پانی کی ٹنکی میں چوہا مر گیا تو؟

سوال: ٹینکی میں چوہا گر کر مرجائے تو اس پانی سے وضو، غسل کر کے پڑھی گئی نمازوں کا کیا حکم ہے؟ جواب: مذکورہ صورت میں اگر یہ معلوم ہو کہ چوہا ٹینکی میں کس وقت گرا تھا، تو اس وقت سے جس نے بھی اس پانی سے وضو یا غسل کرکے نمازیں پڑھی ہوں، وہ اپنی نمازیں لوٹائے گا، کیونکہ اب معلوم ہوگیا کہ ناپاک پانی سے وضو یا غسل کیا گیا تھا،اور اگر چوہے کے گرنے کا وقت معلوم نہ ہو اور وہ ابھی پھولا پھٹا بھی نہیں ہے، تو جن لوگوں نے اس پانی سے وضو یا غسل کرکے نماز پڑھی تھی، وہ ایک دن اور ایک رات کی نمازیں دوبارہ پڑھیں گے، لیکن اگر وہ چوہا پھول گیا ہے یا پھٹ گیا ہے تو تین دن اور تین رات کی نمازیں دھرانا چاہئیں، جو اس پانی سے وضو یا غسل کرکے پڑھی گئی تھیں۔ وللہ اعلم و رسولہ مجیب وسیم قادری

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورتوں کا نوکری کرنا؟

اولیاء کرام سے مدد

مسجد میں چراغ فتوی 598