؟؟  کیا ایک صاحب اس مسجد کو آباد کرنے کی نیت وہاں تنہا نماز پنجگانہ پڑھ سکتا ہے جبکہ اس صورت میں جماعت چھوٹ جائے گی۔۔ سمیر بھائی موربی وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں جس جگہ ایک بار مسجد بن گئی قیامت تک وہ مسجد ہی رہے گی  سوال میں مذکور صورت کے مطابق پرانی مسجد کو باقی رکھتے ہوئے آبادی میں مسجد بنانے کی اجازت ہے مگر پرانی مسجد کی حرمت و تقدس کی حفاظت کے لیے اس کی چار دیواری کر دی جائ...

مسجد کو عیدگاہ میں منتقل؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سوال ایک گاؤں میں بہت ہی بھیانک سیلاب آیا۔۔۔ بہت نقصان ہوا۔۔ اب وہاں سے تقریباً ایک کلومیٹر دور دوسرا گاؤں بسایا سارے لوگ وہاں منتقل ہو گئے۔۔ سیلاب زدہ گاؤں میں مسجد تھی، کچھ دن وہاں اذان اور نماز وغیرہ لوگ پڑھتے تھے پھر جہاں نیا گاؤں تھا وہاں نئی مسجد تعمیر کی گئی اور اب وہاں نماز ہونے لگی۔ پرانی مسجد (ایک کلومیٹر دور) کو بطور عیدگاہ استعمال کرنے لگے۔۔ سوال یہ کہ کیا مسجد کو عید گاہ میں منتقل کرنا درست ہے؟؟ کیا اس مسجد کو ویران کرنے کا حکم لگے گا؟؟ کیا ایک صاحب اس مسجد کو آباد کرنے کی نیت وہاں تنہا نماز پنجگانہ پڑھ سکتا ہے جبکہ اس صورت میں جماعت چھوٹ جائے گی۔۔ سمیر بھائی موربی وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں جس جگہ ایک بار مسجد بن گئی قیامت تک وہ مسجد ہی رہے گی سوال میں مذکور صورت کے مطابق پرانی مسجد کو باقی رکھتے ہوئے آبادی میں مسجد بنانے کی اجازت ہے مگر پرانی مسجد کی حرمت و تقدس کی حفاظت کے لیے اس کی چار دیواری کر دی جائے یا کسی چیز سے گ...

ٹیوب ویل میں بکری کا بچہ گر گیا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں ہمارے ایک ٹیوب ویل کے اندر بکری کا بچہ گر گیا ہے  اور کافی دنوں کے بعد معلوم ہوا کہ پانی میں بدبو آرہی ہے اور وہ سڈ گل گیا ہے اب اس کا باہر نکالنا ممکن نہیں ہے تو اس صورت میں پانی پاک کیسے ہوگا جواب عنایت فرمائیں برائے مہربانی جلدی سے جواب عطا فرمائیں  سائل عثمان قادری باڑمیر راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ مردار کو پہلے باہر نکالا جائے پھر کل پانی نکالا جائے حدیث میں ہے جب حبشی زمزم کے کوئیں میں مرا تھا تو حضرت عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے سارے پانی کو نکالنے کا فتوی دیا تھا اور اس میں جانور پھول گیا یا پھٹ گیا تو اس سے سارا پانی نکالا جائےگا وہ جانور چھوٹا ہو یا بڑا کیونکہ نجس تری پانی کے تمام اجزاء میں پھیل گئی (ہدایہ صفحہ 271 ) اور اگر کنواں چشمے کی طرح ہے کہ اس سے سارا پانی نکالنا ممکن نہ ہو  (جیسا کہ ٹیوب ویل ) تو اسی مقد...

کافر کی شیرنی پر فاتحہ

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ بعد سلام عرض ہے کہ  کسی غیر مسلم کى طرف سے دیا گیا جانور جو اس نے خیرات کرکے کھلانے کے لیے دیا ہے کیا ایسا جانور کسی بزرگ کی نیاز میں شامل کر سکتے ہیں  قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں  سائل میر محمد صدیقی  باڑمیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  غیر مسلم کا خیرات، صدقہ ، نیاز وغیرہ کوئی عمل قبول نہیں نہ ہرگز اس پر ثواب ممکن اللہ تعالٰی فرماتا ہے،  وَقَدِمۡنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوۡا مِنۡ عَمَلٍ فَجَعَلۡنٰهُ هَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ۞ ترجمہ: انہوں نے (اپنے زعم میں) جس قدر (نیک) کام کئے تھے ہم ان کی طرف قصد کریں گے اور ان کو فضا میں بکھرے ہوئے (غبار کے) باریک ذرے بنادیں گے ( سورت نمبر 25 آیت نمبر 23 )  فتاوی تربیت افتاء جلد اول صفحہ 387 ) میں ہے اس کے کھانے پر فاتحہ دینا اس کے ثواب پہنچنے کا اعتقاد کرنا ہے اور یہ قرآن مجید کے خلاف ہے جو شخص ایسا کرے اس پر توبہ فرض ہے بلکہ تجدید ایمان و نکاح بھی چاہئے  ایسا ہی فتاوی فیض...

سنتوں میں صورت ملانا واجب ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ حضرت سوال یہ ہے کہ سنت موقد و غیر موئکدہ  کیا دونوں میں چاروں رکعتوں میں قرأۃ ضروری ہے اگر نہیں پڑھا ہے اب اس کے لے کیا  حکم ہوگا اور دنوں میں فرق واضح کردیں بڑی مہربانی ہوگی ارجنٹ ہے وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب سنت موکدہ یا غیر موئکدہ یا نفل یا وتر ان سب میں ہر رکعت میں سورت ملانا واجب ہے بھول سے ترک ہوا تو سجدہ سہو واجب سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز مکروہ تحریمی (بہار شریعت باب الصلاۃ ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری

مشت زنی خود لزتی ؟

الحمدللہ رب العالمین والصلوتہ والسلام علی سید المرسلین اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ ۞ ترجمہ *ہم کو سیدھے راستے پر چلا* 🌷 آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے اس سے کہیں فوائد بھی ہے تو کہیں نقصانات بھی فرق اتنا ہے اس کا استعمال درست کیا جائے تو مفید ہے اور اگر اس کا استعمال غلط کیا گیا تو زندگی اور آخرت دونوں برباد ہو جائے گی آج کل نوجوان نسل ہر ٹوفیق پر نیٹ کا استعمال کرتے ہیں اور اس کی جانکاری حاصل کرتے ہیں مگر کبھی کبھی یہ جانکاری آدمی کو تباہ و برباد کر دیتی ہے ایسی ہی ایک دوست نے مجھے ایک pdf بھیجی جس میں sex کے متعلق نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے کچھ باتیں لکھی گئی تھی جس کو پڑھ کر نوجوان نسل اپنی جوانی کو برباد کر دیگی اسلام مذہب پاک و صاف مذہب ہے اور ہر چیز کا بیان موجود ہے زندگی کے کوئی بھی پہلو پر اسلام میں جانکاری موجود ہے اس کتاب میں مشت زنی کرنے کو جائز کہا تھا اور اس میں کچھ نقصان نہیں ہوتے ایسی بے ہودا باتیں لکھی گئی تھی اس لیے ہم اس رسالے کے ذریعے نوجوان نسل کو sex کے متعلق کچھ باتیں لکھتے ہیں جس سے آپ کو ...

دیہات میں جمعہ ظہر احتیاطی

گاؤں میں حاکم نہ ہو اس میں جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں? کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں جس گاؤں میں حاکم نہ ہو اس میں جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں سائل عبداللہ آدم پاکستان الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق گاؤں میں جہاں جمعہ کی تمام شرائط نہیں پائی جاتی وہاں جمعہ پڑھنا جائز نہیں جیسا کہ مفتی اعظم ہند فرماتے ہیں گاؤں میں جمعہ ناجائز ہے (لیکن ) جہاں (پہلے سے ) ہوتا ہو وہاں روکا نہ جانے کہ فتنہ ہے نیز یہ کہ وہ اتنے سے بھی جائیں گے انھیں آہستہ آہستہ اس کی تلقین کی جاے کہ وہ ظہر بھی پڑھ لیں اعلی حضرت قدس سرہ فرماتے ہیں جہاں عوام پڑھتے آئے ہیں وہاں انھیں اس سے روکنے میں فتنہ کا اندیشہ ہو تو نہ روکا جاے صرف ظہر کے فرض پڑھنے کی تاکید کی جاے اور ایسے لوگ سمجھدار ہو کہ وہ مذہب کا حکم سمجھ کر گردن رکھ دیں اور کسی قسم کا فتنہ نہ ہو تو وہاں انھیں اقامت جمعہ سے روکا جائے جہاں فرض نہیں وہاں پڑھنا خلاف مذہب ہے جو فرض نہیں اسے فرض سمجھنا خلاف مذہب ہے اور جو فرض ہے ظہر اس کا ترک اور جہاں ظہر فرض ہے وہاں ج...

ظہر احتیاطی جمعہ

گاؤں میں حاکم نہ ہو اس میں جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں? کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں جس گاؤں میں حاکم نہ ہو اس میں جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں سائل عبداللہ آدم پاکستان الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق گاؤں میں جہاں جمعہ کی تمام شرائط نہیں پائی جاتی وہاں جمعہ پڑھنا جائز نہیں جیسا کہ مفتی اعظم ہند فرماتے ہیں گاؤں میں جمعہ ناجائز ہے (لیکن ) جہاں (پہلے سے ) ہوتا ہو وہاں روکا نہ جانے کہ فتنہ ہے نیز یہ کہ وہ اتنے سے بھی جائیں گے انھیں آہستہ آہستہ اس کی تلقین کی جاے کہ وہ ظہر بھی پڑھ لیں اعلی حضرت قدس سرہ فرماتے ہیں جہاں عوام پڑھتے آئے ہیں وہاں انھیں اس سے روکنے میں فتنہ کا اندیشہ ہو تو نہ روکا جاے صرف ظہر کے فرض پڑھنے کی تاکید کی جاے اور ایسے لوگ سمجھدار ہو کہ وہ مذہب کا حکم سمجھ کر گردن رکھ دیں اور کسی قسم کا فتنہ نہ ہو تو وہاں انھیں اقامت جمعہ سے روکا جائے جہاں فرض نہیں وہاں پڑھنا خلاف مذہب ہے جو فرض نہیں اسے فرض سمجھنا خلاف مذہب ہے اور جو فرض ہے ظہر اس کا ترک اور جہاں ظہر فرض ہے وہاں ج...

خطبہ جمعہ باہر کے ایسپکر سے

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ جمعے کا خطبہ بڑے اسپیکر 🔊 یعنی مسجد کے اوپر والے اسپیکر پر پڑھ سکتے ہیں رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی عبداللہ* وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں خطبہ جمعہ پڑھنے کا حکم حاضرین کے سامنے ہے جو کہ مسجد کے اندر والے ایسپکر سے پڑھ سکتا ہے اور خطبہ کا سننا اور چپ رہنا  حاضرین پر فرض ہے جیسا کہ مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں جب خطبہ پڑھے تو حاضرین پر سننا اور چپ رہنا فرض ہے  (بہارشریعت حصہ چارہم صفحہ 774 )  لہٰذا خطبہ باہر کے ایسپکر سے دینا لوگوں کو حرج میں مبتلا کرنا ہوگا جس پر جمعہ فرض نہ ہو ان تک آواز پہنچانے کا کیا مطلب لہٰذا آسانی پیدا کرے اور لوگوں کو تکلیف نہ دے خطبہ کی آواز صرف مسجد کے اندر تک محدود ہو  واللہ اعلم و رسولہ  فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

بلند آواز سے قرآن پڑھنا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ  مفتی صاحب کی بارگاہ میں *سوال عرض ہےکہ شبینہ پڑھنا کیسا؟*  یعنی کچھ حفاظ کرام مل کے مثال کے طور پر 5 یا 6 حافظ مل کے ایک رات میں مکمل قرآن پاک پڑھتے ہیں تو اس بارے میں رہنمائی عطا فرما دیں *ایک رات میں مکمل قرآن پاک پڑھنا کیسا؟*  *اور وہ بھی لاؤڈسپیکر پہ* حضور جب یہ شبینا یعنی قرآن پاک رات کو پڑھا جاتا ہےسپیکر پہ تو جس گھر میں پڑھا جا رہا ہو اس کے آس پاس دور دراز تک اس کی آواز جاتی ہے قرآن پاک کی تو کرم فرما کے اس بارے میں رہنمائی عطا فرما دیں *اس طرح شبینہ مسجد میں یا گھر میں رات کو لاؤڈ سپیکر میں   قرآن پاک اس طرح پڑھنا کیسا* کرم حضور اس کے بارے میں *کثیر حوالہ جات کے ساتھ* رہنمائی عطا فرما دیں تحریری طور پر  اللہ عزوجل آپ کے علم و عمل میں مزید خیر و برکت عطا فرمائے *جزاک اللہ خیرا* *خیرخواہِ اہلسنت* وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ تین چار حافظ مل کر ایک رات میں قرآن مجید پڑھتے ہیں اور بلند آواز پڑھتے جس سے ایک دوسرے کی آوا...

نماز ایک آیت چھوڑ کر دوسری

سوال کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ دورانِ نماز قراءت میں سورۃ العصرشروع کی اور جب﴿الاالذین آمنوا وعملوا الصلحت﴾پر پہنچا،توسورۃ التین کا یہ حصہ ﴿فلھم اجرغیر ممنون﴾تلاوت کردیا،تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟اور سجدۂسہولازم ہو گا یا نہیں؟ سائل:عدیل احمد(گلیال کھوڑاں،پنڈی گھیب) بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ صورت مسئولہ میں نماز درست ہوجائے گی، کیونکہ ایک آیت یا اس کے کسی حصے کو چھوڑ کر دوسری آیت یا دوسری آیت کے کسی حصے کو شروع کر دینے سے نماز فاسد ہو نے یا نہ ہونے کی تین صورتیں ہیں: (۱)پہلی آیت پر وقف کیا، پھر دوسری آیت پڑھی،اس صورت میں نماز ہو جائے گی، چاہے ملا کر پڑھنے سے معنیٰ فاسد ہوں یا نہ ہوں۔ (۲) اگر دونوں آیتوں میں وصل کیایعنی بغیر وقف کے ملا کرپڑھا اور معنیٰ فاسد نہ ہوئے، تو نماز ہو جائے گی۔ (۳) اگر وصل کیا اورمعنیٰ فاسد ہو گئے، تو نماز فاسد ہو جائے گی۔ لہذاپوچھی گئی صورت میں﴿الا الذین آمنوا وعملوا الصلحت...

عورت سے مصافحہ کرنا

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا مرد عورت سے مصافحہ کر سکتے ہیں جواب عنایت فرمائیں  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مرد    جوان  عورت غیر محرم سے مصافحہ نہیں کر سکتا بلکہ اس کی طرف دیکھنا بھی منع ہے البتہ بوڑھی عورت جس کی خواہش نہیں کی جاتی اس کے ساتھ مصافحہ کرنے میں حرج نہیں  تنویر الابصار جلد دوم صفحہ 132 میں ہے جو ان عورت کو چہرہ کھولنے سے منع کیا جائے گا اگرچہ چہرہ ستر نہیں  (لیکن ) اس کے ساتھ فجور کے خوف سے مطلب یہ ہے کہ عورت کو چہرہ کھولنے سے روکا جائے گا اس خوف سے کہ مرد اس کے چہرے کو دیکھیں گے تو فتنہ واقع ہوگا کیونکہ چہرہ کھولنے کی وجہ سے شہوت کے ساتھ اس کی طرف نظر واقع ہوگی  مرد کو عورت کے چہرہ اور ہتھیلی کو چھونے سے روکا جاتا ہے اگرچہ شہوت سے امن ہو اور یہ جوان عورت کے بارے میں ہے رہی بوڑھی عورت جس کی خواہش نہیں کی جاتی  (یعنی اتنی بوڑھی عورت جس کے چہرہ کی جلد لٹکتی ہو دیکھنے میں بلکل خوبصورت نہ لگتی ہو ) تو اس کے ساتھ مصافحہ کرنے میں اور اس کے ...

غیر نبی پر علیہ سلام لکھنا

🔮 *غیرِ نبی کے نام کے ساتھ "علیہ السلام" پڑھنا یا لکھنا* 🔮 _غیرِ نبی کے نام کے ساتھ "علیہ السلام" پڑھنا یا لکھنا کیسا ہے_ ؟ _بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ_ *اَلْجَوَابُ* _بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ_ 💡 *علیہ السلام کا لفظ صرف انبیاءو ملائکہ علیھم الصلوۃ والسلام کے ساتھ خاص ہے* ، _ان کےعلاوہ کسی اور کے ساتھ_ *مستقل طورپر”علیہ السلام“ پڑھنا یا لکھنا جائز نہیں ہے* ، 🎈 _ہاں نبی علیہ الصلوۃ والسلام_ *کی تبع میں* _پڑھ یالکھ سکتے ہیں_ ، *مثلایوں کہنا* : _حضرت فاطمہ علی نبیناوعلیہا السلام_ _(ہمارے نبی پراوران پرسلام ہو)_ *کہ یہاں حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہاکے لیے سلام والالفظ، حضورعلیہ الصلوۃوالسلام کی تبع میں ذکرکیاگیاہے* _،یہ جائز ہے_ ۔ _فتوی نمبر:WAT-65 تاریخ اجراء:07صفر المظفر1443ھ/15ستمبر2021ء_ دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) *وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم*

عورت کی آواز بھی عورت ہے

محمد توفیق ابن اسمعیل          کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلہ میں کے اعلی حضرت فرماتے ہے عورت نعت نہیں پڑھ سکتی ہے کیوں کے عورت کی آواز بھی عورت ہے تو یے حجاب کے متعلق عورت بولتی ہے اس کا بولنا کیسا                           جزاک اللہ خیرا  *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*  سرکار اعلی حضرت قدس سرہ رقمطراز ہیں کہ عورت کی آواز بھی عورت ہے عورت کی خوش الحانی کہ اجنبی سے محل فتنہ ہے ناجائز ہے  (فتاوی رضویہ جلد 22 صفحہ 240 ) دوسری جگہ فرماتے ہیں عورت کا خوش الحانی سے بآواز پڑھنا نامحرم کو اس کے نغمہ کی آواز جائے حرام ہے  (یہاں تک کہ عورت بلند آواز سے تلبیہ نہ پڑھے اس لیے کہ اس کی آواز قابل ستر ہے (فتاوٰی رضویہ جلد 22 صفحہ 241 ) حضرت علامہ شیخ التفسیر غلام رسول سعیدی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں، ،ہمارے زمانہ میں خواتین کا مردوں کے ساتھ عام اور آزادانہ میل جول ہے ‘ یونیورسٹی میں مخلوط تعلیم کا رواج ہے اور شرعی حدود وقیود کے بغیر عورتی...

مسلمان کو کافر کہنا کیسا

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیافرماتے ہیں علمائےدین کہ* *کسی مسلمان کو کافر کہنا کیسا ہے؟ اگر کوئی شخص کسی مسلمان کو کافر کہے تو اس کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے جبکہ کافر کہنے والا خود مسلمان ہے۔ اور دین اسلام کو ہلکا جاننا کیسا ہے رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی عبداللہ* وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں  اگر کوئی مسلمان دوسر ے مسلمان کو کافر یا مشرک کہے تو اگر کہنے والے کا عقیدہ یہ ہے کہ وہ کافر ہے تو پھر کہنے والے پر بھی کفر لازم آتا ہے، اور  اگرکہنے والے کا یہ عقیدہ نہیں، بلکہ گالم گلوچ کے طور پر کہتاہے تو اس صورت میں کہنے والا کافر نہیں ہوگا، البتہ بغیر کسی سبب کے ایسا کہنے والا قابلِ ملامت ہے،  اس لیے کہ کسی مسلمان کی ہتک وتوہین کبائر (بڑے گناہوں) میں سے ہے، مذکورہ شخص کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرے ، اور جس کو یہ کہا ہے اس سے بھی معافی مانگ لے، اور اس قسم کے الفاظ زبان پر لانے سے اجتناب اور احتیاط کرے، اس لیے کہ کفر وایما...

مختلف مسائل

تصویر
جبرائیل اعلان کرتے ہیں  حضرت ابو ہریرہ  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُسے روایت ہے، حضور پُر نور صَلَّی  اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’جب  اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کو ند اکی جاتی ہے کہ  اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت رکھتا ہے لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو۔ حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَاماس سے محبت کرتے ہیں ۔ پھر حضرت جبریل عَلَیْہِ  السَّلَامآسمانی مخلوق میں ندا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت فرماتا ہے لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو، چنانچہ آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں ، پھر زمین والوں  میں اس کی مقبولیت رکھ دی جاتی ہے۔( بخاری، کتاب بدء الخلق، باب ذکر الملائکۃ، ۲ / ۳۸۲، الحدیث: ۳۲۰۹) شیطان کے ساتھ ہوگے تفسیر  فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَ الشَّیٰطِیْنَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِیًّاۚ(۶۸)  ترجمۂ کنز العرفان  تو تیرے رب کی قسم! ہم انہیں اور شیطانوں کو جمع کرلیں گے پھر انہیں دوزخ کے آس پاس اس حال میں حاضر کریں گے کہ گھٹنوں...