حضور نماز میں کونسا درود پڑھتے تھے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
علماکرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ نماز میں جو درود ابرام
پڑھتے ہیں ۔آل محدواعلی آل محمد
تو
خود نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ان الفاظ کی جگہ کیا پڑھتے ہیں جواب عطاکریں بڑی کرم نوازی ہوگی
بشیراحمداکبری باسپا پاٹن گجرات
====== *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ*========
*الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق*
حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے نماز میں درود شریف پڑھا یا نہیں اس کے تعلق سے کوئی صراحت میری نظر میں نہیں اور نہی سائل کو اس کی حاجت ظاہر یہ ہے کہ صلوا کے خطاب میں حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم شامل نہیں اس لیے آپ پر درود شریف واجب نہیں ایسا ہی *فتاوی تربیت افتاء جلد اول صفحہ 105* میں ہے اور یہ حکم نماز کے باہر کا ہے اور نماز کے اندر درود شریف پڑھنے کا بھی یہی حکم ہونا چاہیے ؟حدیث پاک میں ہے کہ آدمی کے حسن اسلام سے یہ بات ہے کہ وہ اس چیز کو چھوڑ دیں جو اس کو نفع نہ دے *مختلف مسائل صفحہ 92* *واللہ اعلم و رسولہ*
*فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی عطاری*
*دارالافتاء فیضان مدینہ*
*تاریخ 26 فروری 2021 بروز جمعہ*✍🏻
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں