غروب آفتاب کے وقت عصر کی نماز؟
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ عصر نماز کی آخری رکعت میں ٹائم ختم ہو جائے تو نماز کا کیا حکم ہوگا فرض ادا ہو جائے گا نہیں رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی عبداللہ*
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق
صورت مسئولہ میں جب کہ نماز شروع کی تھی وقت میں اور اخر میں وقت ختم ہو گیا تو نماز ادا ہو گئی ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے سورج ڈوبنے سے قبل عصر کی ایک رکعت پائی اس نے عصر کی نماز پالی اور جس نے صبح کی ایک رکعت پائی اس نے صبح کی نماز پالی (سنن ابن ماجہ جلد اول صفحہ 217 باب 195 حدیث 744 ) غروب آفتاب کے بیس منٹ پہلے کا وقت مکروہ ہے کہ اس میں کوئی بھی نماز پڑھنی جائز نہیں لیکن اگر اس دن عصر کی نماز نہیں پڑھی تو اس وقت بھی پڑھ لے اگرچہ آفتاب غروب ہو رہا ہو تب بھی پڑھ لے (مومن کی نماز صفحہ 110 )
قانون شریعت میں ہے طلوع و غروب و نصف النہار ان تینوں وقتوں میں کوئی نماز جائز نہیں نہ فرض نہ واجب نہ نفل نہ ادا نہ قضا نہ سجدہ تلاوت نہ سہو، البتہ اس روز کی عصر کی نماز اگر نہیں پڑھی تو اگرچہ آفتاب ڈوبتا ہو پڑھ لے مگر اتنی دیر کرنا حرام ہے (قانون شریعت صفحہ 80 ) واللہ اعلم و رسولہ
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن
تاریخ 27 مارچ 2022 بورز اتوار

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں