بدمذب سے مسجد میں امداد؟

دیوبندی اور غیر مقلد سے مسجد میں امداد؟ 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن الہند 

السلام علیکم تمام علمائے کرام کی بارگاہ میں اک سوال ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ( سوال)اگر دیوبندی غیر مقلد کِسی سنی مسجد میں امداد کے لئے پیسے دے تو کیا سنی اُن لوگوں کے پیسے لے سکتے ہیں _ سائل صدام حسین قادری سمی

وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق صورت مسئولہ میں دیوبندی اور غیر مقلد لوگ بدمذہب گمراہ ہے اور اپنے بزرگوں کے کفریہ عقائد پر یہ قائم ہے اس لیے یہ لوگ مرتد ہے اور مسجد میں امداد ان لوگوں سے لینا ناجائز ہے مسجد کو تو آباد کرنا ایمان والو کا کام ہے اللہ تَعَالٰی فرماتا ۔ اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ وَ لَمْ یَخْشَ اِلَّا اللّٰهَ فَعَسٰۤى اُولٰٓىٕكَ اَنْ یَّكُوْنُوْا مِنَ الْمُهْتَدِیْنَ(۱۸) (سورت التوبہ آیت 18 )


ترجمۂ کنز العرفان 


اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور نما ز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تو عنقریب یہ لوگ ہدایت والوں میں سے ہوں گے۔

ان لوگوں سے دور رہنا ضروری ہے ورنہ تم بھی گمراہ ہو سکتے ہو اللہ تَعَالٰی فرماتا ہے ۔۔۔۔ولَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُۙ-وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ(سورت ھود آیت     ۱۱۳)


 ترجمۂ کنز العرفان 


اور ظالموں کی طرف نہ جھکوورنہ تمہیں آگ چھوئے گی اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی حما یتی نہیں پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی۔

حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسے لوگوں سے بچو اور انھیں اپنے قریب نہ آنے دو تاکہ وہ تمھیں گمراہ نہ کر دیں اور فتنہ میں نہ ڈالیں  (فتاوی جاویدیہ اول صفحہ 56 ) تشریح حدیث میں تو حکم یہ دیا کہ انھیں قریب نہ آنے دو؟ اور اگر ان سے آپ نے امداد لی تو آپ ان کواپنے قریب آنے سے نہیں روک سکو گے پھر گمراہی کا خدشہ ہے 

مسلم کی حدیث ہے رسول اکرم صَلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بدمذہب اگر بیمار پڑ جائے تو اس کی عیادت نہ کرو اگر مر جائے تو جنازہ میں شرکت نہ کرو ان سے ملاقات ہو تو انھیں سلام نہ کرو ان کے پاس نہ بیٹھوں نہ کھانا کھاؤں نہ پانی پیوں نہ ان کے ساتھ نکاح کرو *مسند امام اعظم صفحہ 23* خلاصہ ہرگز ان لوگوں سے امداد نہ لیں 

واللہ اعلم و رسولہ 

فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری 

دارالافتاء فیضان مدینہ آنلائن 
 **تاریخ 27 دسمبر 2021

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598