علماء متقدمین کا دور کب سے شروع ہوتا ہے
علماء کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ *علمائے متقدمین* کی ابتداء کس وقت سے شروع ہوتا اور *علمائے متاخرین* کا کہا سے شروع ہوتا ہے؟
سائل حافظ شمس الحق
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
جنہوں نے امام اعظم اور صاحبین رضی اللہ عنہم کا زمانہ پایا اور ان سے فیض حاصل کیا ان کو متقدمین کہتے ہیں اور جنہوں نے ائمہ ثلاثہ سے فیض حاصل نہ کیا ان کو متاخرین کہتے ہیں اور اکثر جابجا فقہاء کے استعمال سے یہی سمجھے جاتے ہیں اور یہی ظاہر ہے اور ایک قول یہ ہے کہ امام اعظم سے امام شیبانی تک متقدمین اور شمس الائمہ حلوائی سے حافظ الدین بخاری تک متاخرین کہتے ہیں اور ذہبی کی میزان میں یوں ہے کہ متقدمین اور متاخرین کا حد فاصل تیسری صدی کا شروع ہے یعنی تیسری صدی کے پہلے کے لوگ متقدمین اور دوسری صدی کے بعد کے لوگ متاخرین کہلاتے ہیں *فتاوی مشاحدی صفحہ 55* *واللہ اعلم و رسولہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں