اشاعتیں

ستمبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مالی جرمانہ عائد کرنا؟ فتوی 618

السّلام علیکم ورحمۃ اللّٰه وبرکاتہ *کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچوں سے مدرسے یا اسکول کی چھٹی کرنے پر فائن یعنی مالی جرمانہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ اور جو رقم بطورِ جرمانہ لے چکے اسے ادارے کے استعمال میں لاسکتے ہیں یا نہیں؟* عبد المصطفیٰ، پنجاب پاکستان وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں  مالی جرمانہ  وصول کرنا ناجائز و گناہ ہے اسلام میں مالی جرمانہ منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل کرنا ناجائز ہے   اسلام میں مالی جرمانہ جائز نہیں ۔چنانچہ بحرالرائق شرح کنز الدقائق میں ہے:’’التعزیر بالمال کان فی ابتداء الاسلام، ثم نسخ‘‘ ترجمہ:مالی جرمانہ اسلام کے ابتدائی دور میں تھا، پھر منسوخ ہوگیا۔  (بحرالرائق شرح کنز الدقائق،ج5،ص68،مطبوعہ دارالکتب العلمیہ،بیروت)     اور اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ ارشادفرماتے ہیں:’’تعزیر بالمال منسوخ ہےاور منسوخ پر عمل جائز نہیں۔درمختار میں ہے:’’ لا باخذمال فی المذھب‘‘ترجمہ:مالی جرمانہ مذہب کی رو سے جائز نہیں ہے۔‘‘...

منہ بولے بھائی کے ساتھ سفر حرام ہے 617

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ کے بارے میں کہ ایک عورت جس کا شوہر انتقال کر چکا ہے وہ عورت حج کرنا چاھتی ھے اس کا ایک بھائی ھے وہ اسکے ساتھ جانے سے انکار کرتا ہے اس عورت نے کسی آدمی کو اپنا منھ بولا بھائی بنایا ہے کیا وہ عورت اس منھ بولے بھائی کے ساتھ حج کرنے جا سکتی ہے  (محمد صدام حسین قادری بامنور) وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  عورت محرم یا خاوند کے بغیر حج و عمرہ کا سفر نہیں کر سکتی  درمختار ردالمتار جلد پنجم کتاب حج میں ہے عورت کے حج پر جانے کے لئے یہ شرط ہے خاوند یا محرم کے ساتھ ہو  (1)   محرم اسے کہتے ہیں کہ جس کے لئے ہمیشہ کے لیے یہ جائز نہیں ہوتا کہ اس عورت کے ساتھ نکاح کرے یہ قرابت،  رضاعت، یا سسرالی رشتہ کی وجہ سے ہو لیکن سید ابو سعود نے نقل کیا ہے ہمارے زمانہ میں عورت اپنے رضاعی بھائی کے ساتھ سفر نہ کرے کیونکہ فساد کا غلبہ ہے تنویر میں ہے اس کے ساتھ خلوت مکروہ ہے جس طرح نوجوان بہو کے ساتھ خلوت مکروہ ہے پس چاہے کہ...

نماز میں پاؤں ہلانے سے فتوی 616

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسلہ ذیل کے بارے میں کہ نماز کے اندر حالت سجدہ میں یا رکوع کرتے وقت یاپھر سجدہ کےبعد قیام کرتے وقت دونوں پیر کے انگوٹھے  یا پورا پنجہ ہل جاے داءیں باءیں یا آگے پیچھے ہو جائے تو کیا نماز فاسد ہو جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قرآن وحدیث کی روشنی میں مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں ۔مفتی صاحبان جواب بہت ہی ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌‌۔۔۔۔۔۔۔۔المستفتی امام مسجد رمنیا پوکھر کشنگنج بہار وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  صورت مسئولہ میں صرف پاؤں کے ہلنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی  جیسا کہ بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 616 میں ہے، کہ پاؤں کہ دوسرے کو بغور دیکھنے سے پتہ چلے تو فاسد نہ ہوئی!   واللہ اعلم ورسوله  ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 15 ستمبر 2022

فتوی 614دریائی جانوروں کی خریداری

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسلئہ میں کی مچھلی کے اعلاوہ پانی کے تمام جانور مسلن کچھوا کیکڑا مینڈک وغیرہ کی تجارت کرنا ناجائز ہیں لیکن اس تجارت میں جو منافا حاصل ہو جائے اس پر کیا حکم ہیں' علمائے کرام جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا وعلیکم اسلام و رحمتہ اللہ الجواب ناجائز ہے  بہار شریعت میں ہے : ” مچھلی کے سوا پانی کے تمام جانور مینڈک، کیکڑا وغیرہ کی بیع ناجائز ہے ” اھ ملخصا (بہار شریعت : ج: 2، ح: 11، ص: 810، بیع کے متفرق مسائل ) والله تعالٰی اعلم ورسولہ  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتا۶ فیضان مدینہ آن لائن  تاریخ 8 ستمبر 2022 .

کوئی بیماری لا علاج نہیں؟ فتوی 612

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ کسی بیماری کے بارے میں یہ کہنا کہ اس کا علاج نامُمکِن ہیں ازروئے شرع کیسا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  کسی بھی بیماری کے متعلق یہ کہنا درست نہیں کہ اس کا علاج نہیں ہے  حضرت سیّدنا ابو ہریرہ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہسے روایت  ہے کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے فرمایا:مَا اَنْزَلَ اللہُ دَآءً  اِلَّا اَنْزَلَ لَہٗ شِفَآءً۔ترجمہ:اللہ تعالٰی نے کوئی ایسی بیماری نازل  نہیں فرمائی  جس کی  شفا نہ  اُتاری ہو۔ (بخاری،ج4،ص16، حدیث  : 5678) ! اس حدیث پاک میں’’ نازل کرنے‘‘ سے مراد مرض اور اس سے شفا کے اسباب کا پیدا کرنا ہے یا ایسے فرشتوں کا نازل کرنا ہے جن کے سپرد مریض اور دوا کو کیا جاتا ہے۔اس حدیثِ پاک میں بڑھاپے  اور موت کا اِسْتِثْنَا نہیں کیا گیا کیوں کہ یہ حقیقت می...

بغیر مزار کے زیارت کرنا؟ فتوی 611

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ   لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک گاؤں میں تقریبا 400 سال پہلے کسی ولی یا پیر کا گزر ہوا تھا اور ایک جگہ پر ان کا  ٹھراؤ تھا اب اسی گاؤں میں کافی عرصہ پہلے ایک جگہ کھدائی میں ایک پتھر نکلا تھا جو پرانے زمانے میں اسی پتھر کے مشابہ قبروں پر لگاے جاتے تھے ۔ اور گاؤں کے کسی عام آدمی کے خواب میں آیا تھا کہ اس پتھر کی جگہ درگاہ بنائی جائے اور اس خواب کے مطابق درگاہ بھی تعمیر ہوئ،اب یہ درگاہ کس کی ہے کون اس میں مدفون ہے اس کا کسی کے پاس کوئ پتہ نہیں ہے  کس کا گزر ہوا تھا کس کے خواب میں آیا اور آج کے وقت میں کون ان باتوں کے مدعی ہے ۔سب کے سب صرف کلمہ گو ہے زیادہ دین سے کوئی تعلق نہیں ہے جو پتھر قبرستان کے پتھر مشابہ ملا تھا اس پتھر کی جگہ قبر ہونے کی گواہی دینے والے 400 سال پیلے وہ لوگ  کلمہ بھی پڑھتے تھے اور غیر مسلموں کے دیوی دیوتا کی بھی ساتھ میں پوجا کرتے تھے ایسے لوگوں نے اس جگہ پر اگربتی وغیرہ کی اوراب  اسی جگہ پر درگاہ بھی تعمیر ہوئ ہے-جبکہ اس گاؤں میں آج بھی کچھ لوگوں کا کہنا کہ یہاں پر کچھ بھی نہیں ہے صرف ایسے ہی مزار بنا کر درگاہ ت...

درود کے بغیر دعا قبول نہیں فتوی 608 ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ کیا دعا کے اول و آخر میں جو درود شریف نہیں پڑھتے ہیں اس کی دعا قبول نہیں ہوتی ہے زمین و آسمان کے بیچ میں معلق رہتا ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق  درود شریف کے بغیر نماز ہے نہ دعا حضرت سہیل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ آپ ؐ نے فرمایا جو شخص (نماز میں ) خدا کے نبی پر درود نہ بھیجے اس کی کوئی نماز نہیں ہے۔ (اجلاء لا فہام بحوالہ سنن نسائی ) حضرت عمر بن خطاب ؓ فرماتے ہیں کہ دعا آسمان اور زمین کے درمیان ٹھہر جاتی ہے اور جب تک تُوا پنے نبی ﷺ پر درود نہ بھیجے اس میں سے کوئی حصہ بھی (خدا تعالیٰ کے حضور پیش ہونے کے لئے) اوپر نہیں جاتا ۔ (جامع الترمذی رقم الحدیث 486 )     واللہ اعلم ورسوله  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 4 ستمبر 2022 بروز اتوار

سونیاگراپ سے وضو و غسل؟ فتوی 607

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں سونیاگراپ کرنے کا ایک یہ بھی طریقہ ہے کہ عورت کی شرمگاہ میں ایک کمیرا داخل کرتے ہیں تو اس سے کیا غسل اور وضو واجب ہوتا ہے؟   سائل محمد اسماعیل خان دھنباد گجرات  الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں عورت اس وقت وضو سے تھی اور کمیرا داخل کیا اور اس پر کوئی نجسات نہیں لگی تو وضو نہیں ٹوٹتا جب تک کہ کیمرا پر خون کے دھبہ نہ ظاہر ہو البتہ وضو کر لیں تو یہ بہتر ہے اسی طرح غسل بھی واجب نہیں ہوتا جب تک کہ انزال نہ ہو جائے جیسا کہ ردالمتار درمختار جلد اول صفحہ 376 میں ہے کہ انگلی داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا !ا الخ البتہ اگر عورت کو اس وقت انزال ہو گیا تو غسل واجب ہے  اور ظاہر یہ ہی ہے کہ اس وقت عورت کو شہوت نہیں ہوتی کیونکہ وہ اس وقت فری مائنڈ نہیں ہے البتہ اگر شہوت ہو جائے اور انزال ہو جائے تو غسل کا حکم دیا جائے گا   واللہ اعلم ورسوله  کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی  دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن  تاریخ 3 ستمبر 2022