خطبہ جمعہ باہر کے ایسپکر سے

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ جمعے کا خطبہ بڑے اسپیکر 🔊 یعنی مسجد کے اوپر والے اسپیکر پر پڑھ سکتے ہیں رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی عبداللہ*
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق 
صورت مسئولہ میں خطبہ جمعہ پڑھنے کا حکم حاضرین کے سامنے ہے جو کہ مسجد کے اندر والے ایسپکر سے پڑھ سکتا ہے اور خطبہ کا سننا اور چپ رہنا  حاضرین پر فرض ہے جیسا کہ مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں جب خطبہ پڑھے تو حاضرین پر سننا اور چپ رہنا فرض ہے  (بہارشریعت حصہ چارہم صفحہ 774 )  لہٰذا خطبہ باہر کے ایسپکر سے دینا لوگوں کو حرج میں مبتلا کرنا ہوگا جس پر جمعہ فرض نہ ہو ان تک آواز پہنچانے کا کیا مطلب لہٰذا آسانی پیدا کرے اور لوگوں کو تکلیف نہ دے خطبہ کی آواز صرف مسجد کے اندر تک محدود ہو 
واللہ اعلم و رسولہ 
فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598