سنتوں میں صورت ملانا واجب ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ حضرت سوال یہ ہے کہ سنت موقد و غیر موئکدہ کیا دونوں میں چاروں رکعتوں میں قرأۃ ضروری ہے اگر نہیں پڑھا ہے اب اس کے لے کیا حکم ہوگا اور دنوں میں فرق واضح کردیں بڑی مہربانی ہوگی ارجنٹ ہے
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب سنت موکدہ یا غیر موئکدہ یا نفل یا وتر ان سب میں ہر رکعت میں سورت ملانا واجب ہے بھول سے ترک ہوا تو سجدہ سہو واجب سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز مکروہ تحریمی (بہار شریعت باب الصلاۃ )
واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں