خطبہ جمعہ میں عصا لینا کیسا؟

السلام عليكم و رحمۃاللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع اس بارے میں خطبہ جمعہ میں عصا لینا کیسا ہے سنت ہے یا ممانعت ہے اگر منع ہے تو اس کے بارے میں مدلل جواب عنایت فرمائیں ولی محمد اکبری آسپور ضلع ڈوگر پور راجستھان ___ *وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ* *الجواب بـــــــــــِـاِسْمِـــــــــــــٖہ تـَعـــالٰـــــــــــــــی وباللہ توفیق* جمعہ میں عصا ہاتھ میں لینابعض علماء نے سنت لکھا اور بعض نے مکروہ ،اور ظاہر ہے کہ اگر سنت بھی ہو تو کوئی سنت مؤکدہ نہیں، تو بنظر اختلاف اس سے بچنا ہی بہتر ہے مگر جب کوئی عذر ہو، وذلک لان الفعل اذا تردد بین السنیۃ والکراھۃ کان ترکہ اولی ۔ وہ اس لئے کہ جب فعل کے سنت اور مکروہ ہونے میں شک ہو تو اس کا ترک بہتر ہوتا ہے ۔ *فتاوی رضویہ جلد 8 صفحہ 303* واﷲ اعلم و رسولہ *دارالافتاء فیضان مدینہ* *فقیر ابو احمد ایم جے اکبری قادری حنفی* *تاریخ 20 نومبر 2020 بروز جمعہ*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598