فیس بک پر تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے کا حکم؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ تمام علماء کرام کی بارگاہ میں بڑے ہی ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ
جو علماء موبائل کے ذریعے फेसबुक लाइव آکر یا ویڈیو کے ذریعے تقریراور نعت سناتے ہیں اور لوگ سنتے آ رہے ہیں تو کیا یہ سب جائز ہے یا نہیں اگر جائز ہے تو اس موقف میں دلاءل کیا ہیں اس لیے کہ کچھ کہتے ہیں جائز اور کچھ ناجائز اگر کسی کے پاس اس کا جواب ہو تو مدلل اور مفصل انداز میں بیان فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی از محمد اکبر اکبری اناپور تعلقہ دھانیرہ بناس کانٹھا گجرات
8696 786 0 92
_وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ _
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
موبائل فون سے ویڈیو بنانا یا Laiv پروگرام کرنا اس پر علماء کرام کا اختلاف ہے بعض جواز کے قائل ہیں بعض حرام قرار دیتے ہے بعض علماء دینی پروگرام کی اجازت دیتے ہیں سب کے پاس اپنے اپنے دلائل ہے ہمارا موقف یہ ہے آج کل سوشل میڈیا کا کردار لوگوں کو گمراہ کرنے میں اہم کردار رہا ہے لہٰذا اسی سوشل میڈیا کے ذریعے سے لوگوں کی اصلاح کی خاطر یہ پروگرام کرنا جائز ہے البتہ اس طرح کے پروگرام کرنے والے ہماری تحقیق کے مطابق سخت نادانی کرتے ہیں اور عذاب نار کے مستحق ہوتے ہیں لہٰذا کچھ شرائط کے ساتھ اس طرح کے دینی پروگرام کرنے کی اجازت ہو گی ہر کام کو کرنے والے کی نیت پر حکم شرعی نافذ ہوگا جیسا کہ حدیث شریف میں ہے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر عمل کا نتیجہ ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا الخ ( *صحیح بخاری رقم الحدیث 1*)اگر نیت مسلمانوں کی اصلاح کی ہے تو ویڈیو پر نعت شریف اور واعظ وغیرہ کرنا جائز ہے اور اگر نیت دیکھاوا کرنے کی یہ جیسا کہ آج کل بہت سے نام نہاد نعت خواں اور خطیب لوگ کرتے ہیں بعض لوگوں کو تو دیکھا گیا ہے کہ اپنے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے پہلے علامہ مولانا وغیرہ لکھتے ہیں جس کی کوئی حاجت نہیں ہے ایسے لوگ جاہلیت کا پرچار کرتے ہیں نیت صحیح کے ساتھ کام کرے اسلام میں آسانی ہی آسانی ہے لہذا سوشل میڈیا کا استعمال صرف دین کے معاملے میں کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسلام کی حقانیت کو لوگوں تک پہنچانا یہ بھی ثواب کا کام ہے حرام اور ناجائز کے فتوے لگا کر مسلمانوں کو سختی میں مبتلا نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے استعمال کا صحیح طریقہ بتایا جائے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آسانی کرو اور سختی نہ کرو اور خوش کرو اور نفرت نہ دلاوں ( *صحیح بخاری رقم الحدیث 69* ) *واللہ اعلم و رسولہ*
*دارالافتاء فیضان مدینہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی*
تاریخ 3 نومبر 2020 ✍🏻
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں