اشاعتیں

مارچ, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

غیر مسلم سے کام کروانا جائز ہے

تصویر
السلام علیکم  و رحمت اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متن اس مسئلہ کے متعلق   سوال :- غیر مسلم گھر پر کھانا کھاتے ہیں اور برتن وغیرہ بھی صاف کرتے ہیں تو اس حال میں کھانا کھلا سکتے ہیں اور غیر مسلم کی چھٹی -بڑی قوم (ذاتے ) ہوتی ہیں اس کے بارے میں کیا حکم ہیں مع دلیل؟ Abdul Rahman Bikaner ,Rajsthan India. وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  غیر مسلم سے کام کروانا جائز ہے اس کو کھانا پانی بھی دیتے ہے تو بھی کوئی حرج نہیں اللہ فرماتا ہے !     لَا يَنۡهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيۡنَ لَمۡ يُقَاتِلُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَلَمۡ يُخۡرِجُوۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡهُمۡ وَ تُقۡسِطُوۡۤا اِلَيۡهِمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُقۡسِطِيۡنَ‏ (سورت 60 آیت 8 )  ترجمہ: اور اللہ تم کو انکے ساتھ نیکی کرنے اور تھوڑا تھوڑا دینے سے نہیں روکتا جنہوں نے تم سے دین میں جنگ نہیں کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا، بیشک اللہ تھوڑا تھوڑا دینے والوں ...

بغیر ضرورت کے دوسری جگہ جمعہ قائم کرنا جائز نہیں

السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ بعد سلام مسنون سوال یہ دامنگر گاؤں میں ایک جامعہ مسجد  اور مسلم آبادی دوسو گھر اس میں 50گھر وہابیوں کا   اہلسنت والجماعت کے جو مسجد جمعہ کے دن پورا نہیں بھرتا  امام صاحب کچھ رنجش کے وجہ سے  گاوں ایک مکتب وہ مدرسے کی خاص مدرسے ٹرسٹ کے نام سے  ہے۔ اب کچھ لوگ وہاں جمعہ قائم کرنا چاہتے ہیں باقی گاؤں کے لوگ اس پر راضى نہیں کے وہاں مسجد بنے    امید کرتے ہیں آپ معقول جواب سے اطمینان فرماۓ سائل عبداللہ دامنگر گجرات  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں جبکہ ایک مسجد پہلے سے موجود ہے اور وہ کافی ہے پھر بھی دوسرا جمعہ قائم کرنا ہرگز جائز نہیں  مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں بلا ضرورت بہت سی جگہ جمعہ قائم نہ کیا جائے کہ جمعہ شعائر اسلام سے ہے اور جامع جماعت ہے  (بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 769 ) سوال سے ظاہر ہوتا ہے کہ  امام کے مخالف لوگ الگ سے جمعہ قائم کرنا چاہتے ہیں اور امام صحیح العق...

مسجد کے فنڈ سے تجارت کرنا؟

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے علماۓ کرام اِس مسلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں ایک غریب بستی ہے وہاں مسجد اور مدرسہ ایک ساتھ چلتا ہے مسجد اور مدرسے کی کوئی آمدنی نہیں ہے اس لیے ہمیشہ باہر سے چندہ کرنا پڑ تا ہے اب اصل بات یہ ہے کہ مسجد کے متولی کا ارادا ہے کہ  (50000) روپیہ جو کہ مسجد اور مدرسے کی بچت کے متولی کے پاس موجود ہیں اگر ان پیسوں کو کسی حلال کاروبار میں لگا ءیں جیسے بکر متولی نے (50000) روپیہ زید کو دیا اس شرط پر کے زید ان (50000) روپیہ سے  جایز اور حلال کاروبار کرے گا اور جو نفع ملیگا اس میں آدھا زید کا اور آدھا مسجد اور مدرسے کا اور اگر گھاٹا ھوا تب بھی آدھا زید کا اور آدھا مسجد اور مدرسے کا اس طرح مسجد اور مدرسے کے پیسے مسجد اور مدرسے کی آمدنی کی نیت سے استعمال کرنا جایز ہے کہ نہیں  (سائل محمد صدام حسین قادری بامنور) وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مسجد کا فنڈ کمیٹی کے پاس امانت ہے اورامانت کو تجارت میں لگانا خیانت ہے۔ایسی تجارت جس میں نفع کی ضمانت...

مفقود الخبر کی بیوی کا حکم؟

تصویر
سلام عرض ہے  عورت کی شادی ہوئی ہے اور رخستی نہیں ہوئی  اور عورت کا خاوند لا پتا ہے  اب عورت کے بارے کیا حکم  رہنمائی فرما دیجیے سائل عبداللہ پاکستان  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں جس لاپتہ مرد کی موت و زندگی کا حال معلوم نہ ہو وہ مفقود الخبر ہے اور مفقود الخبر کی بیوی کے لیے مذہب حنفی میں حکم یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر کی عمر (90)  نوے سال ہونے تک انتظار کرے اور حضرت ابن ہمام رحمت اللہ علیہ کا مذہب مختار یہ ہے کہ شوہر کی عمر ستر  (70 ) سال ہونے تک انتظار کرے  (فتاوی علمیہ جلد دوم صفحہ 420 ) مگر ضرورت کی صورت میں مفقود کی عورت کو حضرت امام مالک رحمہ اللہ کے مذہب پر عمل کی رخصت ہے ان کے مذہب کے مطابق مفقود کی عورت قاضی شرع یا ضلع کے سب سے بڑے سنی صحیح العقیدہ عالم دین  (مفتی ) کے حضور فسخ نکاح کا دعوٰی کرے وہ عالم  (مفتی ) اس کا دعوٰی سن کر چار سال کی مدت مقرر کرے، اگر مفقود کی عورت کسی عالم کے حضور فسخ نکاح کا دعوٰی نہیں کیا اور ...

ساس داماد کے ساتھ حج یا عمرہ پر جا سکتی ہے

تصویر
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ ساس داماد کے ساتھ عمر کو جا سکتی ہے جواب عنایت فرمائیں سائل عبداللہ حیدر  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  عورت اپنے داماد کے ساتھ حج یا عمرہ پر نہیں جا سکتی  درمختار ردالمتار جلد پنجم کتاب حج میں ہے عورت کے حج پر جانے کے لئے یہ شرط ہے خاوند یا محرم کے ساتھ ہو  (1)   محرم اسے کہتے ہیں کہ جس کے لئے ہمیشہ کے لیے یہ جائز نہیں ہوتا کہ اس عورت کے ساتھ نکاح کرے یہ قرابت،  رضاعت، یا سسرالی رشتہ کی وجہ سے ہو لیکن سید ابو سعود نے نقل کیا ہے ہمارے زمانہ میں عورت اپنے رضاعی بھائی کے ساتھ سفر نہ کرے کیونکہ فساد کا غلبہ ہے تنویر میں ہے اس کے ساتھ خلوت مکروہ ہے جس طرح نوجوان بہو کے ساتھ خلوت مکروہ ہے پس چاہے کہ یہاں بھی نوجوان بہو کی  استثنا کی جانی چاہیے کیونکہ سفر خلوت کی طرح ہے (2)  اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں عورت کے ساتھ جب تک شوہر یا محرم بالغ قابل اطمینان نہ ہو جس سے نکاح ہمیشہ حرام ہے سفر حرام ہے اگر کرے گی حج ہو جائے گا مگر ہ...

مٹی کے برتن پاک ہے؟

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسلہ کے بارے میں کہ کمبهار (مٹکی بنانے والا) گدھے اور گھوڑے کی لید مٹّی میں ملاکر مٹکا تیار کرتے ہیں اس مٹکے میں پانی پينے کا کیا حکم ہے سائل محمد صدام حسین قادری بارمیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مٹی کے یہ برتن جب آگ میں پکایا جاتا ہے تب یہ پاک ہو جاتے ہیں جیسا قاضی خان میں ہے کہ ناپاک مٹی سے جب کوزہ یا ہنڈیاں  بنائی جائے پھر اس کو پکایا جائے تو وہ پاک ہو جائے گا  (فتاوی قاضی خان جلد اول باب نجاست کے مسائل ) (1 ق )  ہدایہ میں ہے آگ سے جل جانا گوبر پاخانہ وغیرہ کوئی نجاست اگر جل کر راکھ ہو جائے تو اس کی طہارت کا حکم کا حکم ہوگا اسی پر فتوی ہے نجس مٹی سے برتن بنائے جائیں پھر وہ آگ میں پک جائے تو پاک ہو جائیں گے  (فیوضات رضویہ تشریحات ہدایہ جلد اول باب نجاست )(2 ہ )  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 29 ما...

بغیر نیت کے غسل ہوگا؟

تصویر
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ اگر غسل کی نیت کرنا ضروری ہے غسل سے پہلے اور اگر نیت کرنا بھول گیا تو کیا غسل ہو جاۓ گا بالفرض اگر غسل کی نیت کرنا بھول گیا اور دورانِ غسل یاد آیا کہ غسل کی نیت نہیں کی تو غسل کے دوران نیت کر سکتے ہیں یا نہیں برائے کرم ارشاد فرمائے قران و سنت کی روشنی میں تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں جزاک اللّہ خیرا کثیرا  نوید احمد رضا حیدرآباد سندھ پاکستان وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں غسل میں نیت کرنا فرض نہیں ہے !غسل میں یہ چیزیں فرض ہے 1کلی کرنا 2 ناک صاف کرنا 3 تمام جسم کو دھونا  (شرح قدوری توضیح مذاہب العربیہ جلد اول صفحہ 72 )  غسل میں نیت سنت ہے ہے جیسا کہ عالمگیری میں ہے سنت ہے کہ پہلے اپنے دل میں نیت کرے اور زبان سے یہ کہے میری یہ نیت یے کہ غسل جنابت کے دور ہونے کے لئے  (غسل ) کرنا ہوں  (فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ 204 ) اور اصل نیت تو دل کے ارادے کا نام ہے زبان کہنا ضروری نہیں دل کے اراد...

امام سلام کے بعد انحراف

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ ایک مسجد میں دو امام ہیں ایک امام صاحب فجر میں کتاب پڑھنے کے بعد قبلہ کی داہنے طرف قعدہ میں بیٹھ کر دعا کرتےہیں،دوسرے امام صاحب کتاب پڑھنے کے بعد مصلیوں کی طرف منھ کرکے اور دونوں پیر بیچھاکر عام حالت میں جس طرح بیٹھتے ہیں اس طرح بیٹھ کر دعا کرتے ہیں،اب رہا مسئلہ یہ کہ ان دونوں میں سنت طریقہ کونسا ہے؟اور کس طرف اور کس طرح بیٹھ کردعا کرنا چاہئے؟اور کونسا طریقہ صحیحی ہے؟کیا دونوں کا طریقے صحیحی ہیں؟ جواب عنایت کریں عین نوازش ہوگی. فقط والسلام .عارف اللہ قادری رضوی.انڈیا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق      سیدی اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ ارشاد فرماتے ہیں :’’بعدِ سلام (امام کا )قبلہ رو بیٹھا رہنا ہر نماز میں مکروہ ہے ، شمال و جنوب و مشرق میں مختار ہے،مگر جب کوئی مسبوق اس کے محاذات میں اگرچہ اخیر صف میں نماز پڑھ رہا ہو ،تو مشرق کو یعنی جانبِ مقتدیان منہ نہ کرے ، بہر حال پھرنا مطلو...

غروب آفتاب کے وقت عصر کی نماز؟

تصویر
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ عصر نماز کی آخری رکعت میں ٹائم ختم ہو جائے تو نماز کا کیا حکم ہوگا فرض ادا ہو جائے گا نہیں رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی عبداللہ* وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں جب کہ نماز شروع کی تھی وقت میں اور اخر میں وقت ختم ہو گیا تو نماز ادا ہو گئی ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے سورج ڈوبنے سے قبل عصر کی ایک رکعت پائی اس نے عصر کی نماز پالی اور جس نے صبح کی ایک رکعت پائی اس نے صبح کی نماز پالی  (سنن ابن ماجہ جلد اول صفحہ 217    باب  195 حدیث 744 ) غروب آفتاب کے بیس منٹ پہلے کا وقت مکروہ ہے کہ اس میں کوئی بھی نماز پڑھنی جائز نہیں لیکن  اگر اس دن عصر کی نماز نہیں پڑھی تو اس وقت بھی پڑھ لے اگرچہ آفتاب غروب ہو رہا ہو تب بھی پڑھ لے  (مومن کی نماز صفحہ 110 ) قانون شریعت میں ہے طلوع و غروب و نصف النہار ا...

معتکف کو مسجد میں فون کا استعمال کرنا؟

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ زید اعتکاف میں ہے اور موبائل  لیکر مسجد میں گیا ہےاس میں زید دینی پوسٹ کرتا ہے کھبی کیسی کا فون بھی آتا ہے اور بات بھی کرتا ہے کیا زید کو موبائل لیکر ساتھ میں جانا کیسا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کگھڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں مسجد میں فون کا استعمال کرنا مکروہ اور  انٹرنیٹ کا استعمال سخت مکروہ کہ موبائل کا کوئی بھی کام کرنے کےلیے  اوپن کرتے ہی کچھ نہ کچھ فحش ایڈوٹائز ضرور آتی ہے جسے روکنا ممکن نہیں حدیث میں ہے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی مسجدوں کو بچوں، دیوانوں، تاجروں، شور کرنے (والوں سے محفوظ رکھو ) الخ (سنن ابن ماجہ جلد اول صفحہ 232 ) مسجد کا ادب لازم سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں بارگاہ نبوی میں آواز بلند کرنے سے منع کیا گیا ہے اور اس پر تمام اعمال کے ضائع ہونے کی دھ...

جھوٹی حدیثیں بیاں کرنا؟

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھے اسکا انجام کیا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کگھڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹ منسوب کرنا سخت حرام ہے اس کا انجام جہنم ہے  حضرت بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عمدا مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے  (مشکوتہ کتاب اعلم ) اس حدیث پاک کی شرح میں حضرت حکم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں جھوٹی حدیثیں گھڑنے والا دوزخی ہے اس سے معلوم ہوا کہ حدیث گھڑنا گناہ کبیرہ بلکہ کبھی کفر بھی ہے کیونکہ اس میں جھوٹ بھی ہے اور دین میں فتنہ پھیلانا بھی بعض جاہل صوفیوں نے نماز تہجد اور قرآنی سورتوں کے فضائل میں کچھ حدیثیں گھڑی وہ اس سے  عبرت پکڑے  (مراتہ المناجیح جلد اول صفحہ 196 )  حضور کی طرف...

جھوٹی حدیثیں بیاں کرنا؟

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھے اسکا انجام کیا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کگھڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹ منسوب کرنا سخت حرام ہے اس کا انجام جہنم ہے  حضرت بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عمدا مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے  (مشکوتہ کتاب اعلم ) اس حدیث پاک کی شرح میں حضرت حکم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں جھوٹی حدیثیں گھڑنے والا دوزخی ہے اس سے معلوم ہوا کہ حدیث گھڑنا گناہ کبیرہ بلکہ کبھی کفر بھی ہے کیونکہ اس میں جھوٹ بھی ہے اور دین میں فتنہ پھیلانا بھی بعض جاہل صوفیوں نے نماز تہجد اور قرآنی سورتوں کے فضائل میں کچھ حدیثیں گھڑی وہ اس سے  عبرت پکڑے  (مراتہ المناجیح جلد اول صفحہ 196 )  حضور کی طرف...

جھوٹی حدیثیں بیاں کرنا؟

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھے اسکا انجام کیا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کگھڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹ منسوب کرنا سخت حرام ہے اس کا انجام جہنم ہے  حضرت بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عمدا مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے  (مشکوتہ کتاب اعلم ) اس حدیث پاک کی شرح میں حضرت حکم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں جھوٹی حدیثیں گھڑنے والا دوزخی ہے اس سے معلوم ہوا کہ حدیث گھڑنا گناہ کبیرہ بلکہ کبھی کفر بھی ہے کیونکہ اس میں جھوٹ بھی ہے اور دین میں فتنہ پھیلانا بھی بعض جاہل صوفیوں نے نماز تہجد اور قرآنی سورتوں کے فضائل میں کچھ حدیثیں گھڑی وہ اس سے  عبرت پکڑے  (مراتہ المناجیح جلد اول صفحہ 196 )  حضور کی طرف...

جھوٹی حدیثیں بیاں کرنا؟

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھے اسکا انجام کیا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کگھڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹ منسوب کرنا سخت حرام ہے اس کا انجام جہنم ہے  حضرت بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عمدا مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے  (مشکوتہ کتاب اعلم ) اس حدیث پاک کی شرح میں حضرت حکم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں جھوٹی حدیثیں گھڑنے والا دوزخی ہے اس سے معلوم ہوا کہ حدیث گھڑنا گناہ کبیرہ بلکہ کبھی کفر بھی ہے کیونکہ اس میں جھوٹ بھی ہے اور دین میں فتنہ پھیلانا بھی بعض جاہل صوفیوں نے نماز تہجد اور قرآنی سورتوں کے فضائل میں کچھ حدیثیں گھڑی وہ اس سے  عبرت پکڑے  (مراتہ المناجیح جلد اول صفحہ 196 )  حضور کی طرف...

دیوبندیوں کے مدرسے میں پڑھنا کیسا؟

تصویر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  معزز علماء کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں ایسوال عرض  ہے ایک  سنی لڑکا ہے پڑھتا ہے وہابی کے مدرسے میں  جب لڑکا گھر پے آتا ہے سنی مسجد میں اذان دیتا ہے تو کیا اس کو اذان دینا درست  ہے اور اس کے جو والد محترم ہے ومولانا صاحب  ہے اور وہ مولانا صاحب اپنے آپ کو سنی کہتے ہیں اور اس کا کھانا پینا اہل حدیث کے گھر میں ہوتا ہے یہ دونوں اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے اور اس کا اذان دینا کیا درست ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں محمد شمشیر رضا سیوان بہار وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  سائل نے لکھا کہ سنی لڑکا اور اس کے والد مولانا ہے یہ تعجب کی بات ہے ایک مولوی اپنے بیٹے کو بدمذہب کی شاگردی میں کیسے دے سکتا ہے یا تو مولوی صاحب جاہل ہے یا پھر  ان کے عقائد بھی درست نہیں ہو گے وہابی دیوبندی بدمذہب گمراہ ہے حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کسی بدمذہب کی توقیر کی بیشک اس نے اسلام کو ڈھا دینے میں مدد کی  (جامع الا...

اسماعیل دہلوی کی اعلی حضرت نے تکفیر کیوں نہیں کی؟

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں کیا اعلحضرت نے مولانا اسماعیل دہلوی کو ان کی عقاءدباطلہ کی وجہ سے کافر نہیں کہا   تو پھر اسماعیل دہلوی کو ن ہے  زید جو سنی عالمِ دین ہے کا کہنا ہے کہ اعلحضرت نے مولانا اسماعیل دہلوی پر کفر کا کوئی فتویٰ نہیں لگایا ۔ کیا زید کا کہنا صحیح ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ المستفتی مولانا جمیل اختر اشرفی گجرات وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  اسماعیل دہلوی سے سیکڑوں کفریات سرزد ہوئے اس کی کتابوں میں سیکڑوں اقوال کفر موجود ہے اسی کی بنا پر علامہ فضل حق خیرآبادی، علامہ فضل رسول بدایونی اور دگر سیکڑوں علماء اہلسنت نے اس کو کافر کہا اور لکھا حتی کہ اس کے چچا زاد بھائیوں نے بھی اس کے کافر ہونے کا فتوی دیا تفصیل کے لیے تحقیق الفتوی اور سیف الجبار کا مطالعہ کریں لیکن اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ نے اس بنا پر کہ اس کے کفریات لزومی ہیں، التزامی نہیں اس کی تکفیر س...

تین سال سے زکوۃ ادا نہیں کی اب کس حساب سے ادا کرنا ہوگا

تصویر
سوال کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنے مال کی زکوۃ تین سال سے نہیں نکالی اب نکالے تو کیسے نکالے جواب عنایت فرمائیں سائل عبداللہ حیدر  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  کہیں سالوں سے زکوۃ ادا نہیں کی اور اب ادا کرنا چاہتا ہے تو کیسے ادا کرے گا فتاوی اہلسنت صفحہ 228 میں ہے گزشتہ سالوں کی زکوۃ نکالتے وقت اسی سال کے اسی دن کے سونے کا    بھاو لگایا جائے گا  !  اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں  سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگلے تین برسوں میں اس کے سال تمام ہونے کے دن سونے کا جو بھاو دریافت کرنے میں دقت ہو تو احتیاطاً زیادہ سے زیادہ نرخ لگا لے کہ زکوۃ کچھ نہ رہ جائے  (فتاوی رضویہ جلد 10 صفحہ 129 ) عالمگیری میں ہے  اگر کسی کے پاس دو سو قفیر گیہوں تجارت کے واسطے ہیں جن کی قیمت دو سو درہم پھر سال تمام ہوا اور قیمت ان کی زیادہ ہو گئی یا کم ہوگئی اگر زکوۃ میں گیہوں دینا منظور ہے تو پانچ قفیر دے اور اگر قیمت دینا منظور ہے تو اس قیمت کا اب حساب ہو...

دیوبندی سے نکاح پڑھانا کیسا؟

تصویر
السلام علیکم مفتیان کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض  کسی دیوبندی عالم نے نکاح بڑھادی کیا وہ نکاح ہوگا یانہیں ابوالکلام موتیہاری بہار وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں نکاح تو ہو جاتا ہے کہ نکاح میں ایجاب و قبول شرط ہے نکاح پڑھانے والا  وہ صرف وکیل ہوتا ہے اور وکالت کے لئے اسلام شرط نہیں مگر اس سے نکاح پڑھانا جائز نہیں کہ اس میں وہابی کی تعظیم ہے اور اس کی تعظیم ناجائز و حرام ہے  (فتاوی فقہ ملت جلد اول صفحہ 387 )  لہٰذا دیوبندیوں سے نکاح نہ پڑھایا جائے حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کسی بدمذہب کی توقیر کی بیشک اس نے اسلام کو ڈھا دینے میں مدد کی  ( جامع الاحادیث جلد اول صفحہ 63 )  اور فرمایا  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے  کہ بدمذہب تمام لوگوں اور تمام جانوروں سے بد تر ہیں  ( فتاوی رضویہ جلد 5 صفحہ 129 )   دیوبندی گمراہ بدمذہب ہے اور گمراہ لوگ دوزخ کے کتے ہیں حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ...

ناخن پالش کا حکم؟

تصویر
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ عورت کو ناخن پالش لگانا کیسا ہے کیا اس پر وضو میں کوئی اثر پڑھتا ہے جواب عنایت فرمائیں سائل عبداللہ حیدر  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں اگر ناخن پالش میں ظن غالب ہو کہ اس میں کوئی چیز ناپاک اور حرام اشیاء کی ملاوٹ نہیں ہے تو اس کا استعمال عورتوں کے لئے جائز ہے کہ وہ سامان زینت ہے اور عورتوں کو زینت روا ہے پھر اگر ناخن پالش کا جرم پانی کے بہاؤ کو نہ روکے  اور وہ ناخنوں پر موجود ہو وہ عورتوں کے لئے مانع وضو و غسل نہیں ہونا چاہیے کہ اس وہی حکم ہے جو مہندی کے جرم کا ہے  بعض علماء محققین کے نزدیک ناخن پالش پینٹ کی طرح ہے جسمیں سرایت و نفوذ کی صلاحیت نہیں ہے لہٰذا وہ وضو و غسل کے عدم صحت کا حکم دیتے ہے لہٰذا اختلاف علماء سے بچنا اولی ہے پس احتیاط اسی میں ہے کہ ایسی چیزوں کا استعمال ہی نہ کیا جائے کہ آدمی دغد غہ میں مبتلا ہو  (فتاوی یورپ کتاب الطہارتہ )  واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری  دارالافتاء فیضان م...

قبر کی زمین فروخت کرنا

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ محترم جناب مقام عالی بعد سلام سنی مومن جماعت کی قبرستان کی زمین ایک 180 گھر مومن جماعت کا قبرستان ہے اور  اب اس قبرستان میں اس 180 گھر والو کے علاواہ دوسرے سنی مومن بھائی کو تدفین کرنا ہو تو اس سے قبرستان میں تدفین کی اجرت لے سکتے ہیں براے کرم رہنمائی فرمائیں سائل رکن الدین  وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق   یہ بھی سوال ہوگا ایسا زمانہ بھی ہم دیکھیں گے کہ  مسلمان کو قبر میں دفن ہونے تک کی قیمت چکانی پڑے گی افسوس صد افسوس نفس کی صامت سے لوگوں نے دین میں مشکلات کو پیدا کیا ہے حالانکہ دین اسلام آسانیاں پیدا کرنے والا مذہب ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیشک دین آسان ہے  (جامع الاحادیث جلد اول صفحہ 39 ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمھیں آسانی کے لئے بھیجا ہے دشواری کے لئے نہیں  (جامع الاحادیث جلد اول صفحہ 41 )  اور فرمایا کہ اللہ تعالٰی کو نرمی والا دین پسند ہے  (جام...

کیا پیر کا مرید بننا ضروری ہے؟

تصویر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا ہر مومن مرد اور مومنہ عورت کو پیر کا مرید ہونا ضروری ہے یا پھر کچھ لوگ بنا کسی پیر کے دامن تھامے ہوئے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم تو غوث اعظم کے مرید ہیں کیا یہ ان کا کہنا ہے درست  ہے مولانا شوکت علی وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ ہر انسان پر اپنے نفس کی اصلاح کرنا واجب ہے اس کے لیے جس طرح اور ذرائع ہیں اسی طرح کسی سے بیعت ہوجانا بھی ایک ذریعہ ہے۔ لہذا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کی اصلاح صرف کسی سے بیعت ہوکر یعنی کسی کی مریدی اختیار کرلینے سے ہوسکتی ہے تو اس کے لیے کسی متبع سنت پیر سے بیعت ہونا ضروری ہے اور اگر وہ سمجھتا ہے کہ کسی سے بیعت ہوئے بغیر بھی کسی اور ذریعہ سے اس کی اصلاح ہوسکتی ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اس ذریعہ کو اختیار کرے۔ اس لیے مطلقا نہ تو بیعت (پیری مریدی) کو لازم اور ضروری کہا جاسکتا ہے اور نہ بالکلیہ اس کی اہمیت و افادیت کا انکار کیا جاسکتا ہے، ہر شخص کے احوال کے اعتبار سے اس کا ...

کیا ڈاڑھی رکھنے والے سے سوال قبر نہیں ہوتا؟

تصویر
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیافرماتے ہیں حضرات علماۓ کرام ومفتیان شرع متین اس مسٸلے میں کہ ایک خطیب داڑھی کی اہمیت کوبیان کرتے ہوۓ فرمایا کہ اپنے چہرے کو داڑھی سے سجالو مرکے قبر میں پہونچوگے فرشتے قبر میں آٸینگے سوال کرنے تو مصطفی کریم ﷺ فرماٸینگے فرشتوں سوال کرنے کی ضرورت نہیں ہے فرشتے عرض کرینگے آقا ﷺ کیوں توسرکار ﷺ  فرماٸینگے  دیکھتے نہیں ہو چہرے پہ میری سنت سجاکے آیا ہے تو کیا ان جملوں سے یہ لازم آتاہے کہ داڑھی والوں سے قبر میں سوال نہیں ہوگا ؟  ایک سنی خطیب ہے   اور اہل خبیث   یعنی وہابی نے اس خطیب پر اعتراض کیا ہے   براۓ کرم جواب سے نوازیں   العارض محمد نظام الدین دیناجپوری برودہ گجرات وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں جس خطیب نے یہ کہا کہ ڈاڑھی رکھنے والے سے سوال نہیں ہوگا اس کا حوالہ انہیں سے طلب کرنا چاہیے کہ اس نے  کہا پڑھا ہے وہ ہی بہتر جانے اور وہی بتا سکتا ہے بہرحال مفہوم ٹھیک ہے امام ج...

پیر کی تصویر رکھنا؟

تصویر
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ کسی کامل اکمل ولی کی ظاھری*  *حیات یا دنیا سے ظاھری وصال کے بعد اس کی موبائیل پر تصویر کی ہاتھ لگا یا چوم سکتے ہیں برکت حاصل کرنے کی نیت سے برائے مہربانی جواب ارشاد فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی سگ عطار ہاشم رضا عطاری عمرکوٹ سندھ پاکستان* وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ پہلے تو موبائل فون کی تصویر کے متعلق بھی علماء کرام میں اختلاف ہے بعض کے نزدیک جائز ہے اور بعض کے نزدیک ناجائز پھر جائز میں بھی بغیر ضرورت کے تصویر رکھنا درست نہیں ہے اور پیر کی محبت ہونی چاہیے مگر حد شرع تک نہ کہ آندھی محبت حدیث میں ہے حضرت ابو درداء  رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی چیز سے انتہائی محبت تم کو اندھا اور بہرا بنا دیتی ہے  (جامع الاحادیث جلد اول کتاب الایمان )   تصویر سے ہی بت پرستی کی ابتداء ہوئی تھی حضرت ابو جعفر بن مہلب رضی اللہ عنہ سے ر...

پہلے کی امتوں سے سوال قبر

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسلہ میں کہ اس زمانے میں جس اِنسان کا اِنتقال ہوتاہے تو اسکی قبر میں حُضور علیہ السّلام تشریف لاتے ہیں اور فرشتے اس انسان سے آقا علیہ السّلام کے بارے میں سوال پوچھتے ہیں لیکِن کیا حضور علیہ السّلام کی ولادت با سعادت سے پہلے بهی جس انسان کی موت ھوتی تھی تو یہی سوال پوچھا جاتا تھا اسکے بارے میں رہنمائی فرمائیں سائل محمد صدام حسین قادری بارمیر وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  اگلی امتوں سے قبر کے بارے میں اختلاف ہے  علامہ شامی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگلی امتوں سے قبر میں سوال ہوتا ہی نہ تھا!  اور بعض علماء کے نزدیک اگلی امتوں سے قبر میں رب کی وحدانیت کے بارے میں سوال کیا جاتا تھا  (فتاوی فقہ ملت جلد اول کتاب الجنائز 1  فتاوی تربیت افتاء جلد اول کتاب الجنائز 2 میں ہے اگلی امتوں سے سوال قبر کے بارے میں صحیح ورائج قول یہی ہے کہ اگلی امتوں سے سوال قبر نہیں ہوتا تھا بلکہ یہ اسی امت محمدیہ کے ساتھ خ...

کفار بچے جنتی یا جہنمی؟

تصویر
محمد توفیق ابن اسماعیل           کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلے میں کے کافر کے گھر پر بچہ پیدا ہو کر انتقال کر گیا تو کیا اسے مسلمان شمار کیا جاے گا                       جزاک اللہ خیرا الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  کافر کے بچے نابالغ فوت ہوئے تھے تو وہ کافر سمجھے جائیں گے کیونکہ حدیث میں ان کے جہنمی یا جنتی ہونے کی دونوں طرح کی روایت ملتی ہے احادیث  اس بارے میں مختلف ہیں، اسی وجہ سے علماء کی آراء بھی اس بارے میں مختلف ہیں، بعض علماء نے فرمایا کہ : اگربلوغت کے بعد ان کا مسلمان ہونا اللہ کے علم میں ہوگا تو جنت میں جائیں گے اور اگربلوغت کے بعد ان کاکافرہونا اللہ کے علم میں ہوگا تو وہ جہنم میں جائیں گے۔ البتہ امام نووی رحمہ اللہ اور دیگرمحققین نے اس کوراجح قراردیاہے کہ اولادکفارجوبلوغت سے پہلے دنیاسے چل بسے وہ اہل جنت میں سے ہیں۔ فتاوی فقہ ملت جلد اول صفحہ 32 میں ہے کافر کےنابالغ بچوں کے جنتی و جہنمی ہونے میں علمائے کرام کے درمیان اختل...