اشاعتیں

دسمبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بینک سے سود لینا اور کافر سے سود لینا؟

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلے میں کہ ہندوستان کی بینک جس کے مالک کافر ہے اس کا سود لینا کیسا ؟ اور  ہندوستان کی وہ بینک جس کے مالک مسلمان ہے اس سے سود لینا کیسا ؟ اور کافر سے سود لینا کیسا ؟ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  سود تو ہر حال میں حرام ہے اگرچہ کافر سے لیا جائے  اللہ تعالٰی فرماتا ہے  فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرۡبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ‌ۚ وَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَلَـكُمۡ رُءُوۡسُ اَمۡوَالِكُمۡ‌ۚ لَا تَظۡلِمُوۡنَ وَلَا تُظۡلَمُوۡنَ ۞ ترجمہ: اگر ایسا نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ (کہ تم) خدا اور رسول سے جنگ کرنے کے لئے (تیار ہوتے ہو) اور اگر توبہ کرلو گے (اور سود چھوڑ دو گے) تو تم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے جس میں نہ اوروں کا نقصان اور تمہارا نقصان(سورتہ 2 آیت 279 )  سود کسی بھی حال میں کسی سے بھی لینا جائز نہیں البتہ ہندوستان کے کفار حربی ہیں اور حربی و مسلمان کے درمیان سود نہیں جیسا کہ فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی رحمت اللہ علیہ ف...

نماز میں موبائل پر نظر

السلام وعلیکم دوران نماز اگر نظر موبائل پر پڑے جس کی وجہ سے اس کا چہرہ دیکھیں تو اس کا کیا حکم ہے ؟ عبدااسبحان سانواں وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں پہلے تو مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ نماز کے دوران موبائل فون پر نظر کیسے پڑی اکثر موبائل جیب میں ہوتے بالفرض اگر نیچے رکھا ہے تو وہ بند ہے لہٰذا اس میں چہرہ کیسے نظر آسکتا ہے  پھر بھی بقول سائل چہرہ نظر آتا ہے تو اس سے نماز پر کوئی اثر نہیں ہوگا کہ اس میں نظر آنے والا چہرہ تصویر کے حکم میں ہے بلکہ عکس ہے واللہ اعلم و رسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 21 دسمبر 2022

نماز میں خلاف ترتیب قرآن پڑھنا

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں الٹا قرآن پڑھنے سے کیا نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے ؟ ہمارے یہاں امام سے ایسا ہوا تو ایک مقتدی نے کہا کہ نماز نہیں ہوئی اور امام نے دوبارہ نماز پڑھائی بحوالہ جواب عنایت فرمائیں سائل عبداللہ حیدر گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق      نماز میں قصداالٹا قرآن پڑھنا یعنی جو سورت یا آیت بعد میں ہے اسے پہلی رکعت میں پڑھنا اور جو پہلے ہے اسے بعد والی رکعت میں پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ اور اگر قصدا نہ ہو بلکہ بھول سے ہو تو گناہ نہیں ، دونوں صورتوں میں نماز واجب الاعادہ نہیں ہے ، نماز ادا ہوگئی ، قرآن ترتیب کے ساتھ پڑھنا تلاوت کے واجبات میں سے ہے ، نماز کے واجبات میں سے نہیں ،اسی لیے خارج نماز بھی قصدا الٹا قرآن پڑھنا گناہ ہے ۔ (فتاوٰی اہلسنت ) فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ 165 ) میں ہے نماز ہوگئی البتہ اس نے بے ترتیبی سے سہوا پڑھا تو کچھ حرج نہیں اور قصداً پڑھا گنہگار ہوا الخ! !!  خلاصہ کلام بے ترتیب قرآن پڑھنا مکروہ تحریمی ہے یعنی یہاں مکروہ...

حلالہ میں جماع ضروری

السلامُ علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ۔            کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں زید نے ہندہ کو تین طلاق دے دی۔                      اب زید ہندہ سے دوبارہ نکاح کرنا چاہتا ہے تو ہندہ نے حلاله کے لیے بکر سے نکاح کیا لیکن صُحبت کیے بغیر بکر کا انتقال ہوگیا تو کیا ہندہ اب زید سے نکاح کر سکتی ہے ؟جب کے بکر اور ہندہ کے درمیان خلوت صحیحہ اور صُحبت نہیں ہوئی۔                                      السائل: مولانا نظام الدّین اکبری۔              راجستھا وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ زید ہندہ سے نکاح نہیں کر سکتا کہ ہندہ سے بکر نے دخول نہیں کیا قرآن مجید میں ہے  فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوۡجًا غَیۡرَہٗ ...

حربی سے نفع حاصل کرنا جائز ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ کے بارے میں کہ زید نے پانچ لاکھ روپے (500000) کسی غیر مسلم کو دےء اور اس کا کھیت گروی پے رکھا اب غیر مسلم جب تک پیسے واپس نہیں لوٹاتا  تب تک زید اس کے کھیت میں فصل وغیرہ بو کر اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے یا نہیں اور اس فصل سے  زید اس غیر مسلم کو جس کا کھیت ہے اس کو کچھ بھی رقم وغیرہ نہیں دیگا ساءیل محمد صدام حسین قادری باڑمیر راجستھان وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں یہ زمین غیر مسلم کی ہے اور ہندوستان کے کافر حربی ہے اور حربی و مسلمان کے درمیان سود نہیں جیسا مفتی امجد علی اعظمی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں  اور ان کے اموال عقود فاسدہ کے ذریعہ حاصل کرنا جائز ہے جیسا کہ صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: عقد فاسدہ کے ذریعہ کافر حربی کا مال حاصل کرنا ممنوع نہیں۔ یعنی جو عقد مابین دو مسلمانوں کے ممنوع ہے اگر کافر حربی کے ساتھ کیا جائے تو منع نہیں مگر شرط یہ ہے کہ وہ عقد مسلم کے لئے مفید ...

سجدہ میں انگلیاں

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیافرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں حالت سجدہ میں امام صاحب کا داہنہ پیر ہل جاتا ہے اور آگے پیچھے بھی ہو جاتا ہے تو کیا اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں ۔۔(بہت ہی ضروری ہے)۔۔۔۔۔۔۔۔المستفتی جمیل اختر اشرفی گجرات  وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے کہ چاہے امام ہو یاغیر امام یعنی تنہا نماز پڑھنے والا سجدہ میں دونوں پاؤں کی دسوں انگلیوں میں سے کسی ایک انگلی کاپیٹ زمین پر لگنا فرض ہے اور ہر پاؤں کی تین تین انگلیوں کاپیٹ زمین پر لگناواجب ہے اور دونوں پاؤں کی دسوں انگلیوں کاپیٹ زمین پر لگنا اور ان کا قبلہ رو ہونا سنت ہے– مذکورہ صورت میں اگرکوئی اس طرح سجدہ کرے کہ دونوں پاؤں زمین سے اٹھے رہیں یا پاؤں کا صرف ظاہری حصہ زمین پر لگا یا، یا صرف انگلیوں کی نوک لگائ اور ایک بھی انگلی کا پیٹ زمین پر نہ لگا تو اس طرح نماز نہیں ہوگی اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا–اسی طرح اگر ایک انگلی کا پیٹ تو ...

سوشل میڈیا پر عورتوں کی تصویر اپلوڈ؟

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں آج کل اکثر مسلمان لڑکے شادی کے بعد یا پہلے اپنی بیوی کی تصویریں بےحجاب نمایش کے لئے انٹرنیٹ فیس بک واءٹشپ پر ڈالتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے منع کرنے پر کہتے ہیں ہمیں گیان مت دو ہماری جو مرضی وہ کرینگے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں تاکہ ان مسلمان لڑکوں کو ہدایت دے سکیں * المستفتی مولانا جمیل اختر اشرفی خطیب وامام تیتھاوا وانکانیر وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں کسی بھی عورت کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا ناجائز و گناہ ہے کہ اس میں نالائق لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے حدیث میں ہے  ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”دوزخ والوں کی دو قسمیں ایسی ہیں کہ جنہیں میں نے نہیں دیکھا، ایک قسم تو ان لوگوں کی ہے کہ جن کے پاس بیلوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوں گے جس سے وہ لوگوں کو مارتے پھریں گے اور دوسری قسم ان عورتوں کی ہے جو لباس پہننے کے باوجو...

مہر کم سے کم کتنی ہونی چاہیے؟

حضرت علامہ مولانا جاوید صاحب قبلہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں متیان کرام ا مسئلہ ذیل میں مسئلہ یہ ہے مہر کم سے کم کتنی ہونی چاہیے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں  آپ کی مہربانی ہوگی وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  مہر کم از کم دس درہم ہے مفتی محمد قاسم صاحب قادری فرماتے ہیں  مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم یعنی دو تولے ساڑھے سات ماشے ( 30.618 گرام ) چاندی ہے اور زیادہ سے زیادہ کی کوئی مقدار مقرر نہیں ہے ، زیادہ جتنا بھی مقرر کیا جائے اتنا ہی دینا واجب ہے البتہ مہر میں مستحب یہ ہے کہ اتنا رکھا جائے جو اداکرنے میں آسان(دارالافتاء اہلسنت دعوت اسلامی  )  مہر کی کم از کم مقدار دس درہم چاندی ہے *فتاوی عالمگیری جلد 2 باب مہر* 📕 یعنی دو تولہ اور ساڑھے سات ماشہ چاندی یا اس کی قیمت *فتاوی برکاتہ صفحہ 148* خلاصہ ڈھائی تولہ اور بارہ رتی یعنی آج کے حساب سے 32 گرام اور 659 ملی گرام چاندی ہے یا اس کی قیمت معلوم کر کے مہر تیہ کرنا چاہیے بہار شریعت حصہ ہفتم...

بیوا کی عدت

السلام علیکم کیا فرماتے علماے کرام اس مسئلہ میں اگر کسی عورت کا شوہر انتقال ہوجاے تو عدت چار مہنے دس دن ہے مگر اسکے باجود لوگ ایک مہینہ دس دن عدت پوری کروالتے ہیں یہ غلط ہے اگر کوئ جان بوجھ کے غلطی کرے اس پر کیا حکم ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماے از قلم میر محمد اکبری مقام پوسٹ چھاجالا تحصیل بھینمال ضلع جالور راجستھان وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں بیوا عورت کی عدت چار ماہ دس دن ہے قال اللہ تعالٰی  وَالَّذِيۡنَ يُتَوَفَّوۡنَ مِنۡكُمۡ وَيَذَرُوۡنَ اَزۡوَاجًا يَّتَرَبَّصۡنَ بِاَنۡفُسِهِنَّ اَرۡبَعَةَ اَشۡهُرٍ وَّعَشۡرًا ‌‌ۚ فَاِذَا بَلَغۡنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيۡمَا فَعَلۡنَ فِىۡٓ اَنۡفُسِهِنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ (سورتہ البقرة 234 )  ترجمہ: اور جو لوگ تم میں سے مرجائیں اور عورتیں چھوڑ جائیں تو عورتیں چار مہینے دس دن اپنے آپ کو روکے رہیں۔ اور جب (یہ) عدت پوری کرچکیں اور اپنے حق میں پسندیدہ کام (یعنی نکاح) ک...