سونیاگراپ سے وضو و غسل؟ فتوی 607

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں سونیاگراپ کرنے کا ایک یہ بھی طریقہ ہے کہ عورت کی شرمگاہ میں ایک کمیرا داخل کرتے ہیں تو اس سے کیا غسل اور وضو واجب ہوتا ہے؟  
سائل محمد اسماعیل خان دھنباد گجرات 
الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں عورت اس وقت وضو سے تھی اور کمیرا داخل کیا اور اس پر کوئی نجسات نہیں لگی تو وضو نہیں ٹوٹتا جب تک کہ کیمرا پر خون کے دھبہ نہ ظاہر ہو البتہ وضو کر لیں تو یہ بہتر ہے اسی طرح غسل بھی واجب نہیں ہوتا جب تک کہ انزال نہ ہو جائے جیسا کہ ردالمتار درمختار جلد اول صفحہ 376 میں ہے کہ انگلی داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا !ا الخ البتہ اگر عورت کو اس وقت انزال ہو گیا تو غسل واجب ہے 
اور ظاہر یہ ہی ہے کہ اس وقت عورت کو شہوت نہیں ہوتی کیونکہ وہ اس وقت فری مائنڈ نہیں ہے البتہ اگر شہوت ہو جائے اور انزال ہو جائے تو غسل کا حکم دیا جائے گا   واللہ اعلم ورسوله 
کتبہ ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی 
دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
تاریخ 3 ستمبر 2022

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598