اشاعتیں

جولائی, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مکروہ وقت میں تلاوت قرآن؟ فتوی نمبر 594

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ مکروہ وقت میں تلاوت قرآن پاک کرنا کیسا جواب عنایت فرمائیں  سائل قاری شاہد رضا کوٹھی گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  طلوعِ آفتاب سے لے کر تقریباً بیس منٹ تک، غروبِ آفتاب سے پہلے کے  بیس منٹ اور ضحوہ کبریٰ سے لے کر زوالِ آفتاب تک مکروہ وقت ہوتا ہے۔ ان اوقات میں تلاوتِقرآنِ کریم کرنا، بہتر نہیں ہے۔بہتر یہ ہے کہ ذکر و اذکار کئے جائیں۔البتہ اگر کسی نے ان اوقات میں تلاوت کرلی تو وہ گناہگار نہیں۔      بہارِ شریعت میں ہے: ”ان اوقات میں تلاوتِ قرآنِ مجید بہتر نہیں، بہتر یہ ہے کہ ذکر ودُرود شریف میں مشغول رہے (بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 455 ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 28 جولائی 2022

قبرستان کی گھاس دوائی سے مٹانا فتوی 593

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ ابھی بارش کے موسم میں قبرستان میں گھاس بہت زیادہ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے قبرستان میں تدفین کے لئے جانے میں  بہت تکلیف ہوتی ہے اور گھاس کی وجہ سے موذی جانور کا خوف رہتا ہے  تو کیا قبرستان میں دوائی چھڑک سکتے ہیں تاکہ گھاس دوبارہ نہ ہو جواب عنایت فرمائیں سائل عبدالشکور حیدرآباد پاکستان  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  قبرستان کی تر گھاس کو مٹانا مکروہ ہے امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں قبرستان سے تر گھاس کاٹنا مکروہ ہے  (فتاوی رضویہ جلد 16 صفحہ 91 )  تر گھاس جب تک سبز رہتی ہیں  خدا کی تسبیح کرتی ہیں اور اس سے میت کو انس حاصل ہوتا ہے اس لئے قبرستان سے تر گھاس کاٹنا مکروہ ہے  (فتاوی ملک العلماء صفحہ 375 )  فتاوی قاضی خان میں ہے قبرستان سے تر گھاس کاٹنا مکروہ ہے اگر خشک ہو تو کوئی حرج نہیں اس لئے کہ جب تک گھاس تر رہتی ہے خدا کی تسبیح کرتی رہتی ہے جس کی وجہ سے میت کو خوشگوار کا احساس ہوتا ہے اسی بنا پر فقہاء کرام نے فرمایا ہے کہ تر...

جہری نماز میں سری پڑھا؟ فتوی نمبر 592

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ امام نے مغرب کی نماز میں پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کا کچھ حصہ آہستہ پڑھا پھر یاد آنے پر باقی میں جہر سے پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہے سائل محمد علی سانواں  وعلیکم اسلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں امام نے جہری قرائت میں کچھ حصہ سری پڑھا پھر جہری تو سجدہ سہو واجب ہے مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں امام نے جہری نماز میں بقدر جواز نماز یعنی ایک آیت آہستہ پڑھی یا سری میں جہر سے تو سجدہ سہو واجب ہے اور ایک کلمہ آہستہ یا جہر سے پڑھا تو معاف ہے  (بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 719 )  حضرت علامہ محمدشریف الحق امجدی علیہ رحمۃ اللہ القوی فتاوی امجدیہ کے حاشیہ میں فر ماتے ہیں:”آہستہ آہستہ سورہ فاتحہ پڑھتارہا، پھر بلندآوازسےپڑھناشروع کیا،تواگرسورہ فاتحہ کااکثر حصہ پڑھ لیا تھا پھر شروع سے پڑھنا شروع کیا تو بھی سجدہ سہو واجب کہ یہ اکثرسورہ فاتحہ کی تکرارہوئی اوریہ موجب سجدہ سہوہےاگردونوں دفعہ بلا...

لقطہ کا حکم فتوی 591

السلام عليكم  حضرت ایک انسان ہے اس کے پاس بیمار دمبا بھیڑ  ہے اب وہ انسان اس بیمار دمبا کسی کی کھیت مے چھوڈ  دیتا ہے کے ے دمبا مر جاۓگا  مجھے نہیں چاہیے اب جس کا کھیت  ہے اس نے اس دمبا کو لے لیا اور اسکی دیکھ بھال کی اچھا ہو گیا اب اس کسان نے اس دمبا کو بیچ دیا اب جو رقم اس دمبا کی ملی کیا اس کھیت والے انسان کے لئے وہ  پیسہاپنے لئے خرچ کرنا  جائز  ہوگا محمّد سلطان اشرفی  گجرات بہاؤنگر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  یہ جانور لقطہ کے حکم ہوگا اور لقطہ کے بارے حکم یہ ہے کہ  ملتقط کو لقطہ کی  کوئی اُجرت نہیں  ملے گی اگرچہ کتنی ہی دور سے اُٹھا لایا ہو اور لقطہ اگر جانورہو اور اُس کے کھلانے میں   کچھ خرچ کیا ہو تو اس کامعاوضہ بھی نہیں  پائے گا ہاں  اگر قاضی کی  اجازت سے ہواوراُس نے کہدیا ہو کہ اس پر خرچ کرو جوکچھ خرچ ہوگا مالک سے وصول کرلینا تو اب مصارف لے سکتا ( اور اگر یہ فقیر ہے اور جانور کا مالک واپس لینے کا مطال...

نمازمیں نظر؟ فتوی نمبر 590

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے جامع مسجد کے امام صاحب نماز پڑھا تے وقت اوپر دیکھکر نماز پڑھاتے ہیں یعنی حالت نماز میں امام صاحب کی نگاہیں باالکل سامنے والی دیوار کے اوپر جہاں چھت ملتی ہے وہاں رہتی ہے کیا امام صاحب کا اسطرح نماز پڑھانا درست ہے یا نہیں ۔ حالت نماز میں امام صاحب کی نگاہیں کہاں رہنی چاہئے ۔زید کا کہنا ہے کہ ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ۔مفتی صاحبانِ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں شکریہ *جمیل اختر اشرفی گجرات وانکانیر انڈیا* وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  نماز میں حالت قیام میں نظر سجدہ کی جگہ ہونی چاہیے!  ادھر ادھر منھ پیھر کر دیکھنا مکروہ تحریمی ہے اور اگر منھ نہ پھیرے صرف کنکھیوں سے ادھر ادھر بلا حاجت دیکھے کراہت تنزیہی ہے  (بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 626 )   امام کی اقتداء صحیح ہے اس میں کوئی حرج نہیں لوگ امام کی اقتداء کرتے ہیں یا اس کو دیکھ رہے ہوتے ہیں امام کے بجائے اپنی عادتوں م...

عقیقہ میں نر مادہ کی تشخیص نہیں فتوی نمبر 589

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماےکرام اس مسۂلہ میں کیاعقیقہ کے لیے جانور نر ہونا چاہے یا مادہ یعنی ایک لڑکے کےلیے دو بکری ذبح کی تو کیا ہوجایگا کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں دو مادی نہی چلتی ایک نر ایک مادہ ہونا چاہے صحیح کیا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماے ازقلم میرمحمد اکبری مقام پوسٹ چھاجالا تحصیل بھینمال ضلع جالور راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق   عقیقہ میں نر مادہ کی تشخیص نہیں حضرت مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں  لڑکے کے عقیقہ میں  دو بکرے اور لڑکی میں  ایک بکری ذبح کی جائے یعنی لڑکے میں  نر جانور اور لڑکی میں  مادہ مناسب ہے۔ اور لڑکے کے عقیقہ میں  بکریاں  اور لڑکی میں  بکرا کیا جب بھی حرج نہیں ۔ اور لڑکے کے عقیقہ میں دو بکریوں کی جگہ ایک ہی بکری کسی نے کی تو یہ بھی جائز ہے  (بہار شریعت صفحہ 359 ایپس ) واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاری...

غیر عربی میں خطبہ؟ فتوی نمبر 588

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماٸے دین اس مسٸلہ میں کہ جمعہ کے دن  اردو اور عربی خطبہ دونوں منبر پر ہوتے ہیں اور جمعہ کی اذان ثانی خطیب کے سامنے ہوتی ہے۔ زید نے کہا کہ اردو بیان منبر سے ہٹ کر نیچے ہونا چاہٸے اور عربی خطبہ منبر پر اور اذان ثانی مسجد کے دروازے پر لیکن مسجد کے ممبران اور عمر جو مولانا ہیں انہونے کہا کہ خطبہ کسی بھی زبان میں دے سکتے ہیں، اردو اور عربی دونوں خطبے منبر پر ہی ہونا چاہٸےاور جمعہ کی اذان ثانی خطیب کے روبرو۔اور عمر نے کہا کہ یہی امام اعظم کا مسلک ہے اور یہی صحیحی طریقہ ہے ،از روع شرع زید کا کہنا صحیح ہے یا عمر کا۔ الساٸل ۔ سید عارف اللہ قادری رضوی ۔ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب وباللہ توفیق ۔۔۔۔خطبہ جمعہ غیر عربی میں پڑھنا منع ہے فتاوی نوریہ جلد اوّل صفہ ۵۹۵) میں ہے خطبہ میں پنجابی یا اردو کا استعمال کرنا سنت کے خلاف ہے اور برا ہے ! حضرت فقیہ ملت رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے  خطبہ عربی اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا سنت متواثرہ کے خلاف ہے اور مکروہ ہے اس لئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ظاہری زمانہ مبارکہ سے صحابہ کرام و تاب...

پیدل حج کرنا کیسا؟ فتوی نمبر 587

کیا فرماتے ہے مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں پیدل حج پر جانا کیسا ہے جبکہ سواری کا انتظام بھی ہو سکتا ہے اور سواری کا خرچ بھی برداسشت کر سکتا ہو جواب عنایت فرمائے سائل محمد شعب  الجواب وباللہ توفیق ساری سہولیت ہوتے ہوئے بھی پیدل حج کرنا جائز ہے بلک افضل ہے اللہ تعالی فرماتا ہے  وَاَذِّنۡ فِى النَّاسِ بِالۡحَجِّ يَاۡتُوۡكَ رِجَالًا وَّعَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ يَّاۡتِيۡنَ مِنۡ كُلِّ فَجٍّ عَمِيۡقٍ (الحج آیت ۲۷)  ترجمہ: اور لوگوں میں بلند آواز سے حج کا اعلن کیجیے وہ آپ کے پاس دور دراز راستوں سے پیدل اور ہر دبلے اونٹ پر سوار ہو کر آئیں گے ؀ اس آیت کی تفسیر میں حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے اس سے معلوم ہوا کہ پیادہ حج کرنا سواری کے حج سے افضل ہے تکلیف حج میسر ہونا آرام کے حج سے افضل ہے دور سے وہاں پہنچنا وہاں کے حج سے افضل ہے (تفسیر نور العرفان الحج آیت ۲۷) اسی آیت کے تحت حضرت مفتی محمد قاسم صاحب فرماتے ہے  پیدل حج کرنے کے فضائل:             اس آیت میں حج کے لئے پیدل آنے والوں  کا پہلے ذکر کیا گیا ،اس سے معلوم ہو اکہ پیدل ...

پینشن لینا جائز ہے؟ فتوی نمبر 586

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام  اس مسئلہ ذیل کے بارےمیں زید نوکری کرکے ریٹائر ہوگیا اورکچھ دن کےبعد وہ انتقال کر گیاکیا اس کی بیوی پنسن اٹھا رہی ہےکیاپنشن لینا درست ہے علمائے کرام رہنمائی فرمائیں سائل محمد امجد رضا قادری پھلتوڑا کھگڑیا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  پینشن جو کہ حکومت ملازم کو فارغ ہونے کے بعد دیتی ہے وہ اصل میں اسی ملازم کی تنخواہ سے ہوتی  لہٰذا پینشن لینا جائز ہے  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 22 جولائی 2022

جو شخص گناہ سے باز نہیں آتے فتوی نمبر 585

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ ہمارے گاؤں کے سبھی لوگ شریعت کے خلاف کام کرتے ہیں جو پڑھے لکھے لوگ ہیں وہ سمجھا تے ہیں تو کہتے ہیں کہ نیا نیا مولوی نیا نیا حدیث لاتا ہے علمائے کرام کی بارگاہ میں یہ عرض ہے کہ اس گاؤں کے پڑھے لکھے لوگوں کو اس بستی میں کیسے رہنا چاہیے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل غلام محمد بہار کھگڑیا وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب وباللہ توفیق  اہل علم حضرات کو چاہے کہ نرمی کے ساتھ محبت سے انھیں سمجھائے اللہ تعالی فرماتا فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا اَنْتَ بِمَلُوْمٍ(54) وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(55)  ترجمۂ کنز الایمان تو اے محبوب تم اُن سے منہ پھیر لوتو تم پر کچھ الزام نہیں ۔ اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔(سورۂ ۵۱ آیت ۵۵) لہاذا کوشش کرتے رہے اور نرمی سے کام لے پھر بھی نہ سمجھے اور علماء سے بحث کرے تو پھر ان سے منہ پھیرلے اللہ تعالی فرماتا ہے خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِیْنَ(199)  ترجمۂ کنز الایمان اے مح...

مسافر پر جماعت واجب ہے؟ فتوی نمبر 584

السلام عیلکم  و رحمۃ اللہ وبرکاتہ  مفتی صاحب سے میرا یہ سوال عرض  ہے کہ کیا مسافر پر حالت قرار میں جماعت واجب ہے؟  سائل: طاھر رضا   وانکانیر۔گجرات ھند وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب وباللہ توفیق صورت مسوئلہ میں مسافر پر جماعت واجب تو نہیں ہے جیسا کہ درمختار میں ہے جماعت واجب نہیں اس پر جس کے لئے بارش اور مٹی سخت سردی ظلمت حائل ہو اسی طرح رات کے وقت آندھی حائل ہو سفر کا ارادہ ہو (رد المتار درمختار جلد دوم صفہ ۴۴۶)  تنویرالابصار میں ہے خود سفر کرنا تو عذر نہیں ہے (م ۴۶۹۱)  خلاصہ کلام سفر پر روانگی ہو اور یہ اندیشہ ہو کہ جماعت سے نماز پڑھنے میں گاڑی نکل جائے گی تو اس صورت میں جماعت واجب نہیں اور اگر جماعت سے نماز ادا کرنے میں کوئی تکلیف نہیں ہے تو جماعت سے پڑھنا لازم جیسا کہ ہم نے تنویر الابصار کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ سفر مطلق عذر نہیں ہے تو معلوم ہوا کے مسافر حالت قرار میں ہو تو جماعت واجب ہے واللہ اعلم ورسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  تاریخ ۲۰جولائی ۲۰۲۲

کیا حضور نے معراج میں اللہ کا دیدار؟ فتوی نمبر 583

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہے مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کیا معراج کی رات حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کا دیدار کیا تھا ?اگر ہاں تو حدیث عائشہ (رضی اللہ عنہا ) کیا جواب ہے جو شخص یہ کہے کہ شب معراج میں حضور صلی الله عليہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا تھا، وہ جھوٹا ہے  وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب و باللہ توفیق تفسیر خزائن الارفان ہے  (ف14) آنکھ نے یعنی سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب مبارک نے اس کی تصدیق کی جو چشم مبارک نے دیکھا ۔ معنی یہ ہیں کہ آنکھ سے دیکھا دل سے پہچانا اور اس رویت و معرفت میں شک وتردد نے راہ نہ پائی اب یہ بات کہ کیا دیکھا  بعض مفسرین کا قول یہ ہے کہ حضرت جبریل کو دیکھا لیکن مذہب صحیح یہ ہے کہ سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب تبارک و تعالی کو دیکھا اور یہ دیکھنا کس طرح تھا چشم سرسے یا چشم دل سے اس میں مفسرین کے دونوں قول پائے جاتے ہیں ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کا قول ہے کہ سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رب عزوجل کو اپنے قلب مبارک سے دوبار دیکھا (رواہ مسلم) ایک جماعت اس طرف گئی ہے کہ آ...

قربانی واجب ہو اور نہیں کرے فتوی نمبر 582

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماےکرام اس مسۂلہ میں جس شخص پر قربانی واجب ہے اور وہ جان بوجھ کے قربانی نہی کرتا اور جولوگ قربا نی کرتے ہیں ان لوگوں سے حصًہ مانگ کر لےتاہے ایسے شخص کوقربانی کاگوشت دےسکتے ہیں یااسکا مانگنا صحیح ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماے ازقلم میرمحمد اکبری مقام پوسٹ چھاجالا تحصیل بھینمال ضلع جالور راجستھان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  جو شخص مالک نصاب ہے اور مقیم ہے اس پر قربانی واجب ہے نہیں کرتا تو وہ فاسق مستحق عذاب ہے  طبرانی ابن عباس  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے راوی کہ حضور( صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )نے ارشاد فرمایا:’’ جو روپیہ عید کے دن قربانی میں  خرچ کیا گیا اس سے زیادہ کوئی روپیہ پیارا نہیں ۔‘‘             حدیث   ابن ماجہ ابوہریرہ   رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  سے راوی کہ حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم  نے فرمایا:’’ جس میں وسعت ہو اور قرب...

قربانی کے گوشت پر فاتحہ؟ فتوی 580

کیا فرماتے ہے مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ قربانی کے گوشت پر فاتحہ دینا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں سائل محمد یوسف اکبری  الجواب وباللہ توفیق  قربانی کا اصل مقصد تقوی ہے اور وہ اللہ کی راہ میں ذبح کرنے سے حاصل ہو جاتا ہے اللہ فرماتا ہے  لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْؕ-كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْؕ-وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِیْنَ(37)  ترجمۂ کنز الایمان اللہ کو ہرگز نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں نہ ان کے خون ہاں تمہاری پرہیزگاری اس تک باریاب ہوتی ہے یونہی ان کو تمہارے بس میں کردیا کہ تم اللہ کی بڑائی بولو اس پر کہ تم کو ہدایت فرمائی اور اے محبوب خوش خبری سناؤ نیکی والوں کو۔(سورت الحج آیت ۳۷) قربانی کے گوشت پر فاتحہ آپ بھی کر سکتے اور جس کو گوشت دیا وہ بھی فاتحہ کر سکتے ہے جیسا (فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۳۲۲) پر ہے ہر پاک اور حلال چیز پر فاتحہ دینا جائز ہے شرح مطہر نے اس کے لیے کسی معین چیز کی تخصیص نہ فرمائی لہاذا قربانی کے گوشت پر فاتحہ دینا جائز ہے ! واللہ اعلم ورسول...

بدعقیدہ کا نکاح پڑھانے والے کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ؛ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ؟ اس مسٔلہ میں کہ ایک بدعقیدہ لڑکا یا لڑکی کا نکاح سنی صحیح العقیدہ عالم دین پڑھادے جبکہ وہ اسکے عقائد باطلہ سے پوری طرح واقف ہو اس پہ شریعت کا کیا حکم ہے قرآن واحادیث کی روشنی میں واضح فرمائیں ۔ نوازش ہوگی ۔فقط سایٔل محمد اظہر الدین عظیمی وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب وباللہ توفیق  بد عقیدہ سے مراد اگر دیوبندی ،وہابی غیرمقلد، وغیرہ ہے تو یہ مرتد ہے اور مرتد کا نکاح کسی سے نہیں ہوتا حضرت فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے  [ مرتد کا نکاح مرتدہ ،مسلمہ ، اور کافرہ اصلیہ ، کسی سے جائز نہیں ](فتاوی برکاتیہ صفحہ ۳۲۴)  ایسا نکاح باطل ہے جس نے پڑھایا اس نے زنا کا دروازہ کھولا اس پر توبہ لازم ہے کہ مجمع عام میں علانیہ توبہ واستغفار کرے نکاح نہ ہونے کا اعلان کرے اور نکاح پڑھانے کا ہدیہ واپس کرے اگر وہ ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا سختی سے بائکاٹ کریں !! نوٹ سوال میں ذکر ہے کہ عالم انکے کفریہ عقائد سے واقف تھا تو اس نے انھیں مسلمان سمجھ کر نکاح پڑھایا تو وہ بھی اسل...

میت کے فدیہ میں قرآن پاک دینا

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰهِ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے تھر علاقوں   میں بعض جگہوں پر کئیں سالوں سے یہ رواج ہے کہ جب میت ہوتی ہے تو میت کے پاس میں بیٹھ کر قرآن شریف ایک دوسرے کو پکڑا کر کہتے ہیں اس میت کی جتنی نمازیں روزہ وغیرہ قضا ہوئی ہے اُن کے بدلے میں قرآن شریف ایک دوسرے کو دیکر بخشاتے ہیں مطلب ایک نے دوسرے کو دیا دوسرے بندے نے تیسرے کو دیا اور ساتھ میں یہی دوہراتے رہتے ہیں کہ اس میت کی جتنی نمازیں اور روزے قضاء ہوئے ہیں اِن کے بدلے میں  میں قرآن مجید بخش کرتا ہوں تو دوسرے نے کہا کہ مینے قبول کیا  قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں سائل محمد علی سانواں وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ  الجواب وباللہ توفیق آپ کے ضلع میں تو ماشاء اللہ علماء کرام کی ایک کثیر تادات موجود ہے پھر بھی یہ غلط طریقہ کیوں؟  علماء کو چاہے کہ سب سے پہلے اپنے لوگوں کو دین سکھائے  اس طرح کرنے سے فدییہ ادا نہیں ہوتا حضرت علامہ سید محمد آمین بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہے ہمارے زمانہ کے اہل وصیوتوں کا حال ظہاہر ہو گیا ہ...

عورت عدت وفات میں باہر نکل

السلام علیکم و رحمۃ الله وبرکاتہ                                 بسم الله الرحمٰن الرحیم          کیا فرماتے ہیں علماء کرام  مسلہء ھٰذَا کے متعلق  ایک ایسی عورت جو اپنے شہر کے انتقال کے بعد حالتِ عدت میں ہے  اپنے قریبی رشتہ دار (جیسے والدین یا چچا پھوپھی  ماموں  خالہ بھتیجے  بھانجےان میں سے کوئی بھی) کے انتقال کر جاءے  تو کیا مذکورہ رشتہ داروں کے ہاں شرعی پردہ کے ساتھ جا سکتی ہے یا نہیں؟  اور نمبر  (2) ایک اسلامی بہن  حالت عدت میں ہے  اور اس کے دو بیٹے الگ  محلوں میں  یا الگ شہروں میں رہتے ہیں  تو کیا حالت عدت میں مذکورہ اسلامی بہن منتقل ہوسکتی ہے نہیں؟ ( ساءل نظام الدین اکبری رادھن پور  ضلع پاٹن گجرات) وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب وباللہ توفیق ۔۔۔۔عدت والی پر لازم ہے کہ وہ اس مکان میں عدت گزارے جس میں جدائی اور موت کے وقت سکونت پذیر تھی ۔)فتاوی عالمگیری ،جلد1،صفحہ 535،مطبوعہ کوئٹہ( ...

جانور کا سینگ ٹوٹا تو قربانی

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں قربانی کے نام کا جانور تھا اُسکا ایک سینگ ٹوٹ گیا اسکو دوائی کے ذریعے واپس جوڑا گیا ہے زخم نظر آ رہا ہے اسکی قربانی کرنا جائز ہے یا نہیں یا اس جانور کو بیچ کر دوسرا لےکر قربانی کرنی چاہیے سائل ولی محمد اکبری آسپور راجستھان وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں مفتی امجد علی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہے اگر سینگ تھے مگر ٹوٹ گیا اور مینگ تک ٹوٹا ہے تو ناجائز ہے اس سے کم ٹوٹا ہے تو جائز ہے (بہار شریعت باب قربانی )    سینگ ٹوٹنا اس وقت عیب شمار ہوتا ہے جبکہ جڑ سمیت ٹوٹ جائے اور زخم بھی ٹھک نہ ہو اور زخم بھر جائے تو اس کی قربانی جائز ہے ( فتاوی قربانی صفحہ ۷۶) سیدی امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہے آنکھ ،کان ،ہاتھ ، پاؤں ،سب اعضا سلامت ہونا ضروری ہے سینگ ٹوٹا ہونا مضالقہ نہیں رکھتا مگر جہاں سے اگا ہے اگر وہاں تک ٹوٹا تو ناجائز ہے (فتاوی رضویہ جلد ۲۰ صفحہ ۴۶۰)   اور اگر مشاش میں شکستگی ہو تو کافی نہیں ہے اور مشاش ہڈیوں کے سروں کو کہتے ہے ( فتاوی ہندیہ جلد ۸ ص...